ایمز ٹی وی(کراچی) الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے نائن زیرو پر موجود ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں، جن لوگوں نے اپنے استعفے جمع کرائے ان میں رووف صدیقی، آصف حسنین، صفیان یوسف، ساجد علی، صلاح الدین سمیت دیگر اراکین قومی و سندھ اسمبلی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر الطاف حسین ایم کیو ایم کی قیادت نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا اراکین اسمبلی ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام الطاف حسین سے مشروط ہے اگر وہ نہیں تو ہم بھی نہیں
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔
ویسٹ انڈین بیٹسمین اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلیے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے کا اعلان قبل ازیں کردیا تھا، یوں میگا ایونٹ کا کینگروز کیخلاف کوارٹرفائنل ان کا آخری میچ ثابت ہوا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے آفریدی کے لئے کہا کہ آپ ایک پرجوش کرکٹر ہیں، جس نے دنیا بھرکے شائقین کوبھرپورتفریح فراہم کی، شائقین کرکٹ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، میں ریٹائر منٹ پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم آپ کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) آئرلینڈ میں 47 سالہ خاتون کو کینڈی کرش کھیلنےکے وجہ سے قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس استعمال کرنے والوں میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو ’’کینڈی کرش‘‘ گیم سے واقف نہ ہو اور بہت سے لوگ تو اس گیم کے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ نہ صرف خود یہ گیم کھیلتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں اور یہی جرم ایک خاتون پر قاتلانہ حملے کا بھی باعث بن گیا۔
آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون کینڈی کرش کی اس قدر شوقین تھی کہ خود یہ گیم کھیلنے کے ساتھ سماجی حلقےمیں شامل اپنےدوستوں کو بھی اکثر اسے کھیلنے کے لیے درخواستیں بھیجتی رہتی تھی۔ خاتون کی جانب سے بار بار کینڈی کرش کی درخواستوں سے تنگ افراد نے خاتون پرحملہ کردیا اور گھر کے باہر اس پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجےمیں خاتون کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) یوں تو آپ نے نت نئے ڈیزائن کی حامل جدید ماڈل کی مہنگی مہنگی کاریں سڑکوں پر دوڑتی دیکھی ہی ہونگی، لیکن یہاں تو کار فضاء میں ہیلی کاپٹر کی طرح پرواز کرنے لگی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے اپنی پرانی کار کو پیراشوٹ کی مدد سے فضاء میں اُڑانے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ 49سالہ روب نے اس کار کی تیاری میں کافی وقت صرف کیا ہےاور 1973ماڈل کی اس کار کی باڈی میں جدید مشین نصب کرکے اسے اُڑان بھرنے کے قابل بنایا ہے۔ روب کا کہنا ہے کہ اگر اسے موقع ملا تو وہ اس طرح کے مزید کئی شاہکار تیار کرکے دنیا کو حیران و پریشان کر سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ نے جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کی زیر صدارت ہونے والے سینڈیکٹ کے اجلاس میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے لئے پانچ تجاویز پیش کی گئیں جن میں کے ایم ڈی سی کو جامعہ کراچی کا زیلی کالج یا سب کیمپس بنانے کی تجویز بھی شامل تھی تاہم اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسےکے ایم ڈی سی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے مشروط کردیا گیا۔
سندھ ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ کی جانب سےکالج کے قیام پر ڈاکٹر طاہر شمسی نے پریزنٹیشن دی اس سلسلے میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ ٹرسٹ 9ایکڑ اراضی پر کالج اور ڈھائی سو بستروں کا اسپتال قائم کرے گا جبکہ عمارت کا کرایہ فی ایکڑ ایک لاکھ روپے کے حساب سے ماہانہ بنیادوں پر جامعہ کراچی کو ادا کیا جائے گا کالج اور اسپتال کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول جامعہ کراچی کا ہی ہو گا جبکہ ٹرسٹ کالج اور اسپتال کے قیام کیلئے دو ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا دونوں ورکنگ پیپر کے جائزے کے بعد سینڈیکیٹ نے اس سلسلے میں چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کے کنوینر رکن سینڈیکیٹ اور پرنسپلز سیکرٹریر گورن سندھ محمد حسن سید کو مقرر کیا گیا جبکہ دیگر اراکین میں سردار یاسین ملک، رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر غزالہ رضوانی، پروفیسر جمیل کاظمی، پروفیسر احمد قادری اور پروفیسر حارث شعیب کمیٹی میں شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق گرم چائےپینا صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے.
لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ ہنری شارپ کا کہنا ہے کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، اس سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے کی وجہ سے ناک سے خون بہنے لگے تو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ زیادہ چائے پینے والوں میں غدود کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرم مشروبات پینے والوں کو ’’مری‘‘ (گلے سے معدے تک کی نلی) کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت میں 2 سالہ بچی ڈولی شیوانی نے تیر اندازی میں نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
بر طانونی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کی رہائشی 2 سالہ بچی ڈولی نے تیز اندازی کے مقابلے میں 200 سے زائد پوائنٹس اسکور کر کے بھارت کی سب سے کم عمر تیر انداز ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انڈیا بک آف ریکارڈ کے مطابق ڈولی نے 5 میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلائے اور پھر 7 میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388 پوائنٹ حاصل کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈولی کے والد نے بتایا کہ ڈولی کو شروع سے ہی تیراندزی کی تربیت دی گئی ہے اور یہ بچی روزانہ 2 سے 3 گھنٹے تیز اندازی کی مشق کرتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہےاور ان کی کوششں ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج ہو۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت میں فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر 9 ویں جماعت کے طالب علم نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو سماجی ویب سائٹ فیس بک پر چیٹنگ سے منع کیاجس پرلڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی، واقعے کے فوری بعد لڑکے کے اہل خانہ نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ’’آئی فون‘‘ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ایشیا کے سب سے بڑے انتہائی نگہداشت یونٹ اورآپریشن کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔آئی سی یو اور وینٹی لیٹرکے اخراجات3سے5ہزار روپے یومیہ ہیں،غریب ومستحق مریضوں کے لئے تمام سہولتیں بلامعاوضہ ہونگی۔
آئی سی یو کو گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادکے نام سے منسوب کیاہے،ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے اوجھا کیمپس میں ایشیا کے سب سے بڑے انتہائی نگہداشت یونٹ اورآپریشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگر کی پیوندکاری کے مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ پروفیسر مسعود حمید خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں اوجھا کیمپس میں جگرکی پیوندکاری کاعمل شروع کردیاجائے گا، یونیورسٹی کے سرجنزامریکا اورترکی سےتربیت مکمل کرکےآئے ہیں،یونیورسٹی ملک کی پہلی پبلک سیکٹر کی میڈیکل یونیورسٹی ہے جس نے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کیا،انسٹیٹیوٹ برائے امراض جگر،معدہ وآنت میں 24گھنٹے ایمرجنسی سروس دی جاتی ہے،مرکز میں شدید بیمارمریضوں کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ میں جدید مانیٹرز اور وینٹی لیٹرز بھی رکھے گئے ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی جدید ترین فیبرو اسکین مشین لائی گئی ہے جو بغیر بایوپسی جگرکی اندرونی کیفیت بتاسکتی ہےاورجگرکی چربی اور دیگر امراض کی تشخیص کی بدولت بروقت علاج ممکن ہوسکے گا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد )وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ تک مؤخر کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کو سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی کو مؤخر کرنے کی نئی سمری ارسال کردی، سمری کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صولت مرزا کی سزائے موت کو تیس روز کیلئے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے جاری ہونے والے نئے ڈیتھ وارنٹ میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے یکم اپریل کی تاریخ طے کی گئی تھی۔سمری کی منظور ہونے کی صورت میں نئی مہلت کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ پھانسی کا حتمی فیصلہ صدر مملکت کریں گے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کی خفیہ ویڈیو جاری ہونے کے بعد دوسری مرتبہ صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی یکم اپریل سے تیس روز کیلئے روکی جائے۔
پس منظر :
اس سے قبل سابق کے ای ایس سی کے ایم ڈی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی جانی تھے، صولت مرزا نے 1996 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اس سے قبل 19 مارچ کو صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بھی صولت مرزا کی پھانسی مؤخر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔
صولت مرزا ویڈیو :
بلوچستان کی مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کو تختہ دار پرلٹکایا جانا تھا تاہم پھانسی سے چند گھنٹے قبل مجرم کا ویڈیو پیغام منظرعام پرآیا جس میں مجرم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں پرسنگین الزامات عائد کئے۔ صولت مرزا کے بیان نے ہلچل مچائی۔ اعلیٰ حکام فوری حرکت میں آئے۔ پھانسی 72 گھنٹے کے لیے روک دی گئی۔
پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا کے انکشافات نے کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ماحول گرما دیا ، جس کے بعد ہر طرف فون کی گھنٹیاں بھی بجنے لگی ہیں، آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا