ایمز ٹی وی (لندن) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ تحریک انصاف یادگار شہداء کے تقدس کا خیال رکھے اور شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرے۔
لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے مکینوں کے مابین افسوسناک واقعے سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے، میں اس واقعہ کا الزام کسی کو دینا نہیں چاہتا کیونکہ میری نیت نیک ہے اور میں پرامن اورمنصفانہ طورپر الیکشن کا انعقاد چاہتا ہوں۔ ملک کی دو قومی جماعتوں میں اور جمہوریت میں زبانی کلامی محاذ آرائی و تنقید و حمایت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن دونوں یا زیادہ جماعتوں کو اپنے اختلافات کو دشمنی کا رخ نہیں دینا چاہیے اور ایسا ماحول پیدا نہیں ہونے دینا چاہیے کہ جیسے دو مخالف قوتیں آپس میں لڑرہی ہوں یامخالف ممالک کے عوام آپس میں دست و گریباں ہورہے ہوں۔
الطاف حسین نے کہا کہ کیا تحریک انصاف اور پورے پاکستان کو نہیں معلوم کہ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے 20 ہزار شہداء کی یاد گار ہے اور ہزاروں لوگ وہاں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں، اگر تحریک انصاف کے لوگ جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تواس سلسلے میں جو تعاون ایم کیو ایم سے ہوسکا وہ ہم کریں گے لیکن اگر وہ بضد ہیں کہ وہ جناح گراؤنڈ ہی میں جلسہ کریں گے تو ہمیں اس بات کا موقع دیا جائے کہ ہم یادگارشہداء کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات کرسکیں اور تحریک انصاف سے بھی ہم یہ گزارش کریں گے کہ وہ یادگار شہداء اور اس کے تقدس کا خیال رکھیں اور شوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)یمن کے تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ہے، سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
یمن کے بحران کےپرامن حل اورمحصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد ریاض پہنچ گیا ہے۔
وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سمیت فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ریاض کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستانی وفد سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریگا جس میں یمن کے جنگی بحران اور وہاں محصور پاکستانیوں کی واپسی سمیت سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کیلئے تمام تروسائل فراہم کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچائے گا
ایمز ٹی وی (اسائنمنٹ ڈیسک) عثمان کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ٹیلی فوٹو لینس استعمال کر رہا تھا اور وہ سمجھی کہ یہ کوئی ہتھیار ہے۔‘
انٹرنیٹ پر یہ تصویر شائع کرنے والے افراد کو بظاہر بندوق کی نال میں جھانکتی اس بچی کی آنکھ میں خوف کے سائے دکھائی دیے۔
ان کے مطابق ’عموماً بچے کیمرے کو دیکھ کر یا تو بھاگ جاتے ہیں یا چہرہ چھپا لیتے ہیں یا پھر مسکرا دیتے ہیں اور مجھے بچی کے خوفزدہ ہونے کا احساس تصویر کھینچنے کے بعد اسے دیکھنے پر ہوا۔ وہ اپنا ہونٹ کاٹ رہی تھی اور اس نے ہاتھ بھی بلند کیے ہوئے تھے۔‘
عثمان نے کہا کہ ان پناہ گزین کیمپوں میں بچے صحیح صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ ’یہ بچے ہی ہوتے ہیں جو معصومیت میں حقیقت بیان کر دیتے ہیں۔‘
حدیہ کا تعلق شامی شہر حما سے تھا اور وہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ 150 کلومیٹر کا سفر کر کے اس کیمپ میں پہنچی تھیں جو ترک سرحد سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آج تک کسی بھی ہدایتکار نے اسلام کے موضوع پر فلم بنانے کی ہمت نہیں کی ہے جو کہ بے حد افسوس کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں تو ہدایتکاروں نے ’’خدا کیلئے‘‘ جیسی فلم بنانے کی ہمت کی ہے۔ ایسی ہمت کوئی ہمارے یہاں نہیں دکھا پایا۔ نصیرالدین شاہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ فلم ’’پی کے‘‘ میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ہندو مذہب کی بعض برائیوں پر تو خوب طنز کیا لیکن اسلام پر طنز سے کرنے سے گریز کیوں کیا تو انہوں نے کہا یہ سوال آپ ہیرانی صاحب سے پوچھیں۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) مصباح الحق ٹیسٹ، شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور اظہرعلی ایک روزہ میچز کے لئے قومی ٹیم کے کپتان مقرر جب کہ سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم مصباح ٹیسٹ جب کہ شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے اس کے علاوہ وہ یونس خان کو بھی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ڈسلپن کےحوالے سے انتہائی لاجواب انسان ہیں۔ یونس خان ریٹائر نہیں ہورہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔
شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہرعلی نے قومی سطح پر ثابت کیا ہے کہ وہ اچھے کپتان بھی ثابت ہوسکتے ہیں جب کہ سرفراز احمد نے خود کو منوایا ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اس لئے انہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان مقررکیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی نئی جاری ہونےوالی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 6 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق ایک روزہ میچوں کی بولنگ کیٹیگری میں 22 وکٹیں لے کر آسٹریلیاکو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مچل اسٹارک نے ڈیڑھ سال تک پہلی پوزیشن پر براجمان اور متنازع ایکشن کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور قومی ٹیم کے جادوگر سعید اجمل سے یہ پوزیشن چھین لی، بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن جنوبی افریقاکے آف اسپنر عمران طاہر نے حاصل کی جن کی درجہ بندی میں9درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے 11ویں بہترین بولر سے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں، فہرست میں تیسری پوزیشن 718 پوائنٹس کے ساتھ سعید اجمل کی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز 902 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، سری لنکا کے کمار سنگارا 860 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ 828 پوائنٹس کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) چین میں داڑھی بڑھانے پرسزا ’بے معنی‘ ہے، سماجی رہنما.
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
بیجنگ:چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں ایک شخص کو داڑھی بڑھانے کی پاداش میں چھ سال کی سزا سنائی گئی جسے ایک گروپ نے بے معنی قرار دے دیا۔
دلشادرشید عالمی یوغر کانگریس کے ترجمان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ خالصتاً سیاسی نوعیت کا ہے اور اس نوعیت کے مقدمات کا یوغر قبیلے کے ترکی بولنے والے مسلمانوں کو اکثر و بیشتر سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ ایسا سلوک ناقابلِ برداشت اور بے معنی ہے دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔ اس سے چین کے معاندانہ رویے کا پتہ چلتا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اگر کوئی چینی شخص داڑھی بڑھائے تو وہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جس میں وہ آزاد ہے لیکن اگر کوئی یوغر شخص داڑھی بڑھائے تو اسے مذہبی انتہا پسند قرار دے دیا جاتاہے‘‘۔
چین چاہتاہے کہ یوغر قبائل کے لوگ اپنی تہذیب ترک کرکے چینی طور طریقے اپنالیں۔
واضح رہے کہ کاشغر کی عدالت نے 38 سالہ یوغر شخص کو دارھی بڑھانے کے جرم میں چھ سال جبکہ اس کی زوجہ کو نقاب پہنے کے جرم میں دو سال کی سزا سنائی ہے۔
۔

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)ملک کے مختلف شہروں میں سزائےموت پانے والوں چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ملک میں سزائے موت کی سزاؤں پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں سزائے موت پانے والے چار مزید مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اغوا برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو پھانسی دیدی گئی، مجرم اکرام الحق نے سن دو ہزار دو میں تین سالہ بچی کو تاوان کےلیے اغوا کیا تھا۔
میانوالی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی حب دار شاہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم حب دار شاہ نے سن دو ہزار میں معمولی تنازع پردو افراد کو قتل کیا تھا۔
سرگودھا جیل میں سزائے موت کے منتظر محمد ریاض کو صبح سویرے پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا گیا، مجرم محمد ریاض نے سن دو ہزارمیں دوران ڈکیتی دو افراد کو قتل کیا تھا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی، مجرم امین نے سن انیس سو اٹھانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کے بعد سے اب تک سزائے موت پانے والے مجرموں کی تعداد پینسٹھ ہوگئی ہے۔