ایمز ٹی (فارن ڈیسک) آن لائن سروے میں 34 فیصد ریپبلکن اراکین نے صدراوباما کو فوری خطرہ کہا جب کہ صدرپوتن کو یوکرین پر حالیہ مہم جوئی کے باوجود 25 فیصد افراد نے خطرناک قرار دیا،سروے میں 23 فیصد لوگوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خطرہ قراردیا جن پر اپنے ہی لوگوں پر کلورین گیس اور بیرل بم گرانے کا الزام ہے۔۔
غیر ملکی خبررساں نے آئی پی ایس او ایس کے تعاون سے ایک سروے کیا جس میں ڈھائی ہزار سے زائد امریکیوں سے ایسے افراد کے بارے میں پوچھا گیا جو اداروں اور ملک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، اس سروے میں ایک سے پانچ تک کے پیمانے مقرر کیے گئے جس میں ایک نمبر پر بغیر کسی خطرے جب کہ پانچ نمبر پر شدید ترین خطرے والی شخصیت کا نام جانچنے کے لیے کہا گیا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیلپزپارٹی کی مقتول رہنما بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو جاری سمن کی تعمیل نہ ہوسکی، امریکی صحافی نے پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا، جب کہ دوسری جانب کیس کی سماعت کرنے والے جج کو پانچویں بار تبدیل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نمبر ایک میں ہو نا تھی، تاہم کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس پرویز اسماعیل کو تبدیل کردیا گیا، جسٹس پرویز اسماعیل جوئیہ بے نظیر قتل کیس کی سماعت کرنے والے پانچویں جج تھے، انہیں چکوال کی سیشن عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کو جاری سمن کی تعمیل نہ ہوسکی،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث مارک سیگل نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
پاکستان آنے سے متعلق غیر ملکی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے پر جان کا خطرہ لاحق ہے، میرا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے امریکا یا برطانیہ سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔مارک سیگل نے یہ جواب بینظیر بھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کی جانب سے رابطے پر دیا ۔ سمن سے متعلق ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ صحافی کو سمن کی تعمیل کیلئے کم از کم پانچ روز دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیا تھا
ایمز ٹی وی(میران شاہ)آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج سے شروع ہوگی، دس لاکھ کے قریب متاثرین آج سے گھروں کو واپس جائیں گے۔
پولیٹیکل انتظامیہ اور عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث دس لاکھ سے زائد متاثرین اپنے علاقوں کو چھوڑکر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، شیڈول کے مطابق شامیری قبائل آج سے دس اپریل تک اور میرعلی اسپین وام کے متاثرین کی واپسی دس اپریل سے تیرہ اپریل تک ہوگی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،مختلف تحصیلوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی مرحلہ وار واپسی عمل میں آئے گی، متاثرہ خاندانوں کو 35ہزار روپے فی خاندان بھی دیئے جائیں گے، جب کہ متاثرین کو مناسب مقدار میں راشن بھی حکومت اور فوج کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ قبائلیوں کی واپسی کیلئے مختلف بنوں میں رجسٹریشن پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے باعث شمالی وزیرستان سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کے بعد مختلف علاقوں میں پناہ لیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی)حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کا محاذ گرم ہو تے ہی سیاسی حریفوں کے درمیان لفظوں کی گولہ باری تیز ہو گئی۔
تحریک انصاف نے عوامی طاقت سےکراچی میں خوشحالی لانے کا دعویٰ کیا ہے تو ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا۔۔
تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کہتے ہیں عوامی طاقت سے شہر میں خوشحالی لائیں گے، عمران اسماعیل نے حکومت سے بھرپور سیکیورٹی اور ساتھ ہی فوج سے مدد بھی مانگ لی۔
پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کوعزیزآباد جناح گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیا،رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پرچل کرایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا
ایمز ٹی وی(کراچی)
اٹک/ میانوالی/ راول پنڈی/ سرگودھا : اٹک میں اغواء برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جب کہ سرگودھا، میانوالی اور راول پنڈی میں بھی قتل کے تین مجرم انجام کو پہنچے گئے۔
اٹک جیل میں اغوا برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو صبح سویرے پھانسی دی گئی، ملزم نے چار جولائی دو ہزار دو کو فتح جنگ سے تین سالہ آمنہ کو اغوا کیا تھا، سرگودھا میں دہرے قتل کے مجرم محمد ریاض کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ریاض نے تیرا سال پہلے چوا سیدن میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کردیا تھا۔
ميانوالی میں دہرے قتل کے مجرم حبدار حسين شاہ کو پھانسي دے دي گئی، مجرم نے آٹھ اکتوبر دو ہزار ميں غيرت کے نام پر اپنے دو رشتےداروں کو قتل کيا تھا، راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں محمد امین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم پر تھانہ نیو ٹاؤن میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) مشرقی لندن کےایک سرکاری اسکول کے طالبعلم اشرف صدیقی نے ینگ رائٹرز کا قومی نظم نویسی مقابلہ جیت لیا ہے۔اشرف صدیقی کا نام انگریزی ادب کے کم عمر برطانوی مصنفوں میں شامل ہو گیا ہے جن کی نظم ینگ رائٹرز پبلشرز کی کتاب 'لندن انتھالوجی' کی اشاعت میں شامل کرنے کے لیے منتخب کی گئی ہے۔
انگریزی ادب میں جدیدنظم کہنے والے 13 سالہ اشرف صدیقی نے سالانہ قومی نظم نویسی مقابلہ'پوئیٹوپیا' کے لیے 'معاشرے کے سدھار' کے موضوع پر نظم بھیجی تھی۔ یہ ایک سخت مقابلہ تھا جس کے لیے ملک بھر سے 11 سے 18 سال کے اسکول کے طالب علموں نے اپنی تحریریں ارسال کی تھیں لیکن شاعرانہ ذوق رکھنے والے کم عمر ادیب اشرف نے ہزاروں نوجوانوں کو شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اشرف نے امید ظاہر کی کہ "یہ میری کامیابی کا پہلا قدم ہے، میں مستقبل میں مصنف بننا چاہوں گا مجھے انگریزی میں آزاد نظم اور نثری نظم دونوں کہنا پسند ہیں اور میری نظم کی اشاعت سے میری تحریروں میں مزید اعتماد پیدا ہوگا بلکہ میں نے ابھی سے مستقبل میں ناول لکھنے کا اراداہ بھی کر لیا ہے۔"
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کے صوبہ سندھ کے اسکولوں میں اب طلبہ و طالبات کو چینی زبان لازمی پڑھنی ہوگی۔ حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ اور چین کے محکمہ تعلیم کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق، سندھ بھر کے اسکولوں کے بچے چینی زبان سیکھیں گے۔ سندھ کے اسکولوں میں اردو، سندھی اور انگریزی زبان کے بعد، اب چینی زبان کا مضمون بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اسکول کے نصاب میں چینی زبان کی تدریس کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ یادداشتوں پر دستخط کئےگئے، جس میں محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو اور چین سے آئے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیو ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں کے سلیبس میں چھٹی جماعت سے چینی زبان کو لازمی مضمون قراردیاجائےگا۔ معاہدے کے متن کے مطابق جبکہ تین سال تک چینی زبان کی تعلیم کے مضمون بڑھنے کے بعد اس مضمون میں اچھے نمبرحاصل کرنے پر چین کی جانب سے اسکالرشپ سمیت طالبعلموں کو چین کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئےجائین گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کےمطابق "سندھ کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تعلیم کیلئے سندھ کے اساتذہ کو چین بھیجائےگا اس وقت تک چین سے آئے ہوئے اساتذہ سندھ میں چینی زبان کی تعلیم دیں گے"۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) برطانوی ماہرین نے کم بجلی سے روشن ہونے والا سستا بلب تیار کرلیا جو رواں سال کے آخر تک فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی میں تیار کئے گئے اس بلب میں کاربن کی نئی قسم ’’گریفین‘‘ کااستعمال کیا گیا ہے، اسے کینیڈا کی مالی مدد سے چلنے والی کمپنی گریفین لائٹننگ نے بنایا ہے اسی مناسبت سے اسے ’’گریفین بلب‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو عام ایل ای ڈی بلب کی نسبت سستا اور زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہنے کے علاوہ 10 فیصد تک کم بجلی خرچ کرتا ہے۔ بلب بنانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر پروفیسر بیلی کا کہنا ہے کہ گریفین کی پتلی سی تہہ فولاد سے کئی گنا مضبوط ہوتی ہونے کے علاوہ بجلی اور گرمی کا موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اس لئے وہ امید کرتے ہیں کہ برطانیہ اس شعبے میں مرکزی مقام حاصل کرنے کے لیے چین اور جنوبی کوریا کا بھر پور مقابلہ کرے گا۔
Aایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) مائیکروسافٹ نے 20 سال پہلے براؤسنگ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے براؤزر “انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی جگہ ونڈو 10 میں نیا براؤزر “اسپارٹن” شامل کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے مار کیٹنگ چیف کرس کیپو سیلا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے براؤزر”انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ دنیا بھر میں انٹر پرائسس اور صارفین کے لیے ونڈوز ٹین میں موجود ہوگا تاہم وہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے جب کہ نیا سافٹ وئیر پراجیکٹ “اسپارٹن”صارفین کے لیے ڈیفالٹ براؤزر ہوگا جس میں متعدد دلچسپ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے مطابق جب نئے براؤزر “اسپارٹن” اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹیسٹ کے دوران ایک ساتھ ڈیفالٹ رکھا گیا تو اس کا تجربہ کرنے والوں کی جانب سے رد عمل درست نہیں آیا جس پر کمپنی نے نئے پراجیکٹ اسپارٹن کو ہی ڈیفالٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(پشاور)گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل طاہر عظیم کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک پاکستان طالبان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے،ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنل طاہرعظیم کو قتل کرکے اپنے 'مجاہدین کی شہادت' کا بدلہ لیا گیا ہے جبکہ اتوارکو نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری چوک میں اباسین مارکیٹ کے قریب کرنل طاہر عظیم پر اُس وقت فائرنگ کردی جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے