Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اس نے دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جن پر امریکہ میں مختلف مقامات پر بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق ان دونوں خواتین نے جو امریکی شہری ہیں، خود کو ’دولتِ اسلامیہ کی شہری‘ قرار دیا۔

کچھ عرصہ پہلے تک نویل ویلنٹزاس اور آسیہ صدیقی دونوں نیویارک شہر کے کوئینز سیکٹر میں رہتی تھیں۔ آسیہ صدیقی کے پاس کئی ’گیس ٹینک‘ تھے اور عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کے قبضے سے ان آلات کو بموں میں تبدیل کی ہدایات بھی ملی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آسیہ صدیقی کا تنظیم القاعدہ فی جزیرہ العرب کے ارکان سے تواتر کے ساتھ رابطہ تھا۔امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق آسیہ صدیقی کی مبینہ ساتھی ویلینٹزاس اسامہ بن لادن کو ہیرو کہہ کر پکارتی تھیں۔

نیویارک کے فیلڈ آفس میں ایف بی آئی کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیئگو راڈریگس نے بتایا کہ ’ملزم خواتین نے دھماکہ خیز آلات کے ذریعےدہشت گردی سے تباہی پھیلانے کی سازش کی۔ انھوں نے پریشر ککر بم بنانے کی ترکیبوں پر بھی تحقیق کی جو بوسٹن میں میراتھن کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔‘محکمۂ انصاف کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین نے گذشہ سال اگست سے دھماکہ خیز چیزیں بنانے کی منصوبہ بندی کی اور (اس مقصد کے لیے) کیمسٹری اور بجلی جیسے موضوعات کی تعلیم حاصل کی۔دالتی دستاویزات کے مطابق ان خواتین کا کوئی خاص ہدف نہیں تھا لیکن ایک موقعے پر انھوں نے نیویارک کے مین ہیٹن میں واقع ہیرالڈ سکوائر کے بارے میں سوچا تھا۔ محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خواتین ’تاریخ رقم کرنا‘ چاہتی تھیں اور انھوں نے حالیہ دہائیوں میں کئی بڑے حملوں میں استعمال کردہ بم بنانے کے طریقوں پر تحقیق کی۔

ویلینٹزاس نے بظاہر امریکی فضائیہ کے ایک افسر پر تنقید کی تھی جسے حال ہی میں پرتشدد جہاد میں شرکت کے لیے شام جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے سوال کیا کہ جب امریکہ میں ایسے ہدف موجود ہیں جن سے ’اللہ کو خوش‘ کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں تو پھر لوگ باہر کے ممالک کا سفر کیوں کرتے ہیں؟عدالتی کاغذات کے مطابق یہ دونوں خواتین کئی سال سے ایک انڈر کور ایجنٹ سے رابطے میں تھیں۔آسیہ صدیقی نے مبینہ طور پر ایجنٹ کو بتایا کہ ویلینٹزاس کو اس طرح کے پریشر ککروں میں خاص دلچسی تھی جو 2013 میں بوسٹن کے بم دھماکوں میں استعمال کیے گئے تھے۔دونوں خواتین اگلے چند گھنٹوں میں نیو یارک کی ایک عدالت میں پیش ہوں گی۔ اگر قصوروار پائی گئیں تو انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پچھلے ماہ سرکاری اہلکاروں نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے 47 سالہ تیرود نیتھن ویبسٹر کو جو امریکی شہری ہیں اور کافی عرصہ امریکی فضائیہ میں رہے ہیں، مبینہ طور پر دولتِ اسلامیہ کی مدد کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔گرفتاری سے قبل وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے مشرقِ وسطیٰ میں رہ کر کام کر رہے تھے اور انھوں نے شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ میں شرکت کے لیے شام جانے کی کوشش بھی کی تھی۔ تاہم وہ ان تمام الزامات سے انکاری ہیں۔

ایمز ٹی وی ( پشاور) آئی ڈی پیز کا اپنے گھروں کا واپس جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اب تک ایک سو تہتر خاندان باڈہ خیبر ایجنسی روانہ ہوگئے ہیں۔ ان خاندانون کو چھ ہزار آٹھ سو اٹھارہ اے تی ایم کارڈز جاری کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ چار ہزار سات سو نواسی خاندان وذیرستان جاچکے ہیں اور ان خاندانوں کو بھی دو ہزار نو سو اے ٹی ایم جاری کیئے جا چکے ہیں۔ستر خاندان شمالی وزیرستان چلے گئے جبکہ ان کو باسٹھ اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے ہیں، واپس جانے والے ہر خاندان کو فیملی ٹینٹ اور چھ ماہ کا راشن دیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے ہر متاثرہ خاندان پچس ہزار تک کی رقم نکال سکتا ہے

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان الیکشن کمشن نے کنٹونمنٹ الیکشن میں سیاسی مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وذیر ریلوے سعد رفیق سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور کی شکایت پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم نواز کے مطابق، آپ نے ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد لاہور کے علاقے والٹن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی جو الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو سات روز میں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) یمن میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کا آغازہوگیا۔ایک سو سے زائد پاکستانی چین کے بحری جہاز کے ذریعے  عدن کی معلا بندرگاہ سے جبوتی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ یمن میں پھنسے180 سے ذائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے عدن بندرگاہ سے چینی جہاز روانہ ہو چکا ہے ۔ مکلا سے 150 سے ذائد پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فریگیٹ بھی مکلا میں لنگر انداز ہے ۔عدن اور مکلا  کے علاوہ یمن کے دیگر شہروں میں بھی 2ہزار کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ بھی آج اڑان بھرے گا ۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر الیکشن 2013 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جون 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج تعینات کی جائے ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان نے پابندی کے باوجود من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کیا اور ن لیگ کے امیدوار کی مقبولیت کےلئے متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن، گورنر ہاؤس اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر گلگت بلتستان کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

 

ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ماہ اپریل سے بزرگ پینشنز ڈبل کری جائیں۔جسٹس سید منصور علی شاہ کی ذیر صدارت پینشنز کے معاملے پر دائر کی درخواستوں کی سماعت کی گئی جس میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے کئی سال پہلے ہی 75 سالہ بڈھے افراد کی پینشنز ڈبل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا مگر اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس سے عدالت کے حکم کی خلاف ورذی ہو رہی ہے ۔ لہذا جسٹس سید منصور نے حکم دیا کہ بزرگوں کی پینشن ڈبل کی جائے جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بزرگ پینشنز ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انکی بقایاجات کی مد میں ساٹھ عرب روپے بنتے ہیں جس کی ادائیگی کیلئے طریقہ واضع کیا جارہا ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیئے کہ چیف سیکریٹری عدالت کے ساتھ غلط بیانی کر رہے ہیں بقایاجات کی مد میں صرف بیس ارب روپے بنتے ہیں ۔ تاہم عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت بزرگوں کو اپریل کے ماہ میں ڈبل پینشن دیں اور ان کے بقایاجات کی ادائیگی کا شیڈول جلد از جلد بنا کر عدالت میں پیش کریں

ایمز ٹی وی(ڈیرہ اسماعیل خان)پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات تھے، پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ این اے 246  کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام یہ ہیں 

  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنور نوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمران اسماعیل

جماعت اسلامی کے راشد نسیم

پاسبان کے عثمان معظم

جبکہ 11 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 میں پولنگ 23 اپریل کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف مارشل سہیل امان، قائم مقام سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، اجلاس میں یمن کی صورت حال اور  پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ جب کہ خواجہ آصف اور سرتاج عزیز نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج بھیجنے کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔۔