Wednesday, 06 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی دراخوست دائر کی، جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے استثنی کی دراخوست مسترد کردی اور سابق صدر پرویز مشرف کے دو ضامن کی گارنٹیاں منسوخ کرتے ہوئے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کوحکم دیا کہ وہ دو اپریل تک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ 2007 میں اسلام آباد میں واقع لال مسجد میں ہونے والے فوجی آپریشن میں مسجد کے نائب خطیب مولاناغازی عبدالرشید ہلاک ہوگئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جولائی 2013 میں اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ سنہ 2007میں لال مسجد پر ہونے والے فوجی آپریشن سے متعلق سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف اگر کوئی جُرم بنتا ہے تو اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  روس کا بحری جہاز بحرالکاہل میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں چون افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ روس کے مشرق میں 330 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے قریب پیش آیا۔

بدقسمت دالنی ووستوک نامی فشنگ ٹرالر میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے، جن میں تریسٹھ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ سولہ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ٹرالر میں سوار اٹھہترافراد کا تعلق روس جبکہ چون کا دیگرممالک سے ہے، جن میں لیٹویا، یوکرین، برما اور ونواتو بھی شامل ہیں۔۔تاحال حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم روس میں ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیرتے برفانی ٹکڑوں نے ممکنہ طور پر جہاز میں سوراخ کیا جس سے وہ ڈوب گیا۔

ایمز ٹی وی(ایجو کیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے اہم تعلیم دوست انقلابی اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کے تحت آئندہ امتحانات کے لئے امیدواروں کے جاری کئے جانے والے ایڈمٹ کارڈز کو جدید بنادیا گیا ہے جس میں امیدوار کی تصویر اسکین ہوگی اور رول نمبر کے ساتھ بارکوڈ بھی ہوگا اور اسی میں امتحانی مرکز کے علاوہ ڈیٹ شیٹ بھی درج ہوگی جبکہ امیدوار کو جو پرچے دینے ہوں گے انہیں نمایاں طور پر شائع کیا جائے گا۔ ان تمام فیصلوں کا اعلان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یہ اہم فیصلے تاریخ میں پہلی بار کئے گئے اس لئے دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی ان پر عملدرآمد کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے

ایمز ٹی وی(کراچی) قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا

ایمز ٹی وی(کراچی)اکیسیوں صدی کا سب سے مختصر چاند گرہن ہفتے کو ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیاجاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 4 اپریل کو ہونے والے گرہن کے وقت چاند مکمل لال ہوجائے گا، جسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ بلڈ مون کادورانیہ صرف 5 منٹ ہوگا۔پاکستان میں یہ  نظارہ ہفتے کی شام 6 بج کر 49منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

ایمز ٹی وی(کراچی)اکیسیوں صدی کا سب سے مختصر چاند گرہن ہفتے کو ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیاجاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 4 اپریل کو ہونے والے گرہن کے وقت چاند مکمل لال ہوجائے گا، جسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ بلڈ مون کادورانیہ صرف 5 منٹ ہوگا۔پاکستان میں یہ  نظارہ ہفتے کی شام 6 بج کر 49منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)بارش اور سردی سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے خوشخبری ، جاتی سردی پھر لوٹ رہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور کل صبح اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، بہاولپور،بہاولنگر،خانیوال، ساہیوال میں بھی بارش  متوقع ہے جبکہ پاک پتن،پشاور، مالاکنڈ، سوات، بونیر، مردان، نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں برکھا برسے گی۔ 

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ،ژوب،قلات، سبی،ڈیرہ بگٹی،نصیرآباد، موسیٰ خیل میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی نوید سنا دی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں بھی بارش متوقع ہے ۔گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی۔

گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے  بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کی خبر جب سامنے آئی تو بھارتی شائقین کرکٹ نے سکھ کا سانس لیا لیکن ان یہ خوشی اس وقت برقرار نہ رہ سکی جب اس خبر کی حقیقت کھلی کہ ٹنڈولکر کوچ تو نہ بنے البتہ یکم اپریل کو وہ اور بھارتی شائقین ماموں بن گئے۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کینگروز کے ہاتھوں شکست پر سارے بھارت میں ہی صف ماتم بچھ گئی اور بھارتیوں کی اپنی ٹیم کی جس بلے بازی پر گھمنڈ تھا وہی بیٹنگ آسٹریلیا کے طوفانی اسپیل کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی جس کے بعد بھارتیوں نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ابھی سیمی فائنل میں شکست کو کچھ ہی روز گزرے تھے کہ اچانک یکم اپریل کو لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی جسے بھارتیوں نے ٹیم کی شکست کے بعد بلے بازی کے نقص دور کرنے کے لیے اہم قرار دیا تاہم بھارتیوں کی یہ خوشی زیادہ دیر تک ان کے پاس ٹھہر نہ سکی کیونکہ یہ فیصلہ بھارتی بورڈ نے نہیں کیا تھا بلکہ ایک جعلی پریس ریلیز کے ذریعے ٹنڈولکر کو کوچ بنائے جانے کی خبر چلائی گئی تھی جس کابھانڈا پھوٹنے پرنہ صرف بھارتی شائقین کو شدید دھچکا لگا بلکہ ٹنڈولکر بھی عوام کے ساتھ ساتھ ماموں بن گئے۔

واضح رہےکہ بھارتی میڈیا کو ملنے والی جعلی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کو 3 سال کے لیے  ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے بعد ڈنکن فلیچر کی جگہ لیں گے جب کہ اس پریس ریلیز میں بی سی سی آئی صدر جگ موہن ڈالمیااور بھارتی ٹیم کےکپتان مہندراسنگھ دھونی کے تبصرے بھی موجود تھے۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) عدن میں محصور خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے اہل خانہ پرےشان۔گھر میں کہرام ۔اہل خانہ نے اپنے پیارے کی سلامتی کےلئے گھر مےں قرآن    شرےف کے ورد شروع کردئےے ۔وزےر اعظم پاکستان سے ڈاکٹر غلا مرتضیٰ کو واپس لانے کی اپیل۔یمن کے شہر عدن میں محصور خیرپور کے رہائشی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو کے اہل خانہ سخت پرےشان ہیں جبکہ گھر مےں کہرام برپا ہے عدن میں محصور پاکستانی غلام مرتضیٰ سومرو کے گھر مےں محفوظ وطن واپسی اور سلامتی کےلئے قرآن شرےف کا ورد جاری ہے اس سلسلے مےں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو کے بھائی برکت سومرو نے رابطہ کرنے پر بتاےا کہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو گزشتہ سال یمن گئے تھے یمن میں خانہ جنگی کے باعث ٹی وی پر ان کے آنے والے بیان پر اہل خانہ سخت پرےشان ہیں انہوں نے بتاےا کہ حکومت پاکستان کے سفارتخانے سے رابطہ کیا گےا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری جہاز جو (آج )بدھ کے روز یمن کے شہر عدن کی بندر گاہ پر پہنچنے گا جس میں وہ سوار ہوکر وطن واپس آئے گا انہوں نے وزےر اعظم پاکستان مےاں محمد نواز شرےف سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیارے ڈاکٹر غلام مرتضی سومرکوو با حفاظت وطن واپس لایا جائے دریں اثنا یمن میں محصور پیرجو گوٹھ کا رہائشی گھر پہنچ گےا ۔گھر میںخوشی کا سماں ۔اہل خانہ کی جانب سے خوشی میں مٹھاےاں تقسےم ۔خیرپور ضلع کے علائقے پیرجوگوٹھ کا رہائشی نوجوان مختےار علی ولد قاری حنےف سعیدی یمن کی ےونیورسٹی میں طالبعلم تھا اور ےمن میں جاری جنگ کے باعث وہ واپس اپنے آبائی شہر پیرجوگوٹھ با حفاظت پہنچ گےا ہے مختےار حسےن کے ےمن سے باحفاطت واپس گھر پہنچنے پر عےد جےسا سماں ہے اور اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیارے کی با حفاطت گھر پہنچنے پر خوشی میں مٹھاےاں تقسےم کی گئی ہیں اس سلسلے مےں یمن سے پہنچنے والے نوجوان مختےار احمد نے بتاےا کہ یمن میں اچانک جنگ شروع ہوجانے کے باعث بہت پرےشان تھے مگر اب با حفاظت گھر پہنچنے پر بہت خوش ہوں اور اہل خانہ سے مل کر خوشی محسوس کررہا ہوں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) آل رائونڈر بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے معطلی کا شکار ہیں، فٹنس مسائل کے باعث نہ صرف وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوئے بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول بائیو مکینک ٹیسٹ کیلیے بھی نہ جاسکے۔ حفیظ اب مکمل فٹ ہوچکے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس بھی کررہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ کیلیے تاریخ مانگی ہے، جونہی وقت دیا گیا انھیں روانہ کردیا جائیگا،یاد رہے کہ نتیجہ موصول ہونے میں 2 ہفتے لگتے ہیں،اگر جلد تاریخ ملنے کے بعد ان کا ایکشن کلیئر ہوجائے تو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں بولنگ کرسکیں گے