ایمز ٹی وی (بزنس) بین الاقوامی دباؤ اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے ایل این جی کی درآمد میں شفافیت سے متعلق اعتراضات نے پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ قطر کی گیس سپلائر کمپنی کیجانب سے پورٹ قاسم کی مطلوبہ گہرائی، ایل این جی کی آمد کے دوران جہازوں کی آمدورفت کی مینجمنٹ اور روشنی کے انتظامات پر اعتراضات نے بھی منصوبے کو تاخیر سے دو چار کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔
پاور سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو ایل این جی فراہم نہ کرنے کے لیے مسلسل دباؤ کا سامنا ہے تاہم سیاسی قیادت نے اس دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل این جی کے ذریعے پاکستان میں توانائی کا بحران کم کرنے کے سلسلے میں موسم گرما میں پاور اور سی این جی سیکٹر کی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کی درآمد کا فیصلہ کیا، اس فیصلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ قطر کی گیس سپلائی کمپنی کی جانب سے پورٹ قاسم پر ڈرافٹ کی مطلوبہ گہرائی اوردیگرانتظامات پر اعتراضات کی شکل میں پہلے پارسل کی درآمد سے کچھ روز قبل سامنے آئے جس کے بعد ایل این جی کی درآمد میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) کہتے ہیں علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں اور یہ سچ ثابت کردکھایاہے ترکی کی 84 سالہ خاتون نے جنہوں نے 64 سال انتظار کے بعد ادھوری تعلیم مکمل کرنے کا خواب پورا کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ مہربان اختری نے 1951 میں استنبول کی معروف یونیورسٹی معمار سنان میں داخلہ لیا تاہم گھریلو حالات کی وجہ سے انہیں پرنٹنگ ہاؤس میں نوکری کرنی پڑی جس کےباعث وہ پڑھائی کےلئے یونیورسٹی جانےسےقاصر ہوگئیں اور یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں اس وقت نکال دیا جب قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے پورے وقت کی حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔فاطمہ مہربان نے 1988 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک ایک اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام کیا تاہم ان کے دل میں فائن آرٹس کی ڈگری لینے کی خواہش موجود رہی جسے انہوں نے 2011 میں اس وقت عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا جب انھوں نے ٹی وی پر ایک رپورٹ دیکھی جس میں حکومت نے یونیورسٹی سے نکالے گئے ہر عمر کے طالب علموں کو دوبارہ داخلہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا۔
ترک خاتون نےاگرچہ غصے کی وجہ سے یونیورسٹی کے ریکارڈز کئی سال پہلے پھینک دیئے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ ان کے داخلے کا ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ تعلیم کا آغاز کردیا اور وہ رواں سال مقالہ مکمل کرنے کے بعد اپنی گریجو ایشن کی ڈگری حاصل کرلیں گی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) شہرکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلیے تیار ہیں،ٹیم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانےجون میں دنیائے فٹ بال کے مشہور ایونٹ میں حصہ لینے ناروے روانہ ہوگی ۔
فٹ بال ٹیم کےکپتان رزاق کےمطابق پوری ٹیم کی تیاری عروج پر ہے اوروہ ہر طرح کے مقابلے کے لیے تیار ہیں ،ناروے کے شہر اوسلو میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر سے 1400سے زائد ٹیمیں شریک ہونگی،مرحلہ وارناک آؤٹ میچز میں جو ٹیم اپنی کارکردگی دکھائے گی وہی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ٹورنامنٹ میں انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے مقابلے ہونے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم انڈر 16 کے مقابلوں میں حصہ لے گی ، یہی وہ ٹیم ہے جس نے ملک کا نام برازیل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں روشن کیا تھا، اور اب یہ دوسرا سال ہے کہ 44 سال سے جاری یوتھ فٹ بال ٹورنمنٹ میں کراچی کے نوجوان کھلاڑی کھیل کا مظاہرہ کریں گے
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ نےکہاہےکہ مغربی افریقی ممالک اگست تک اس وبا سے پاک ہو جائیں گے۔
بی بی سی کو انٹرویو میں ایبولا مشن کے سربراہ اسماعیل اولد شیخ احمد نے تسلیم کیا کہ اس بحران سے نمٹنے میں اقوام متحدہ سے شروع میں غلطیاں سرزد ہوئی تھیں، جب وائرس نے حملہ کیا تھا تو شاید اس کے متعلق زیادہ علم نہیں تھا، ہم کوئی خاص تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں لیکن مجھے بہت یقین ہے کہ یہ وبا گرمیوں تک ختم ہو جائے گی۔ دریں اثناخیراتی طبی ادارے میدساں سانزفرنٹیئر(ایم ایس ایف)نےکہاکہ ایبولا کی مہلک وبا پھوٹنے کی بڑی وجہ ’عالمی سستی‘ تھی۔
ایم ایس ایف کے ہنگامی رابطہ کار ہینری گرے نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ سال مارچ ، اپریل ہی میں معلوم ہو گیا تھا کہ یہ کوئی مختلف چیز ہے اور ہم نے نہ صرف عالمی ادارہ صحت بلکہ اس خطے کی حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جو اس سے متاثر ہو رہے تھےمگردنیا بشمول عالمی ادارہ صحت نے یہ سمجھنے میں دیر لگائی کہ ہمارے سامنے ہو کیا رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی بکیز نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہی فیورٹ قرار دیدیا۔ ماہرین جہاں ایک جانب دھونی الیون اور کینگروز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں وہیں بکیز آسٹریلیا کو ہاٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے اس پر ایک روپے کے داؤ پر 50 پیسہ آفر کررہے ہیں۔ بھارت کی کامیابی پر ایک روپیہ جوا کھیلنے والے کو بدلے میں 2 روپے دینے کی پیشکش ہوئی ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) سعودی عرب نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نان اوپیک ممالک کو تعاون کرنا ہوگا، اوپیک کا تیل کی عالمی پیداوار میں حصہ صرف 30فیصد ہے، اس لیے ہم اکیلے اس کی ذمے داری نہیں لے سکتے، تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نئے کلائنٹ کو خام تیل کی سپلائی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سعودی وزیرتیل علی النعیمی نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ اوپیک سے باہر تیل کے پیداواری ممالک کو خام تیل کی گرتی قیمتوں کو سنبھالنے کے لیے لازمی طور پر تعاون کرنا ہوگا، ہم اکیلے ذمے داری لینے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ تیل کی عالمی پیداوار میں اوپیک کا حصہ صرف 30 فیصد ہے جبکہ 70 فیصد اوپیک سے باہر دیگر ممالک کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ خام تیل کی قیمتیں جون2014 سے اب تک 60فیصد کم ہو چکی ہیں، قیمتوں میں رواں ماہ بہتری آنا شروع ہوئی تھی مگر اب پھرسے کمی ہو رہی ہے۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) وٹامن ڈی کو جہاں انسانی جسم کے بعض امراض کے لیےضروری سمجھا جاتا ہے وہیں اس کی زیادتی دل کی بیماری اور فالج کا بھی سبب بنتی ہے۔
ڈنمارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ساتھ اس کی زیادتی بھی انسانی صحت کو بری طرح متاثرکرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کی زیادتی نہ صرف امراض قلب میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے فالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں شامل طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانی خون میں وٹامن ڈی کی سطح 50 اور 100 نینوگرام فی لیٹرکے درمیان ہونی چاہیئےکیونکہ وٹامن ڈی کی زیادتی صحت پر منفی اثرڈالتی ہے جب کہ وہ لوگ جو طویل عرصے تک وٹامن ڈی کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں کیلشیم کی اضافی مقدار جذب ہونے کی وجہ سے گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) یوں تو مصوری ایک مہارت کا کام ہے اور اس کے لیے مصور کو برش رنگوں اور کینوس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن برطانوی شہری نے ان تمام چیزوں کو چھونا تو دور بلکہ ان کے بغیر ہی مصوری کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بر طانوی گراہم فرینک نے ایک ایسا سافٹ ویئر تخلیق کرلیا ہے جس کی مدد سے آنکھوں کو حرکت دے کر ہی کمپیوٹر پر تصویر بنائی جاسکتی ہے۔ برطانوی شہری گراہم فرینک نے اس سافٹ ویئر کی مدد سے رنگوں، برش اور کینوس کا استعمال کیے بغیر مصوری شروع کردی ہے جبکہ اس نے یہ جدید سافٹ ویئر چینی آئی ٹی کمپنی کی مددسے تیار کیا ہے جو آنکھوں سے خارج ہونے والی انفرا ریڈ شعاعوں کومنعکس کرکے کمپیوٹر اسکرین تک منتقل کرتا ہے جس کے ذریعے آنکھوں کی نقل و حرکت سے کمپیوٹر اسکرین پر ڈرائنگ بنائی جاسکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) یوں تو مصوری ایک مہارت کا کام ہے اور اس کے لیے مصور کو برش رنگوں اور کینوس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن برطانوی شہری نے ان تمام چیزوں کو چھونا تو دور بلکہ ان کے بغیر ہی مصوری کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بر طانوی گراہم فرینک نے ایک ایسا سافٹ ویئر تخلیق کرلیا ہے جس کی مدد سے آنکھوں کو حرکت دے کر ہی کمپیوٹر پر تصویر بنائی جاسکتی ہے۔ برطانوی شہری گراہم فرینک نے اس سافٹ ویئر کی مدد سے رنگوں، برش اور کینوس کا استعمال کیے بغیر مصوری شروع کردی ہے جبکہ اس نے یہ جدید سافٹ ویئر چینی آئی ٹی کمپنی کی مددسے تیار کیا ہے جو آنکھوں سے خارج ہونے والی انفرا ریڈ شعاعوں کومنعکس کرکے کمپیوٹر اسکرین تک منتقل کرتا ہے جس کے ذریعے آنکھوں کی نقل و حرکت سے کمپیوٹر اسکرین پر ڈرائنگ بنائی جاسکتی ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان اسٹیل ملز ( پی ایس ایم) کیلیے55ہزار ٹن میٹا لرجیکل کوئلہ لے کر 1جہاز پی ایس ایم جیٹی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع پاکستان اسٹیل مل کے مطابق ایم وی ٹرانس پیسیفک نامی جہاز آسٹریلیا سے 55ہزار ٹن میٹالرجیکل کوئلہ لے کر پہنچا ہے جو گزشتہ روز اسٹیل مل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوگیا ہے، اس وقت اسٹیل مل میں آئرن اوور کا ذخیرہ1لاکھ ٹن جبکہ میٹا لرجیکل کوئلے کا ذخیرہ 2 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے، خام مال کی مسلسل درآمد کے باعث اسٹیل مل میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ادارے کیلیے پیداواری اہداف کا حصول آسان ہوسکے گا