Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں خدمات اور قربانیاں دینے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں۔

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ دس لاکھ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں خدمات انجام دیں اور عظیم قربانیاں دیں۔ جس کی وجہ سے آج افغانستان اور امریکا محفوظ ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان فوجیوں کا قرض افغانستان محسوس کرتا ہے، ہم امریکیوں کے شکرگزار ہیں۔

افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کو قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے شدت پسندی ترک کرنا ہوگی۔

اپنے خطاب میں افغان صدر نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا ذکر بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں جو کہ خطے میں دہشت گردی کے خدشات کو بڑھاوا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عسکریت پسندوں کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی انھیں پناہ گاہ فراہم کریں گے

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یورپ کے کئی ممالک نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود چین کے تجویز کردہ بینک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

چین کی جانب سے ایک بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایشیئن انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بنک کی تجویزعالمی سطح پرانتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، کئی یورپی اقوام کی جانب سے شمولیت کے مثبت اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

چین کی سرکاری ایجنسی کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود اس بینک میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی شمولیت سے ایک فیصلہ کن تقویت حاصل ہوئی ہے اور مخالفت کرنے والی امریکی لابی میں دراڑ پیدا ہوئی

ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج مورخہ26، مارچ 2015ء بروز جمعرات دوپہر دو بجے فوارہ چوک پر ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، شہر بھر کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدرد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے

ایمز ٹی وی(رسالپور)پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس سے خطاب کے دوران ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تینوں افواج کا مربوط آپریشن جاری ہے اور آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اختتام فورسز کی کامیابی پر ہوگا

 ایمز ٹی وی (کھیل) .کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے329رنز کا ہدف دیا ہے،اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلےجارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور ڈیوڈ وارنر 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد بھارتی بالرز کی ایک نہ چلی ،ایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کے سامنے ہربھارتی بالر بے بس نظرآرہا تھا۔  دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کیلئے182رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اسمتھ نے89گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 105رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔میکسویل تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر 23رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ صرف ایک کے بعد ہی ایرون فنچ بھی 81رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کلارک صرف 10رنزبناسکے۔فاکنر دھواں دار 21رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔واٹسن نے28رنز کی اننگزکھیلی ۔مچل جانسن نے 12گیندوں پر ناقابل شکست 27رنز بنائے۔ یوں کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 328رنز بنائے۔امیش یادیو نے 4، موہت شرمانے 2جبکہ ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، فائنل اتوار 29مارچ کو ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم محمد افضل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا، اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم محمد افضل نے 1995 میں زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا

ایمز ٹی وی (شو بز) فلم میں ترانوے سالہ شخص کی زندگی کے کامیاب پہلووں کو اجاگر کیا گیا ہے، فلم کی کہانی دو ہزار پانچ کے ناول آسلائیٹ ٹرک آف مائنڈ سے ماخوذہے۔ جس میں ترانوے سالہ شخص کی زندگی کے پہلوجواپنی زندگی کے کامیاب سفرکوایک کتاب کی شکل دیتا ہے۔۔

 ماضی کی یادوں کو لئے مستقبل کے سفر پر مبنی یہ فلم جون میں امریکی سینماگھروں کی زینت بنادی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 35 عسکریت پسندوں کوہلاک اور25 کوزخمی کردیا،جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں خاتون کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دینے کا اعلان کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابل کے وسط میں واقع ضلع مراد خانی میں افغان صدارتی محل کے قریب خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو دھماکے سے اڑادیا ہلاک و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

ادھر وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں 3 افغان فوجی مارے گئے۔ افغان آرمی کے آپریشن میں 29 طالبان جنگجو ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا گیا ۔آپریشن صوبہ غزنی ،دالکنڈی اور پروان میں کیا گیا ۔بیان میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 28دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں۔ دریں اثنا وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 جنگجو ہلا ک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ3کو گرفتار کرلیا گیا۔

آپریشن صوبہ غزنی، ہرات ،ہلمند ،فرح ، ننگرہار، تخار، قندوز، فریاب ،سرائے پل اور قندھارمیں کیا گیا۔ ادھر صوبہ ننگرہار میں بارودی سرنگ کے 2 مختلف دھماکوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ہرات میں سیکیورٹی فورسز نے 4 طالبان کمانڈروں کوگرفتارکرلیا۔دوسری طرف افغان طالبان نے کابل میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں خاتون کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کا اعلان کردیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بدھ کے روز دو دہشتگردوں کی میوزیم میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد غیر ملکی سیاح  ہلاک ہوگئے تھے۔ بعدازاں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے، منگل کے روز میوزیم کو پُروقار تقریب کے بعد بحال کردیا گیا۔ س موقع  پر تیونسی اور غیر ملکی شہریوں نے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے یکجہتی ریلی بھی نکالی۔

اس موقع  پر تیونسی اور غیر ملکی شہریوں نے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے یکجہتی ریلی بھی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے تیونس کا جھنڈا اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء اور حکام کا کہنا ہے کہ میوزیم کی بحالی سے دہشتگردوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی حوالگی سے متعلق قانونی امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اگلے چند دنوں میں کسی فیصلے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا حکومت الطاف حسین کو پاکستان واپس لانے کے امکانات پر انٹرپول سے رابطے میں ہے یا نہیں۔

وزیرداخلہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹون کے ساتھ الطاف حسین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایک نجی چینل پر دیے گئے ایک انٹرویوں کے دوران انہوں نے رینجرز اہلکاروں کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے پوچھا تھا کہ برطانوی علاقے میں رہائش پذیر افراد کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے حوالے سے برطانیہ کا قانون کیا کہتا ہے۔

لیکن انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے کسی قسم کی دستاویزات فلپ بارٹون کے حوالے کی ہیں، جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بطور سیاسی اکائی کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیے، اس لیے کہ اس کے پاس محب وطن ووٹروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

متحدہ اور حکومت کے پیچیدہ تعلقات کی نوعیت پر تبصرہ کرنے کے لیے جب ان سے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن متحدہ کے خلاف نہیں بلکہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں جرائم کے خاتمہ ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو ستمبر 2013ء میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک خصوصی مینڈیٹ دیا گیا تھا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستّار نے ستائیس اگست کو تجویز دی تھی کہ کراچی کو فوج کے حوالے کردیا جائے، مزید یہ کہ انہوں (چوہدری نثار) نے متحدہ کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز کی جانب سے کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا آپشن زیرِ غور نہیں ہے۔

وزیرِداخلہ نے ابتداء میں سندھ کے گورنر عشرت العباد کی برطرفی اور سندھ میں گورنر راج نافذ کردیا جائے گا، سے متعلق رپورٹوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مختصر وقفے کے بعد کہا ’’میں اس بات پر کیسے تبصرہ کرسکتا ہوں، جو زیرِ غور ہی نہیں ہے۔‘‘

وزیرداخلہ نے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ سابقہ کے ای ایس سی کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کے مجرم صولت مرزا کی پھانسی کو ملتوی کرکے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء میں بلوچستان حکومت کی درخواست پر 72 گھنٹوں کے لیے اس پھانسی میں تاخیر کی گئی تھی۔

صولت مرزا کے پُراسرار انٹرویو جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ شاہد حامد کا قتل اس نے الطاف حسین کے حکم پر کیا تھا، پر بالواسطہ طور پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کا خیال ہے کہ اس بیان کی مزید تحقیقات کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی پھانسی میں تاریخ میں تین مہینے کی تاخیر کے لیے ایک سمری وزیراعظم کے ذریعے صدر کے پاس بھیجی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں وزیراعظم کے آفس سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں ہم سے اس کی پھانسی کی اگلی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا ہے، آج ہم نے اس کے جواب میں مطلع کیا ہے کہ اس کی تاریخ یکم اپریل ہے۔‘‘

وزیرداخلہ نے کہ تاخیر کی منظوری صدر کی صوابدید پر منحصر ہے، اور انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ پھانسی پر عملدرآمد میں ٹال مٹول سے کام لے کر قانون شکنی کی کوشش کی گئی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ سزائے موت کے ایک قیدی کا انٹرویو کس طرح لیا گیا اور کہاں اور کب اس کو باہر لایا گیا، تو وزیرداخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں ضابطے کی ایک کارروائی اس وقت جاری ہے۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل کی نئی پالیسی اگلے ہفتے متعارف کردی جائے گی، جس کے تحت کسی فرد کے نام کو اس فہرست میں شامل کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد تین سال ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیرداخلہ نے کہا کہ اب تک صوبوں نے دہشت گردی کے پچاس مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو فوجی عدالتیں اب قائم کی گئی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادیٔ تیراہ میں ملّا فضل اللہ کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔