چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچ چکی ہے جب کہ علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کوامدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔
چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ جیکما فاونڈیشن اورعلی بابا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام این 95 اورسرجیکل ماسک والا طیارہ پاکستان پہنچ چکا ہے اورہواوے نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیوکانفرنس کا نظام دیا ہے۔
شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرمیں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔