Saturday, 16 November 2024

پی ایس ایل فائیو کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلیقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف کرس لین کی سنچری اور فخرزمان کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور کرس لین نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، فخرزمان نے 25 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی اننگز کا زیادہ آگے نہ بڑھاسکے اور 35 گیندوں پر 57 رنز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
فخر کی وکٹ کے بعد کرس لین نے نہ صرف 22 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ کپتان سہیل اختر کے ساتھ ملکر لاہور قلندرز کو جیت کی جانب گامزن رکھا اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری 52 گیندوں پر مکمل کی، وہ اب تک ایونٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے سنچری کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں معین علی کو پویلین واپس بھیج دیا اور اگلے ہی اوور میں ذیشان بھی محمد حفیظ کا شکار بنے، دونوں بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


کپتان شان مسعود اور روی بوپارا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی، شان مسعود 42 اور روی بوپارا 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویسا کا شکار بنے۔ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور روہیل نذیر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے لیے مشکلات کھڑی کردیں اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہے۔ روہیل نذیر 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ٰڈیوڈ ویسا اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے یہ میچ لاہور قلندرز کے لیے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ جیت کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے البتہ شکست کی صورت میں انہیں آج ہی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلے کا انتظار کرنا ہوگا جہاں کوئٹہ کی شکست ہی انہیں اگلے مرحلے میں پہنچاسکتی ہے۔

معین خان اکیڈمی پر کلب کی جانب سے پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کواعزازی رکنیت پیش کی گئی، رکینت پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف میں دی گئی، ڈیرن سیمی نے اعزازی رکنیت دینے پر اظہار تشکر کیا اور موقعہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے دورے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز ہی سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈیٹر ایٹر کے مینٹور سر ویون رچرڈز کو بھی کراچی پریس کلب کی اعزازی رکنیت پیش کی گئی تھی۔

 وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا جس میں اہم وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ قومی سلامتی کی تشکیل کردہ کورآڈینیشن کمیٹی بریفنگ دے گی جب کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 76 ہے، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جب کہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں، 14لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

وزارت تعلیم نے پنجاب میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تعلیم نے کورونا وائرس بچاؤ مہم کے تحت پنجاب کے تمام 53 ہزار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نرسری سے ساتویں کلاس تک کے تمام طلبہ طالبات کو بغیر سالانہ امتحانات کے پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ 5 اپریل تک تمام اسکول بند ہیں، اپریل کے پہلے ہفتہ میں اسکول بند رہیں گے اس کے بعد سالانہ امتحانات کا وقت نہیں رہے گا۔

کورونا وائرس کے خدشات کے باعث سندھ حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ متعلقہ کمشنرز کو ہر ضلع میں قرنطینہ کیلیے قابل استعمال سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری کو عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

سندھ کے مختلف اضلاع میں لیبر فلیٹس کو بھی آئسولیشن اور کوارنٹائن سینٹرز میں تبدیل کرنے پر غور کیا ہے۔ محکمہ لیبر نے حال ہی میں تیارکردہ 6 ہزار فلیٹس کی فہرست وزیراعلی ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے شبہے میں مریض کو 14 روز کیلیے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو کو امداد فراہم کر دی گئی، صحت کارڈ بھی دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے طویل القامت پاکستانی شہری نصیر سومرو کی رہایش گاہ جا کر انھیں امدادی چیک دیا۔

شکارپور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طویل القامت شخصیت نصیر سومرو اس وقت شدید علیل ہیں، انھوں نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔

سربراہ بیت المال سندھ نے نصیر سومرو کو ان کی رہایش گاہ پر 1 لاکھ 20 ہزار کا چیک پیش کیا، حنید لاکھانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نصیر سومرو پاکستان کا اثاثہ اور ملک کے سفیر ہیں، انھیں جلد صحت کارڈ بھی دیا جائے گا، نصیر سومرو پاکستان کے سفیر ہیں۔

سربراہ بیت المال سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو بھی نصیر سومرو کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے، بیت المال کی ٹیم نصیر سومرو سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سب سے طویل القامت شہری نصیر سومرو شدید علیل ہیں، ایک سال قبل بھی ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، جس پر انھوں نے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔ گزشتہ برس جولائی میں نصیر سومرو کے انتقال کی افواہ بھی اڑی تھی، بعد ازاں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس کی تردید کی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مسلسل کیسز سامنے آنے کے باوجود کیمبرج امتحانی بورڈ نے ملک میں ”اے اور او لیول“ کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لینے کااعلان کیا ہے۔
 
اس سلسلے میں ”کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن “ کی پاکستان کی ڈائریکٹرعظمیٰ یوسف نے”ایکسپریس“ کو بھجوائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اسکولوں کی بندش کے حکومتی اعلان سے آگاہ ہیں اوراس سلسلے میں متعلقہ حکومتی اتھارٹیزسے صورتحال کوسمجھنے کے لیے رابطے میں بھی ہیں تاکہ وہ طلبہ کی امتحانات میں شرکت کے نتیجے میں مضمرات سمجھا جاسکے۔
 
اپنے بیان میں عظمیٰ یوسف کاکہناتھاکہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ دنیاکے بہت سے دیگرممالک اسکولوں کی بندش کے یہ حالات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ کیمبرج امتحانات کاانٹرنیشنل ٹائم ٹیبل 18ماہ کے عرصے کے لیے بنایا جاتاہے لہذاہم اسے تبدیل کرنے سے قاصرہیں تاہم ہم پوری دنیامیں طلبہ، والدین اوراسکولوں کودرپیش اس چیلنج سے نمٹنے میں ان کے معترف ہیں اورایسے طلبہ جواپنے کچھ یاتمام پرچے نہ دے سکیں ان طلبہ کے ساتھ تعاون کے طریقہ کارپرکام کررہے ہیں۔
 
یاد رہے کہ کیمبرج امتحانی بورڈ کی جانب سے ”اے اوراولیول“ کے امتحانات ملتوی نہ کرنے کامذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے کہ جب پاکستان میں کورونا وائرس کے 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے محض 17 کیسز کاتعلق سندھ سے ہے وفاقی حکومت 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند کرچکی ہے جب کہ حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے (اسکول،کالج اورجامعات) 31مئی تک بند کردی ہیں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ ملک بھرکے مدارس بھی بند کیے جاچکے ہیں۔
 
 
پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وکٹ سوچ سے زیادہ اسپن بولر کو سپورٹ کررہی تھی، سیمی فائنل میں ہماری پرفارمنس مختلف ہوگی۔
 
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے، لاہور کے اوورسیز کھلاڑی بہت زبردست ہیں، ناک آؤٹ میں اب ایک ہی موقع ملے گا، اصل مزہ شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے میں آتا ہے۔
 
عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل نے عرصے بعد کم بیک کیا، اب وہ تیار ہیں، شرجیل کو اسی لیے ڈراپ نہیں کرتا کیونکہ وہ اچھا کھلاڑی ہے، پریکٹس میچز میں شرجیل کی سوچ اور گیم سمجھ آگئی تھی، امید ہے شرجیل سیمی فائنل اور آگے بھی اچھی اننگز کھیلے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹیں شروع میں بڑے اسکور والی ثابت ہوئیں، اب جو وکٹیں مل رہی ہیں اس میں اسکور کم مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے، لگتا یہی ہے لاہور میں وکٹیں فلیٹ تیار کی جائیں گی۔
 
 
پی ایس ایل فائیو کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اسلام آباد یونائیٹڈ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔
 
کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 137 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
 
کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 60 رنز پر گری جب شرجیل خان 37 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، شرجیل کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
 
بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ کو 11 رنز پر شاداب خان نے بولڈ کیا، کپتان عماد وسیم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
 
افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، والٹن 11 رنز بنا کر رومن رئیس کا شکار بنے، کرس جارڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رومن رئیس اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیاتھا۔
 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری، اوپنر رضوان حسین 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر والٹن کو کیچ دے بیٹھے۔
 
فل سالٹ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر ارشد اقبال کا نشانہ بنے۔
 
کولن انگرام 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، آصف علی 2 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر اسامہ میر کو کیچ دے بیٹھے۔
 
کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف، کرس جارڈن، عماد وسیم، ارشد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔