لاہور: سری لنکن ٹیم پر حملے کے 10 سال بعد اب اسی ٹیم کے دورے کے ساتھ پاکستان میں بھی ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔
کراچی: اسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کی تردید کردی۔
مرکزی بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جارہی ہے اور پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے۔
اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے وزرانہیں بلکہ پالیسیاں اہم ہیں۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے بغیر نہ تو کوئی ملک ترقی یافتہ بن سکتا اور نہ ہی کوئی ملک تنہا ترقی کرسکتا ہے، ترقی کے لیے پارٹنرز کی ضرورت ہے جب کہ ملکی ترقی کے لیے وزرا نہیں بلکہ حکومتی پالیسیاں اہم ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سنگاپور کی فی کس آمدنی خطے کی نسبت بہت زیادہ ہے، اس خطے میں ترقی کے متعدد مواقع موجود ہیں، مختلف شعبوں میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے لیے ضروری ہے کہ میچ جیتنے کے لیے اچھے کھلاڑی کی طرح کردار ادا کرے، حکومت محض ایک پالیسی ساز ہے، حکومت صرف کوچ یا مینجر ہے لیکن میچ کھلاڑی نے جیتنا ہوتا ہے۔
کراچی:واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اب انھیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا ہے۔ اسے فعال بنانے کے لیے اپنی ایپ کی سیٹنگزمیں جائیں۔ وہاں سے اکاؤنٹ، پھر رازداری اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔ وہاں تین آپشنز ایوری ون (ہر کوئی)، مائی کانٹیکٹس(میرے رابطے) یا مائی کنٹیکٹس ایکسپٹ (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں۔
میرے رابطے کا مطلب ہے کہ آپ کی ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے جبکہ میرے رابطے ماسوائے کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ کی رابطہ لسٹ میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے بارے میں نجی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پمز کے اپنے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، پمز بورڈ نے وہی خدشات ظاہر کیے ہیں جو ہم گزشتہ 4 ماہ سے کر رہے ہیں تاہم ہمارا نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کیوں پورا نہیں ہو رہا۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت نازک ہے لہذا آصف زرداری کو فوری طور پر ذاتی معالج تک رسائی دی جائے، سابق صدر کو بنیادی طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، کیا مدینہ کی ریاست میں ایسا ہوتا ہے، یہ کون سی مدینہ کی ریاست ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ مخالفین کو نشانا بنا رہی ہے۔