کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک سادہ تقریب میں سکے کی رونمائی کی جس میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک نے سکے کی قیمت بابا گرونانک کے جنم دن کے مناسبت سے 550روپے مقرر کی ہے۔
اس سکے کی ایک جانب سری گرونانک دیو جی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے جب کہ دوسری جانب روایت چاند ستارہ ، جاری ہونے کا سال اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کنندہ ہے۔
سکے پر گرونانک کی سن پیدائش اور وفات کا سال 1469-2019 بھی درج ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور راہدری کا بھی افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے اب بھارت میں بسنے والے سکھ بغیر ویزہ پاکستان میں گورودوارہ آسکتے ہیں۔
لاہور: لاہور میں سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے،آلودگی کے حساب سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، نئی دہلی میں آلودگی کی شرح 578فیصد ہے، آلودگی کے حساب میں دنیا میں تیسرے نمبر پر بھارتی شہر بھٹینڈا ہے جس میں آلودگی کی شرح 201فیصد ہے۔
نجی ٹی وی چینل سٹی فورٹی ٹو کے مطابق لاہور میں سموگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے،آلودگی کے حساب سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے،ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کی شرح 202ہو گئی ہے، سب سے زیادہ آلودگی نواحی علاقے کرباٹھ میں ہے، کرباٹھ میں آلودگی کی شرح 429جبکہ شمالی لاہور میں 254ہو گئی ہے،علامہ اقبال ٹاﺅن میں آلودگی کی شرح 226 فیصد ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نماز فجر کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔
اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ و رئیلیٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور سچ کہنے سے کبھی نہیں گھبراتیں۔ راکھی ساونت نے جہاں سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے طوفان مچادیا تھا۔ اور اب انہوں نے نماز فجر کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز فجر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ایک خاتون نے ایک عالم سے پوچھا میں ایسا کیا کروں کہ اپنے بچوں کو گہری نیند کے باوجود نماز فجر کے لیے اٹھاسکوں۔ تو عالم نے جواب دیا تم اس وقت کیا کروگی جب تمہارے گھر میں آگ لگ جائے گی تو خاتون نے جواب دیا میں اپنے بچوں کو جگاؤں گی۔
عالم نے جواب دیا کہ آپ کے بچے گہری نیند میں ہیں پھر کیاکروگی تو خاتون نے کہا میں انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاؤں گی توعالم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ تم دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے انہیں گریبان سے گھسیٹ کر باہر لے جاسکتی ہو تو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے بھی ان کے ساتھ ایسا ہی کرنا۔
اس ویڈیو کے ساتھ راکھی ساونت نے پیغام دیتے ہوئے لکھا یہ پیغام سب کے لیے ہے ہمیشہ خدا کو یاد کرو ان کا شکریہ کرو باقی آپ کی مرضی خدا سب کو عقل دے۔
سڈنی:پاکستان کے خلاف بارش سے متاثرہ پہلے ٹوئنٹی 20 میں جیت کا موقع ہاتھ سے نکلنے پر آسٹریلیا نے قوانین میں ہی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔
آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین میچ ریفری جواگل سری ناتھ کو اجازت ہی نہیں دیتے تھے کہ وہ اس مقابلے میں وقفے کا وقت 20 سے 10 منٹ کرتے کیونکہ اس کیلیے پہلی اننگز کے دوران ایک بار اوور محدود ہونے کے بعد دوبارہ موسم کی مداخلت نہیں ہوئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بگ بیش اور اپنے ملک میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل مقابلوں کیلیے بارش سے متاثرہ میچز میں وقفے کے دورانیہ سے متعلق نئے قوانین وضع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔