پشاور: چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان شہید جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی غنی خان اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جب کہ گاڑی میں سوار گارڈ راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیربھی زخمی ہوئے۔
پولیس فوری طورجائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد تمام مساجد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 103 دن ہوگئے، بھارتی افواج کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، کشمیر کے عوام کے مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے کے اثرات سے سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو آگاہ کیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں عندلیب عباس نے پاکستان کی نمائندگی گی جہاں انہوں نے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں پہلے روز 12 ہزار یاتریوں نے دورہ کیا، معاہدے کے مطابق 5 ہزاریاتری آ کر یاترا کے بعد واپس جا سکتے ہیں، راہداری سے آنے والے بابا صاحب کے ہاں سلام کے بعد واپس لوٹ جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعاً کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جب کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بھی کچھ نہیں کر رہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیکل 370 کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے بعد ہی لائن آف کنٹرول ختم ہوگی۔
اس وقت عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہنگامی حالات اور اقدامات ہوتے نظر آرہے ہیں اور اب ترقی یافتہ اور ترقی پذیر کسی بھی ملک کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا کو درپیش ماحولیاتی تباہی اور اس سے وابستہ مسائل کو نظر انداز کرسکے۔
اسی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے بھی ماحولیات سے متعلق مستقبل کے خطرات اور مشکلات سے عہدہ برآ ہونے کے لیے تعلیمی نصاب میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اٹلی کے بعد اب پاکستان دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے موسمیاتی تبدیلیوں کو نصاب میں شامل کرنیکا اعلان کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور ہم سمجھتے ہیں اس کے لیے سب سے بہترین جگہ اسکول ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہم کلین گرین پاکستان تحریک کا حصہ ہے جس کا گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے آغاز کیا تھا۔اس نئے مجوزہ پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت میں زیر تعلیم اسکول طلبا کو موسمیاتی مشکلات، ماحولیات، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔
اس بارے میں واٹرایڈ کی ایک اعلی اہلکار ندید احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے لیے یہ از حد ضروری ہے کہ انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پانی کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جائے کیونکہ یہ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ ایک صاف ستھرے ماحول میں صحت مند زندگی گزارے۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سےتعلیمی میں بہتری کے لئےبڑافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں تعلیم یافتہ افراد کے تناسب کو سو فیصد تک لے جانے کیلئے محکمہ تعلیمات (کالجز ایجوکیشن) کی جانب سے سرکاری کالجز کے کتب خانوں کو کالج اوقات کے بعد غروب آفتاب تک عوام کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تحریر: تاجور سلطانہ
مانیٹرنگ ڈیسک: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جو فکریں انسان کو لاحق ہوتی ہیں ان میں سب سے اہم اپنی جلد کی حفاظت کرنا ہے موسم سرما کی آمد آمد ہے گرمیوں کی بہ نسبت سردیوں میں جلد کے مسائل میں زیادہ اضافہ ہوتا ہےموسم سرما میں ہوا میں نمی کا کم تناسب ہماری جلد کو کھردرا اور کرخت کردیتا ہے اور جلد پھٹنے لگتی ہے جس کا خیال رکھنے کے لیے اور اپنے آپ کو خوبصورت دکھانے کے لیے پرانے زمانے میں ہماری دادیاں نانیاں کئی قسم کے ٹوٹکے استعمال کرتی تھیں جن پہ اگر عمل کیا جاےّ تو آج بھی کم خرچ میں اپنے حسن کی حفاظت کی جاسکتی ہے اور فضول کے اخراجات سے بچا جا سکتا ہے
مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل اّپ کی جلد کو سردیوں میں بھی ترو تازہ رکھا جا سکتا ہے
موسم سرما میں آنے والے پھلوں جن میں مالٹے اور گریپ فورٹ شامل ہیں ان کا زیادد سے زیادہ استعمال چہرے پہ پڑنے والی جھریوں سی بچاتا ہے کیوں کہ ان پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں ہوتا ہے اور ایسی ضروری غذائیت موجود ہوتی ہے جس سے چہرے کی جھریوں سے بچا جا سکتا ہے
سردیوں میں کوشش کرنا چاہیے کہ ایسی مصنوعات جن میں الکوحل شامل ہوں ان کے استعمال سے بچا جائے اور جلد کو ذیادہ رگڑنے والا کوئی کام نہ کیا جائے کیوں کہ موسم سرما میں جلد عام طور پہ سخت اور کھردری ہوتی ہے تو زیادہ اسکرب سے وہ پھٹ جاتی ہے اس لیے جلد کو کھینچنے والے ماسک اور اسکرب سے پرہیز کیا جاےّ-جلد پہ بیسن کا لیپ کرنے سے جلد چکنائی سے پاک اور ترو تازہ رہے گی اور گلیسرین کا استعمال جلد کو نمی مہیا کرے گا
سردیوں میں مالٹا،آلو،گاجر اور کھیرےکے استعمال کے بعد ان کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ان کو پیس کر ماسک بانا کے چہرے پہ لگانے سے چہرے کی نا صرف رنگت اچھی ہوگی بلکہ جلد بھی ترو تازہ نظر آئے گی۔ سردیوں میں کافی کا زیدا استعمال بھی جلد کو جگمگاتنے میں مدد دیتا ہے ۔کیوں کی کافی میں موجود کیفین سورج کی روشنی سے جلد کو ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے اور کافی میں موجود اینٹی آکسی ڈاییڈنس بھی جلد کی جگمگاہت إیں اضافے کا باعث بنتا ہے
سردیوں میں دھوپ میں بیٹھنا کسے اچھا نہیں لگتا مگر سردیاں ہوں یا گرمیاں جلد کو دھوپ سے بچانے کے لیے بنا کسی سن بلاک کے دھوپ میں نا بیٹھا جاےّ سردیوں میں ٹماٹر کا استعمال دھوپ کی الٹرا وایلٹ شعاعوں سے بچا سکتا ہے کیوں کہ سورج کی تیز شعاعوں سے قبل از وقت بڑھاپا اور جلدی کینسر کا بھی خطرہ ہوتا ہے
سردیوں میں پانی کا کم استعمال جہاں جسم سے نمی کم کر دیتا ہے وہیں پانی کی کمی سے بہت سی قسم کی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں جن میں گردوں اور معدے کی بیماریاں قابل ذکر ہیں ۔اگر پیاس زیادہ نہیں لگتی تو ایسے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے جس میں پانی کی اچھی خاصی مقدار موجود ہو جیسے کے مالٹا کھیرا اور گاجر ان کا استعمال کافے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
سردیوں میں نہاتے وقت اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ پانی بس نیم گرم ہو اور نہانے کا دورانیہ بھی دس منٹ سے زیادہ نا ہو اور اگر نہانے سے پہلے بالٹی میں بے بی آیّل یا لیموں کے چند قطرے ڈال دیے جایّں تو جلد کی شادابی میں اضافہ ہوجاتا ہے-اور نہانے کے بعد اگر گلیسرین کا تیل چند قطرے جسم پہ مل لیا جاےّ تو جلد نرم و ملایم رہتی ہے
دیکھا جاتا ہے کے سبز کافی کا استعمال آج کل کی خواتین میں عام ہو رہا ہے سبز کافی ایک ایور گرین مشروب ہے جیس کے استعمال سے جسم چست و توانا رہتا ہے سبز کافی کا استعمال آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے بچاتا ہے اور چہرے کو کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتا ہے
اسکے علاوہ عام کافی کا استعمال بھی جلد کی حفاظت اور خوب صورتی میں کام آتا ہے کافی کو برف کے کیوبز کی شکل میں جما کر آنکھوں کے گرد ہلکے ہاتھوں سے رگڑنے سے آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوے اور بھاری پن میں کمی لاییّ جا سکتی ہے-
سرما میں جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی حفاظت بھی بہت ضروری ہوتی ہے اس کے حل کے لیے رات کوسونے سے پہلے ہونٹوں پر بالایّ لگالیں اور بار بار ہونٹوں پہ زبان پھیرنے سے گریز کریں جبکہ دن میں ہونٹوں پہ زیتون کے تیل کے دو تین قطرے لگا نا بھی بہت فایدہ مند رہے گا-
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ سزائے موت یافتہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوسے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں نظرثانی سے متعلق قانونی پہلو زیر غور ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
کراچی: سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹماٹروں کی ہوشربا قیمت پر مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے حکمرانوں کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب مبذول کرائی ہے۔
ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے اور کہیں ٹماٹر 250 توکہیں 300 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں، جس کے باعث ٹماٹر عام عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں ۔ سونے پر سہاگہ مشیر خزانہ کے ٹماٹروں کی قیمت سے متعلق بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں ٹماٹر 300 روپے کلو نہیں بلکہ 17 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں نے عوام کے غصے کو مزید ہوا دی ہے۔
سوشل میڈیاصارفین نے حفیظ شیخ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں یہ معلوم نہیں کہ ملک میں ٹماٹروں کی کیاقیمت ہے وہ ملک کیا چلائیں گے اور اب شنیر ا اکرم نے بھی مزاحیہ انداز میں حکمرانوں کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب کرائی ہے۔