اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے اور خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ “روڈز بلاک”پلان بھی عوام نے مسترد کردیا۔ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔ مولانالشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تہران: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہ ہلاکتیں ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
بنوں: تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے بارش اور ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں، 23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ جائےگی۔
کراچی: بحریہ یونیورسٹی میں 16ویں کانوکیشن 14 دسمبر2019 کو کنوینشن ہال پاکستان میری ٹائم میوزیم میں انعقاد کیاجائےگا۔ کانووکشن میں 2018 کے پاس آوٹ ہونے والے طلبا و طالبات 2500 روپےفیس کے عوض رجسٹریشن کرواسکتےہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے بحریہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.bahria.edu.pk/bukc پر وزٹ کریں ۔ جبکہ کانووکیشن کی ریہرسل 13 دسمبر سے ہوگی، رجسٹریشن کی آخری تاریخ6 دسمبر مقرر کی گئی ہے
صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں6کروڑ 6لاکھ 20ہزار روپے کی لاگت سے ''محفوظ درسگاہ'' اور ''پڑھائو ''اسکیم سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی
،منصوبوں میں مختلف سکولوں کی اپ گریڈیشن ،لائبریریوں،لیبارٹریوں، اضافی کمروں اور ہالوں کی تعمیر شامل ہے ذرائع کے مطابق بوائز ہائی اسکول قادریہ گوجرخان ،گرلز ہائی سکول دھلیال،ایم سی گرلز ہائی اسکول ٹیکسلا ،بوائز ہائر سیکنڈری اسکول لہتراڑ کوٹلی ستیاں ،گرلز ہائر سیکنڈری سکول پڑیال بھی شامل ہیں
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) میں ایک روزہ جاپان فیسٹیول 2019ء کل انیس نومبر کو منعقد کیا جائے گا،
پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نمل کے ریکٹر کے ہمراہ میلے کا افتتاح کریں گے ۔
میلے کا آغاز یونیورسٹی کے شعبہ جاپانی زبان کے طلبہ کے درمیان جاپانی زبان میں تقریری مقابلوں سے ہوگا، اسکے بعد کینڈو پرفارمنس، تائیکوانڈو، جوڈو،کراٹے اور دیگر ثقافتی کھیل اورپروگرام ہو نگے