لاہور: معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔
پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک کر دیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر فنکاروں سمیت تمام سوسائٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سو کے قریب ایسے تمام لنکس بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کہاں سے اپ لنکس ہوئی۔ جواب ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گا۔
لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ۔آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان پہلے، آسٹریلیا دوسرے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبرپرہے۔اسی طرح چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ اور پانچویں نمبر پربھارت ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر،آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ڈیون ملان تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے،نیوزی لینڈکے مچل سینٹر دوسرے جبکہ عماد وسیم تیسرے اور شاداب خان پانچویں نمبر پر ہیں
جامعہ کراچی اور ایئر لفٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان کی طرف سے ہیڈ آف پارنٹرشپ اسد قمر نے دستخط کئے۔
اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایئر لفٹ پرائیوٹ لمیٹڈ پاکستان جامعہ کراچی کے طلباوطالبات اور جامعہ آنے والے دیگر افراد کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ایئرلفٹ جوکہ ایک ایپ بیس بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جوطلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص روٹس کا کرایہ پچاس روپے وصول کرے گی۔
علاوہ ازیں مذکورہ ٹرانسپوٹ کمپنی جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ اور سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو بلامعاضہ ان ہی مخصوص روٹس پرٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ایئر لفٹ کمپنی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً اپنے روٹس میں اضافہ بھی کرتی رہے گی۔ایئرلفٹ کمپنی کی گاڑیوں میں طلبااور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔
ایئر لفٹ اپنی اسپانسر شپ کے تحت طلبہ کی سرگرمیوں کی معاونت بھی کرے گی۔جامعہ کراچی خصوصی انتظارگاہ اور ایئر لفٹ کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو جامعہ کراچی کے مختلف حصوں میں جگہ فراہم کرے گی۔
لاہور:لاتعداد فلمی گیتوں کوامرکرنے والے معروف گلوکاراے نیرکودنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔
پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیر 14 اپریل 1955 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے. انہوں نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیزہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آوازکا جادو جگا کرکیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا “یوں ہی دن کٹ جائیں گے” گایا۔ 1980 کی دہائی میں اے نیراوراخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔
اے نیرکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اورانہوں نے کئی فلموں کے لیے نامورگیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کوکچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں۔ اے نئیرنے 4 ہزارفلموں کے گیت ریکارڈ کرائے۔
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ان کی صحت کی صورتحال خراب ہے اور میں نے خود تمام اداروں سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، ان کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بنایا گیا جس نے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی، مجھے یقین ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی لندن روانگی دوسری بار منسوخ ہوگئی۔
ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی قطرایئرویز کی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ انہوں نے آج قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے، ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظرابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ان کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گذشتہ روزاسٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے غیرملکی ایئرلائن سے لندن کے لئے ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اورڈاکٹرعدنان نے بھی لندن جانا تھا۔ نوازشریف کے لندن سفر کی سمری بھی وزارت قانون کو ارسال کردی گئی تھی۔