کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسکروٹنی فام جمع کرانےکی تاریخ کااعلان کردیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم منگل (آج) سے 4دسمبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت گرین شرٹس 20 اوورز میں 150 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا لیکن فخرزمان صرف 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔
فخر کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک مرتبہ پھر اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی۔ 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے مل کر ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچایا لیکن رضوان باہر نکل کر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
رضوان کے بعد آنے والے آصف علی بھی چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 5 گیندوں پر صرف 4 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم اور چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے 16 اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 106 رنز تک پہنچایا لیکن دو رنز لینے کی کوشش میں بابر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 50 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت آخری تین اوورز میں 67 رنز اسکور کیے۔
افتخار احمد 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا لیکن اس میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی بری رہی تھی جب کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے قبل تین اوورز میں 41 رنز دے کر پاکستانی بولرز کی صلاحیتیں بھی عیاں ہو گئیں۔
سیریز کا دوسرا میچ آج کینبرا میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
انقرہ: ترکی نے امریکی وزرات خارجہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق عالمی سالانہ رپورٹ برائے 2018ء کو اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک دفترِ خارجہ کے ترجمان حامد آکسوئے نے امریکی وزارت خارجہ کی دہشت گردی سے متعلق رپورٹ کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ امریکی اداروں کے غیر قانونی موقف پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان آکسوئے نے امریکی رپورٹ میں PKK کا تو ذکر کیا گیا ہے تاہم ترکی میں دہشت گردی میں ملوث وائی پی جی کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا جس سے اس رپورٹ کے متنازع اور جانب دار ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ ترک مخالف رہنماؤں کو امریکا پناہ دے رہا ہے اور پھر کس منہ سے دہشت گردی کیخلاف بات کرسکتا ہے۔
راولپنڈی: ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مسئلے ایک 2 روز میں حل ہوجائیں گے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کنٹینر میں 4 روز سے استعمال کی گئی زبان کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت چاہتا ہے پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہواور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، محمود اچکزئی جیسے لوگوں کا ساتھ رکھ کر ملک کے خلاف انتشار کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں دو دہائیوں سے جاری پاکستان کی کوششوں کو نظراندازکیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ پاکستان کو امریکی دعوؤں پر مایوسی ہوئی، رپورٹ میں زمینی حقائق اوردودہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کونظراندازکیا گیا، حالانکہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اوردنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے کا پابند ہے، ہم نے دہشت گردوں کے اثاثے منجمد کرنے اورفنڈزروکنے کیلئے وسیع قانونی اورانتظامی اقدامات اٹھائے ہیں، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ امریکہ اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات میں مدد کی، امید ہے پاکستان کے عزم ، شراکت اور قربانیوں کو پوری طرح سے تسلیم کیا جائے گا۔
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے سیٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ستمبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سی سی پی اے نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جب کہ 15 روز میں 54 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کا ڈیٹا مانگ لیا۔