سڈنی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے۔
آسٹریلوی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر مہمانوں کی جگہ سنبھال سکتی ہے، گرین شرٹس اس وقت 274 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، آسٹریلیا (262) کا نمبر چوتھا ہے،البتہ اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے، یوں بابر الیون کو268 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے درجے پر جانا پڑ جائے گا۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے.
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ روز گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تاہم اب رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیوز پر رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔
سڈنی: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور کو 70 تک لے گئے۔ رضوان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔