کراچی : جامعہ کراچی اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر میں بُک کلب کی افتتاحی تقریب05 نومبر کو ہوگی
جامعہ کراچی کے اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر میں بُک کلب کی افتتاحی تقریب اور ڈسکشن بعنوان: ”جدید سندھ کی معیشت: مواقعوں کا ضیاع اور مستقبل کا سبق“ بروز منگل 05 نومبر 2019 ءکو دوپہر 2:00 بجے سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔اس موقع پر دیگر مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میرے منہ سے 3 الفاظ این آر او سننا چاہتی ہے تاہم ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں اور وہ این آر او ہے تاہم میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، جب تک ان کو زمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پرنہیں آسکتا۔
پیرس: فرانسیسی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے۔