کراچی: کسٹم حکام نے اربوں روپے واجبات کی وصولی نہ ہونے پر شاہین ایئرکے اثاثے منجمد کردیے۔
ذرائع کے مطابق سوا چار ارب روپے کے لگ بھگ واجبات کی عدم ادائیگی پر کسٹم حکام نے شاہین ایئر کے جناح ٹرمینل پر 6 دفاتر کے علاوہ بکنگ آفس بھی منجمد کردیا۔
کراچی: لازوال گیتوں کے خالق معروف موسیقار خواجہ خورشید انورکی آج 35 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے خواجہ خورشید انور نے آل انڈیا ریڈیو سے پروڈیوسرکےطورپرفنی سفرشروع کیا۔ قیام پاکستان سے پہلے بھی ہندی فلموں کیلئے دھنیں بنائیں۔ 1956 میں پہلی پاکستانی فلم ’انتظار‘ کے گانوں کی دھنوں کونیارنگ دیا۔
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا ہے، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔
لندن:لندن میں مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں لہذا ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے نہ صرف بھارت سے آزادی کا اعلان کیا بلکہ منی پور ریاست کی جلا وطن حکومت کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے جب کہ مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہوگا۔