کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں 176 اسکول 20 سال سے بند ہونے اور اساتذہ کو برسوں سے تنخواہیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی (بی ای ایس) کی جاری کردہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آواران میں گزشتہ ایک ہفتے کی مہم جوئی کے دوران 176 ایسے اسکولوں کا سرغ لگایا گیا ہے جو بند ہیں، 104 اسکول وہ ہیں جو 2018ء کو منظور ہوئے تھے مگر تعلیمی سلسلہ تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جب کہ کئی اسکول ایسے ہیں جو 15 یا 20 سال سے بند ہیں۔
مہم کے آرگنائزر شبیر رخشانی کا کہنا ہے کہ مہم کا آغاز جو ہم نے ایک بند اسکول سے کیا تھا، جوں جوں مہم جوئی کا عمل آگے بڑھتا گیا توں توں ایسے ریکارڈ سامنے آگئے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے زیادہ تر اسکولز بند ہیں۔ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال نے بچوں کو تعلیمی میدان سے دور کر دیا ہے۔
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
کراچی: عہد ساز شخصیت اور تحریک آزادی کے لیے بیش بہا خدمات انجام دینے والے سر سلطان محمدشاہ آغاخان کی آج 142ویں یوم ولادت منائی جا رہا ہے۔
سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم 2 نومبر1877 کو کراچی میں پید اہوئے۔محض 9برس کی عمر میں سلطنت برطانیہ نے انھیں ہزہائینس کے خطاب سے نوازا۔ مجموعی طورپروہ ایک غیر معمولی انسان تھے۔سرآغا خان سوئم ان چند اور نمایاں شخصیات میں شامل تھے جو اسلام کو ایک عالمی مذہب قرادیتے تھے۔
سرسطان محمد شاہ نے پہلا اسکول سن 1905کو گوادرمیں قائم کیا،اورآج پرنس کریم آغا خان نے اپنے دادا کے نظریے کوحقیقی شکل دی ہے،یہ عہد ساز اور گرانقدر شخصیت 11 جولائی 1957کو جنیوا میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
لاہور: اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے اور انہیں واک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے 12 روز ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل ، گردہ ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، نواز شریف کو پہلی مرتبہ ڈاکٹرز نے واک کرنے کی اجازت دی اور نواز شریف واک بھی کی، نواز شریف کو واک کروانے کا مقصد یہی تھا کہ ان کی صحت کے متعلق بہتری کا معلوم ہوسکے۔
دوسری جانب نواز شریف کے علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کل انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ اورخصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کااعلان کردیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرٹس ریگولراور خصوصی امیدواروں کے نتائج کل صبح ساڑھے گیارہ بجے کیاجائے گا نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی وہب سائٹ پر دیکھےجاسکیں گے علاوہ ازیں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب بھی بورڈ کےسیکرٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد کی جائے گی
کراچی: پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اکرام سلطان کے مطابق ملک میں پہلی بار انسداد ٹائیفائڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جائے گی۔
ڈاکٹر اکرام سلطان نے بتایا کہ مہم کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی نشاندہی کے بعد انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔