جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور صدر موریسیو ماکری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے البرٹو فرنانڈز نے کامیابی حاصل کرلی۔
صدر موریسیو ماکری نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زمام کار البرٹو فرنانڈز کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ البرٹو فرنانڈز کے حامیوں اور کارکنوں نے ان کی کامیابی پر خوب جشن منایا اور آتش بازی کی۔ پہلا بار ایسا ہوا ہے کہ ارجنٹینا میں کوئی صدر دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام ہوگیا ہو۔
ارجنٹینا اس وقت معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ موریسیو ماکری نے برسراقتدار آنے پر ملک کی معیشت کو ترقی دینے کے وعدے کیے تھے جنہیں وہ پورا نہ کرسکے اور ملک کی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی۔
ماہرین نے معاشی زبوں حالی کو موریسیو ماکری کی شکست کی وجہ قرار دیا ہے۔ نومنتخب صدر البرٹو فرنانڈز کو ملکی معیشت کی بحالی کے مشکل چیلنج کا سامنا ہوگا۔
سڈنی: ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔
سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگ اسپنرعثمان قادر کی شمولیت کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے شاداب خان پر انحصار کر رہے تھے، وہ تھوڑا آؤٹ آف فارم ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید لیگ اسپنرز تلاش کر رہے تھے، 3، 4 نظروں میں آئے، ان میں سے عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ پیش نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عثمان قادر کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی اچھی رہی، نوجوان سپنر گوگلی اور فلپر سمیت بولنگ کے ہتھیاروں سے مزین ہیں جب کہ شاداب خان کی فارم بدستور پاکستان کیلیے باعث تشویش ہے۔
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی ہے جب کہ انہیں میگاکٹس لگانے پر گردے خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کو مزید میگا کٹس لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ نہیں کرسکا، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز دینے سے گردے متاثر ہونے لگے ہیں، میگا کٹس نہ لگائیں تو پلیٹ لیٹس نہیں بڑھ سکتے اور اگر میگا کٹس لگائیں تو گردوں کو نقصان پہنچے گا لہذا ڈاکٹرز اس معاملے پر شش و پنج کا شکار ہیں۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ یوریا بھی بڑھ گیا ہے جو نارمل رینج 50 سے بڑھ کر 63 ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نواز شریف کے فیملی ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد مزید فیصلہ کرسکے گا۔
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے، ان میں سے 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے، صوبے میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔