اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پرسزا معطلی کی درخواست پر ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا، رجسٹرار آفس نے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، نواز شریف کی اپیل میں متاثرہ فریق نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں، نوازشریف کی صحت شدید خراب ہے لہذا العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزامعطل کی جائے، نواز شریف کی موجودہ بیماری سے انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ابھی تک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کر سکے، لگ رہا ہے بون میرو پلیٹلٹس بن نہیں رہا اور بیماریوں سے بچانے والا اندرونی نظام کمزور ہو چکا ہے۔
کولمبو:ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے سینئرسری لنکنز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان عائد ہے آئی لینڈ بورڈ دسمبر میں کراچی اور راولپنڈی میں2 ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تقریباً آمادہ ہو چکاہے جب کہ محدود اوورز کے ٹور کا بائیکاٹ کرنے والے ٹاپ کرکٹرز پر نگاہیں پھر مرکوز ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پر تقریباً رضامند نظر آتا ہے البتہ ابھی باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا،یہ کسی بھی ٹیم کی2009 کے آئی لینڈرز پر ہی ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریزکامیابی سے منعقد ہوئی، پی سی بی سری لنکا پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر زور دے رہا ہے۔
جس پر اب آئی لینڈ بورڈ تیار نظر آتا ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز کراچی اور راولپنڈی میں دسمبر میں کھیلی جائے گی، لاہور میں ان دنوں بہت زیادہ دھند ہوتی ہے اس لیے اسے وینیوز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا،2009 کے بعد سے پاکستان اپنی تمام ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیل رہا تھا جس میں سے زیادہ تر طویل فارمیٹ کے میچز یو اے ای میں منعقد ہوئے، اس میں اخراجات بھی زائد ہوتے تھے۔