اتوار, 19 مئی 2024
نوجوان کی شخصیت کو اجاگر کرنے علم اہم کردار ادا کرتا ہے ، پڑھے لکھے نوجوان ملک و قوم کے لیے بہتر مستقبل ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں دوسری عطائے اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر ممتاز انور، رؤف نواز، محمد اکرم چوہدری، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو،سٹیٹ آفیسر فیصل میاں، ہارون اقبال،محمد مبشر حسین، تبسم ریاض کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی سٹاف اور انتظامی سٹاف موجود تھے ۔
 
 
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا میں تسلیم کیا جانے والا ادارہ ہے آج جو آپ کو تعلیمی اسناد دی جا رہی ہیں یہ اس بات کی گواہی ہے کہ پوری دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں ، کامیاب ہونے والے طلبا ء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفورنے کہا کہ آج انہوں نے کہا کہ آج کا دن طلبا کے لیے اس لحاظ سے اہم ہے کہ انہوں نے اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے جس طرح اپنی تعلیمی قابلیت کو امتحان دے کر اس میں کامیاب ہوئے اور آج وہ اپنی محنت کا صلہ بڑے فخر سے حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کے والدین کے لیے بھی آج خوشی کا دن ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کے چار تعلیمی شعبوں کے 301 طلبا و طالبات میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں جبکہ یہ تقریب ہر لحاظ سے ایک پروقار تقریب تھی جس میں سیاسی،سماجی،مذہبی،تعلیمی، وکلاء کمیونٹی اور طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
 
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال ہے اور نہ ہی کوئی فکر مند ہونے والی بات ہے'۔
 
ان کا کہنا تھا کہ 'حکومت نے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں'۔
 
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چند 'عناصر' عوام سے راشن خریدنے کا کہہ رہے ہیں جو ان کے مطابق 'غیر ضروری' ہیں۔
 
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام چیف سیکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ ایف آئی اے کو خط لکھیں اور ایسی افواہیں پھیلانے والے تمام افراد کے خلاف سائبر کرائم کے کیسز دائر کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ 'عوام کو اعتماد ہونا چاہیے کہ حکومت کے پاس تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے'۔
 
واضح رہے کہ چین سے سامنے آنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 169 افراد متاثر اور 5 ہزار 830 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 73 ہزار 966 ہے۔
 
پاکستان میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک وائرس کے 33 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 
خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی معاملے سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی جبکہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پہلے 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 
تاہم بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے سندھ میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے قبل از وقت گرمیوں کی چھٹیاں قرار دے دیا تھا۔
 
یہی نہیں بلکہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے یہ ہدایت بھی کی گئی تھی کہ صوبے کے ہر ضلع میں قرنطینہ مرکز قائم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام اضلاع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
 
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ابھی 289 زائرین پہنچے ہیں، مزید 853 آنا باقی ہیں، نئے آنے والوں کے لیے بھی تیاری کرنی ہے۔
 
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر میں طبی ٹیم کو سکھر کے لیے روانہ کر دیا ہے جو تفتان سے سکھر آنے والے زائرین کے خون کے نمونے کراچی لائیں گے۔
 
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی ادارہ صحت، آغا خان اور انڈس اسپتال کی خصوصی ٹیمیں بھی سکھر بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔
 
مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو ہدایت کی ہے کہ تمام آنے والے زائرین کے ٹیسٹ شروع کر دیں، میں آپ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، مجھے ہر پل کی خبر دیتے رہیں تاکہ وقت پر فیصلے لیے جائیں۔
 
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کل 15 کیسز ہیں جن میں ایک کیس مقامی ٹرانسمیشن کا ہے، ہمیں مقامی ٹرانسمیشن کو بھی روکنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو، اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں سندھ کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
 
وزیراعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمرمیں انتقال کر گئے، 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے مبشرحسن کے گھر پر ہی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
 
 پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر مبشرحسن کو طبیعت ناساز ہونے پر آج لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملے۔
 
مبشر حسن ذوالفقارعلی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی اور پی پی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے، سال1967میں ذوالفقارعلی بھٹونے چمبشرحسن کے گھر پر ہی پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
 
، ڈاکٹرمبشرحسن بھٹو کے دورحکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے، مرحوم مختلف کتابوں کےمصنف بھی تھے، ڈاکٹر مبشرحسن نے ڈاکٹرعبدالقدیر کی ذوالفقار بھٹو سےملاقات کرائی تھی وہ پیپلزپارٹی لاہور کے پہلے صدر بھی تھے۔
 
ڈاکٹرمبشرحسن کے انتقال پر پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیرمیں ہاتھوں کی صفائی کا اہتمام کرنے اور ہاتھوں کو آنکھ، ناک اورچہرے سے دور رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اسمارٹ ڈیوائس ہر بار چہرے پر ہاتھ لگنے کے بعد خبردار کرے گی

واشنگٹن  سے تعلق رکھنے والی اسٹارٹ اپ کمپنی نے ’’دی ایموٹچ بینڈ‘‘ کے نام سے ایسا اسمارٹ بینڈ بنایا ہے جو ہر بار چہرے پر ہاتھ لگنے کے بعد خبردار کرتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ڈیوائس چہرے کے بال اور خشک جلد کو اکھیڑنے اور ناخن کترنے جیسی عادات کو چھوڑنے میں مدد کے لیے بنائی گئی تھی تاہم واشنگٹن میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد کمپنی نے اسے ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے کے لیے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔

اسمارٹ بینڈ بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے اسے پہننے والا شخص جیسے ہی چہرے کو چھوئے گا یہ ڈیوائس اسے خبردار کردے گی۔ ہر بار اس طرح خبردار ہونے کے بعد بینڈ پہننے والے چہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں گے۔

یہ بینڈ اسمارٹ فون سے بھی منسلک ہوسکتا ہے اور اس کے علاوہ بلیو ٹوتھ کنیکشن اور فون سے منسلک ہوئے بغیر بھی قابل استعمال ہے۔ تاہم فون سے منسلک ہونے کی صورت میں استعمال کرنے والے کو اس بات کا اندازہ ہوسکے گا کہ اس نے کتنی بار اپنے چہرے کو ہاتھ لگایا اور اس ریکارڈ سے چہرے کو چھونے کی عادت چھوڑنے یا کم سے کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 5کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ کر دیا گیا۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیئے گئے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔آج بروز جمعرات کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قراردیدیا ہے‘عالمی ادارے نے جنوری میں کووڈ 19 کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا، یہ اصطلاح زیادہ سنگین، اچانک غیرمتوقع وبا کے لیے استعمال ہوتی ہے جو بین الاقوامی سطح پھیل جاتی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے جنیوا میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ”عالمی وبا“ کی اصطلاح کے استعمال میں لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے‘ اگر اس اصطلاح کا غلط استعمال کیا گیا تو یہ غیر ضروری خوف اور مایوسی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس سے اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.انہوں نے کا کہ اس وبا کو عالمی‘ قرار دینے سے عالمی ادارہ صحت کی اس سے نمٹنے سے متعلق کوششوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور دیگر ممالک کو بھی اپنی کوششوں میں تبدیلی نہیں لانی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل کورونا کی عالمی وبا کبھی نہیں دیکھی اور نہ ہی ایسی وبا دیکھی جس پر قابو بھی پایا جا سکے.اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی کوششوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام ممالک کے دروازوں پر دستک دی ہے ہم نے شروع دن سے ہی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں.عالمی ادارے ادارے کی جانب سے دی گئی میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دنیا بھر میں کیسز میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 13 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ متاثرہ ملکوں کی تعداد تین گنا ہو گئی ہے ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس وقت 114 ممالک میں 118000 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 4291 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں.چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور جہاں اس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں 4200 سے زیادہ افراد اس سے ہلاک بھی ہوئے ہیںچین کے بعد اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں 631 افراد اس وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہو چکے ہیں پاکستان میں اب تک اس سے متاثرہ 20 مریض سامنے آئے ہیں.ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عالمگیر وبا کی اصطلاح کسی نئے مرض کے دنیا بھر میں پھیلنے پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کا تعین کسی مرض کے جغرافیائی بنیاد پر پھیلنے، اس کی شدت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے تحت کیا جاتا ہے‘عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کہا کہ اسے انفیکشن کی تشویشناک حد تک پھیلنے پر فکرمند ہے مگر عالمگیر وبا کی اصطلاح کا مطلب ہار ماننا نہیں بلکہ اس کی درجہ بندی اور اقدامات کے مطالبے کے لیے ہے.ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں پریس بریفننگ کے دوران کہا ہم نے پہلے کبھی کسی کورونا وائرس ایسی عالمگیر وبا کو پھیلتے نہیں دیکھا‘خیال رہے کہ اس وقت کووڈ 19 کا کوئی علاج اور ویکسین دستیاب نہیں تاہم اس کی علامات کا علاج کرکے بیشتر افراد صحت یاب ہوجاتے ہیں

گذشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے سلوانیہ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی جس پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاک سلوانیہ ڈیوس کپ ٹائی جیتے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس بی بہت سارے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے باوجود ، وہ ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے نہ صرف کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں تربیتی کیمپ لگائے بلکہ کھلاڑیوں کے غیر ملکی دوروں کی سرپرستی بھی کی ہے اور پی ایس بی کے ساتھ منسلک سپورٹس فیڈریشنوں کو مالی گرانٹ کی فراہمی کو بھی باقاعدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کے ادارہ کی تعمیر نو کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے جس کی بدقسمتی سے گذشتہ کئی سالوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ واضع رہے کہ اب قومی ٹیم کا اگلا میچ یوکرین کے ساتھ ہوگا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے علاقے میں کورونا وائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق کیکر دی ہے۔ اسکردو سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ مریض سٹی اسپتال اسکردو کے آئیسولشن وارڈ میں زیرعلاج ہے جب کہ مزید 8 مشتبہ کیسز کے نمونے تصدیق کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 130 آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں اور اسکردو اسپتال میں 7 کمرے کورونا کے لیے مختص ہیں۔پاکستان میں اب تک سندھ سے 15، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 2،2 جب کہ کوئٹہ سے ایک کیسز سامنے آچکا ہے۔ اس طرح ملک میں اب کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے، کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔پی ایس ایل 2020 میں آل راؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے تین میچوں میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔سلور کٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

Page 14 of 457