منگل, 18 جون 2024

راولپنڈی: یونیورسٹی آف راولپنڈی نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کےسالانہ امتحانات 2020 کے شیڈول جاری کردیئے۔

امتحانات کاآغاز 13 جنوری 2021 سے صبح 8:30 بجے ہوگا۔

امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ و طالبات ایس او پیز کے تحت امتحان میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کردی ہیں۔

طلبہ اپنا رزلٹ ویب سائٹ  http://result.aiou.edu.pk/Result.asp  سے چیک اور ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ بذریعہ ڈاک بھی ارسال کیا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلباوطالبات سے پڑھائی پر توجہ دینے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شفقت محمود نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس میں تیزی سےاضافے کے باعث ہمیں تعلیمی اداروں نہ چاہتے ہوئے بند کرنا پڑا کیونکہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا۔انہوں نےاپنے ٹوئیٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ اس بار تعلیمی اداروں کی بندش کوچھٹی کی طرح استعمال نہ کریں بلکہ اپنے نصاب پر نظر ثانی کریں ، ہوم ورک کریں ، مختصر یہ کہ زیادہ سے زیادہ مطالعہ جاری رکھیں۔

لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب نے نے شہر کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو 71 کروڑ روپے جاری کر دئیے۔

محکمہ خزانہ نے تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں گرانٹ جاری کی ۔ رقم جامعات کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس گرانٹ سے دفتروں کے تزئین و آرائش کی جا سکتی ہے اور نہ ہی نئی گاڑیوں کی خریداری ۔

ریڈیو پاکستان نے ملک میں دور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے چار گھنٹے کا ریڈیو اسکول ٹیسٹ رن ٹرانسمیشن شروع کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ، ریڈیو پاکستان اور وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت پر ملک میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان محترمہ امبرین جان اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جناب محی الدین احمد وانی نے گذشتہ جمعہ کو اسلام آباد میں دستخط کیے۔اس ایم او یو کے تحت ، وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت بچوں کو پرائمری سطح کی تعلیم کا مواد فراہم کرے گی

یہ تعلیمی پروگرام ریڈیو پاکستان کے مختلف درمیانے درجے کی لہر اور ایف ایم نیٹ ورکس سے صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک نشر کیے جائیں گے اور پھر ہفتے کے دن سات دن دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک نشر کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کے اس وژن میں دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے اور وبائی امراض کے دوران بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے ،کم مراعات یافتہ بچوں اور لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

چونکہ ریڈیو پاکستان نے پاکستان کے ہر گوشے پر محیط ہے ، گلگت سے گوادر تک کے بچے اس اقدام سے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

ریڈیو اسکول کے تعلیمی پروگراموں کی نشریات کے علاوہ ، یہ سہولت موبائل ایپس پر بھی دستیاب ہوگی ، جسے ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ شہروں میں ریڈیو پاکستان نیٹ ورک کے مطابق رہنے کی معلومات کے لئے ، براہ کرم ہماری ویب سائٹ سے رجوع کریں www.radio.gov.pk. 

لندن: برطانوی کمپنی نے ’ دی کلا‘ یعنی پنجہ نامی ایک سیٹلائٹ کا منصوبہ پیش کیا ہے جو زمینی مدار میں زیرِ گردش لاکھوں کروڑوں اجسام کو کسی ’سُکڑی‘ کی طرح جمع کرے گا جس کا پورا نام ’کلیئر اسپیس ون ‘ بھی ہے۔

دی کلا نامی سیٹلائٹ 2025 میں مدار کے حوالے کیا جائے گا ۔ اپنی نوعیت کی اسے پہلی خلائی جھاڑو کہہ سکتےہیں جو خلائی کوڑا کرکٹ صاف کرے گی۔برطانیہ کی ایئرواسپیس اینڈ ڈیفینس کمپنی ایلکنور ڈائموس اسے ڈیزائن کررہی ہے اور اس کے دیگر سسٹم بنائے گی ۔

اس میں بجلی کے جنریٹر، چھوٹے راکٹ تھرسٹر اور اینٹینا نصب ہوں گے۔ اب تک ہم خلا میں 10 ہزار سے زائد سیٹلائٹ بھیج چکے ہیں جن کی اکثریت ناکارہ ہوچکی تھی۔ پھر خلائی کچرا ہر قسم اور جسامت کا بھی ہے جس میں نٹ بولٹ سے لے کر خلانورد کے کیمرے بھی شامل ہیں۔

برطانیہ زمینی خلائی مدار میں کچرا جمع کرنے والا پنجہ نما سیٹلائٹ 2025 میں روانہ کرے گا۔ فوٹو: ایلکنور ڈائموس

ہم ہر ماہ کوئی نہ راکٹ یا سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیجتے ہیں اور یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔ یہ اشیا ناکارہ ہوجاتی ہے، راکٹ پھٹنے سے ان کے ٹکڑے واپس زمین تک نہیں آتے اور اس طرح مسلسل زمین کے گردچکر کاٹتے رہتے ہیں۔ اب ایک اندازے کے مطابق ان کے چھوٹے بڑے 16 کروڑ ٹکڑے زمین کے مختلف مداروں میں ہیں جنہیں صاف کرنا دردسر سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر اسے صاف نہ کیا گیا تو انتہائی تیزی سے زیرِ گردش یہ اجسام مستقبل کے خلائی منصوبوں بالخصوص خلائی اسٹیشن کے لیے موت کا پیغام ثابت ہوسکتے ہیں۔

European Space Agency picks Swiss start-up ClearSpace to clean up debris  from orbit | News | The Times

کلا اپنے پنجوں سے خلائی کوڑے کو اندر کھینچے گا اور اسے تلف کرے گا یا زمین تک لے کر واپس آئے گا۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ سیٹلائٹ کو ایسے مدار میں بھیجاجائے جہاں کوڑا کرکٹ کی بہتات ہے۔ اس کے لیے زمین سے اس کچرے کو ٹریک کیا جائے گا۔

کراچی: صدرآل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتےہوئے کاشف مرزا نے کہا ہے کہ کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہےوقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا ہےتعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنےکی تجویزمستردکرتے ہیں اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بینک کی ایڈوائزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں پرائیویٹ اسکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔SOPs پر عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں۔

صدرکاشف مرزانےبڑھتے ہوئےکرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے کوقراردیتے ہوئے شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں۔سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی وNCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے۔
 
انہوں نے مزید کہاہے کہ اسکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریںسول سوسائٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائےبچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال تعلیمی ادار بند نہیں کئے جارہے کورونا کیسز کی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںاین سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یااسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی جسکی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولروپرائیوٹ، کامرس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے2020کےنتائج کااعلان کردیا، انٹر بورڈ کے مطابق ہومینیٹیز گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2020ء میں 16سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی مایوس کن کار کردگی رہی ہے۔ ، 6 ہائر سیکنڈری اسکول، سرکاری 3کالجز اور 7 نجی کالجوں و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ ڈی او ر ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

آرٹس ریگولر
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 16108 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 16105امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.98 فیصد رہا۔

آرٹس پرائیویٹ:
آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5408 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 5407 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 99.98 فیصد رہا۔

کامرس پرائیویٹ :
اسی طرح کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3270 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے 3260 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.69 فیصد رہا۔

خصوصی امیدواروں
خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 91 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیزپر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا بین الصوبائی وزیر تعلیم اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول کھلے رہیں گے تمام خبریں بے بنیا د ہیں۔ کوویڈ 19 کی صورتحال اس وقت قابو میں ہے اس لئے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے کرم اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے
جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں

Page 2 of 557