اتوار, 19 مئی 2024


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاكستان تحریك انصاف كے مركزی سیكرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے كہا ہے كہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں تاریخی شو کریں گے اور (ن) لیگ کو بتائیں گے کہ طاقت کیا ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے كہا كہ سیف اللہ نیازی كے استعفے سے میراكوئی تعلق نہیں،عمران خان كے بعد (ن) لیگ كے نشانے پرہوں اور (ن) لیگ كے كہنے پرپارٹی مخالف باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں كوئی اختلاف نہیں، 30 ستمبر كو رائے ونڈ میں تاریخی شو كریں گے اور اسی روز بتائیں گے كہ آخر پاكستان تحریك انصاف كی طاقت كیا ہے۔

جہانگیرترین نے کہا کہ پارٹی كے اختلافات باہر لے كرآنے والے (ن) لیگ كے ایجنڈے پرہیں، ہم ایك خاندن كی طرح ہیں اورہماری تمام توجہ 30 تاریخ پرہے۔ انہوں نے كہا كہ جنہوں نے پوسٹراوربینر بنوائے وہ (ن) لیگ كی ایماء پریہ كام كررہے ہیں، 30 ستمبر كا دن سب كے لیے اہم ہے۔


ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل کا تہیہ کر لیا ہے کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں اورہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پٔارٹی کا گڑھ ہے پیپلز پارٹی کی یہاں جڑیں گہری بھی ہیں اور مضبوط بھی ہیں جس کا ثبوت پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار کی کامیابی ہے جس پر کراچی کے عوام کے شکر گذار ہیں۔

کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تنظیم نو کر رہے ہیں جس کے بعد کراچی کے عوام ایک الگ پیپلز پارٹی دیکھیں گے جواں سال قیادت کراچی کے لیے پرعزم ہے ہم نے کراچی کے عوام سے بے وفائی نہیں کی بلکہ کبھی اپنوں کی بے وفائی نے اور کبھی غیروں کی سازشوں نے ہمیں کراچی میں پنپنے نہیں دیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پردیسی جتنی مرضی باتیں کر لے پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے،کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔

میں ایسے ناکام سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ مجھ پر الزام لگانے کے بجائے حیدر آباد جاﺅ اور مولا بخش چانڈیو کے خلاف بول کے دکھاﺅ


ایمز ٹی وی (کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ راؤ انوارنے وارنٹ گرفتاری دکھایا نہ الزام بتایا کہ اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو گرفتار کرکے لے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ بتادیا جائے کہ معاملہ کیا ہے روز روز ذلت سے بہتر ہے کہ ہم سب ایک ساتھ گرفتاری دیدیں ، جس انداز سے خواجہ اظہار کو گرفتار کیا گیا اس سے جمہوریت کی بے توقیری ہوئی ۔

تفصیلات کےمطابق خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کی اور گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا


راؤ انوار نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواجہ اظہار کو گرفتار کیا ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ معاملہ کیا ہے اس ذلت سے بہتر ہے کہ ایم کیوایم کے تمام ارکان پارلیمنٹ ایک ساتھ گرفتاری دیدیں ۔

فاروق ستارنے مراد علی شاہ کے اختیارات پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ راو انوار پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے قریب ہیں کیا سمجھا جائے کہ حکومت بیرون ملک سے چل رہی ہے


ایمز ٹی وی(کراچی) عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیراعظم کی سیاسی مداخلت پر تشویش کا اظہارکردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا، وزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر اپنے فرائض کی بجا آوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیراعلیٰ سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیاگیا۔

پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیراعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ‌ پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کو سندھ پولیس نے ساڑھے پانچ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا، واقعہ کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے خواجہ اظہار کی رہائی کیلیے وزیراعلیٰ کو مجبور کیا، عمران خان

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے معاملے پر راؤ انوار کی معطلی کا فیصلہ وزیراعلیٰ نے خود کیا اس حوالے سے کسی بھی دباؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا

کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے فون سے قبل ہی راؤ انوار کی معطلی کا فیصلہ کرلیا تھا اس لیے یہ باتیں بے بنیاد ہیں کہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے دباؤ پر راؤ انوار کو معطل کیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ بھی واپس نہیں لیا گیا ہے۔

اپنی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا، خواجہ اظہار


واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو پولیس نے حراست میں لیا جس کا وزیراعظم نےنوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا تھا جب کہ وزیراعلیٰکیمداخلت پر خواجہ اظہار کو رہا کیا گیا اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا گیا۔


ایمز ٹی وی (کراچی) خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ اور ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل ایم کیو ایم اور مہاجر دشمنی ہے وزیراعظم اور آرمی چیف بتائیں کہ وہ آخر چاہتے کیا ہیں۔


خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے کے وقت گھر میں ایک بھی مرد موجود نہیں تھا، پولیس نے خواتین

اہلکاروں کے بغیر گھر پر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چھاپوں سے واضح ہوتا ہے کہ معاملہ ایم کیو ایم کو لندن سے چلانے کا نہیں بلکہ ایم کیو ایم اور مہاجر دشمنی ہے، خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے سے زیادہ پارلیمانی توقیری ہو ہی نہیں سکتی۔


فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ مجھے وارنٹ گرفتاری دکھا دیں پھر بے شک انھیں لے جائیں تو پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری ہمارے پاس موجود ہیں لیکن ہمیں دکھائے نہیں گئے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون سے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، خواجہ اظہار کل تک مطلوب نہیں تھے اور آج گرفتار ہو گئے، وزیراعظم اور آرمی چیف بتائیں کہ آخر چاہتے کیا ہیں، اس ذلت سے تو بہتر ہے کہ ہم سب ارکان اسمبلی

اورسینیٹرز،میئر، ڈپٹی میئر،ہمارے تمام ضلعی چیرمین و وائس چیرمین اجتماعی گرفتاری دے دیں اور ہم اس کے لئے تیار ہیں لیکن اب کراچی کے شہری مزید ذلت برداشت نہیں کر سکتے، ہم نمازیں بخشوانے گئے تو روزے بھی ہمارے گلے پڑ گئے، لا پتہ ساتھیوں کا کچھ پتہ نہیں ہے اور ہمارے درجنوں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔


سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپے کا نہ تو وزیراعلیٰ سندھ کو پتہ تھا اور نہ ہی آئی جی پولیس کو واقعہ کا علم تھا، راؤ انوار کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری اور آصف زرداری کے خاص آدمی ہیں، تو ہمیں بتایا جائے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے چل رہی یا دبئی و امریکا سے چلائی جا رہی ہے


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)گورنر میر غضنفر علی خان اپنے بیٹے شہزادہ شاہ سلیم کو ووٹ دے کر باہرآئے تو اسی پولنگ اسٹیشن کے دورے پر سابق اسپیکر وزیر بیگ جو کہ پیپلز پارٹی کے امیدوارتھے کا آمنا سامنا ہوا دونوں روایتی سیاسی حریف ایک دورسے بغل گیر ہوئے اور خوشگوارموڈ میں محوگفتگو ہوئے اور سیاسی بات چیت کی

اس موقع پرگورنر میر غصنفر علی خان نے سابق اسپیکروزیر بیگ سے دریافت کیا کہ آپ کی انتخابی مہم کیسے چل رہی ہے تو اسپیکروزیر بیگ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ہنزہ کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ دے کر آپ کو اسمبلی کارکن منتخب کیا لیکن آپ گورنر گلگت بلتستان بن گئے اس لئے اب آپ آج اپنا ووٹ مجھے کاسٹ کریں جس پر گورنر میر غضنفر علی خان مسکرائے اورمصافحہ کر کے چل دئیے ۔

 

یمزٹی وی(کراچی)پی ایس127 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نے پیپلز پارٹی کی جیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 127کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دیدی ہے ۔

ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم احمد نے درخواست میں کہاہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے تک کامیابی کا نوٹیفکیشن کے اجراء کو روکا جائے ۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھاکہ پی ایس 127 کے نتائج پر ایم کیو ایم کےتحفظات ٹھیک نہیں۔

اس بار ملیر میں ٹھپے لگنے نہیں دیئے ورنہ ایم کیو ایم پہلے 90ہزار ووٹ لیتی تھی۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ میں ضمنی انتخاب کے لیے میلہ سج گیا ہے

ضمنی انتخاب کیلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔ آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی):متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے گزشہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل اور عدالت عالیہ میں لے جائے گی

جس میں متحدہ کا کہنا ہے کہ حلقے کے مضافاتی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پرپیپلزپارٹی نے قبضہ کرکے کھل کر دھاندلی کی جس کے تمام ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور سب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔


پی ایس 127 کراچی کا میدان پیپلزپارٹی نے مارلیا، ایم کیوایم کوشکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔