بدھ, 26 جون 2024
راولپنڈی : بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اوربروقت پراوازیں کیں جس کے بعد
بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔
 
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی جنگی طیارے آزادکشمیر کے تین سے چار میل اندرتک آئے اورکھلی جگہ پرپے لوڈگرا کرواپس چلے گئے جب کہ حملے میں کسی انفراسٹرکچریا انسانی جان کو نقصان نہیں پہنچا اورتکنیکی ودیگراہم معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔
 
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
 
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی باریہ بزدلانہ قدم اٹھایا ہے۔

روالپنڈی : ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان میں حالات سازگار ہو تو بھارت اسے خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو پہلا ردعمل اپنا دفاع ہوگا اور اس بار فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہوگا۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بارش کردی لیکن پاکستان کی جانب سے پلوامہ واقعے کا جواب فوراً نہیں دیا گیا بلکہ ہم نے اس بار جواب دینے کے لیے تھوڑا سا وقت لیا جس کا مقصد بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی اپنے طور پر تحقیق کرنا تھا اور وہ کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو جواب دیا۔
’’بھارت پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے‘‘
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1947 میں پاکستان آزاد ہوا اور اس حقیقت کو بھارت آج تک تسلیم نہیں کرسکا، جب بھی پاکستان میں کوئی اہم وقت ہو یا ملک میں استحکام ہو تو بھارت یا پھر مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے، بھارت نے کشمیر پر حملہ بھی کیا اور 70 سالوں سے کشمیر پر قابض ہے اور 1965 میں ایل او سی پرکشیدگی ہوئی، بھارت اسے بارڈر پر لے آیا، بھارت سے 65 کی جنگ کے ہمارے ملک پراثرات ہوئے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 71 سے 1984 تک مشرقی سرحد پر کوئی واقعہ نہیں ہوا، 1971 میں پاکستان کو دولخت کیا گیا، 1998 میں ہم نے جوہری طاقت اپنے دفاع کے لیے حاصل کی، ممبئی حملے کے وقت بھی بھارت میں عام انتخابات ہونے تھے، 2008 میں ہم دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑرہے تھے اور بھرپور کامیابیاں مل رہی تھیں کہ بھارت اپنی فوجیں سرحد پر لے آیا، 2 جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا۔’’ پلوامہ واقعے کے وقت پاکستان میں اہم واقعات ہونا تھے ‘‘
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے وقت بھی پاکستان میں 8 اہم ایونٹس ہونا تھے، سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ تھا، پاکستان میں انویسٹمنٹ سے متعلق کانفرنس ہورہی تھی، افغانستان میں امن عمل کا سلسلہ چل رہا تھا، یورپی یونین کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنا تھی، عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کا کیس چل رہا تھا، کرتارپو ربارڈر پر دونوں ملکوں میں ملاقات ہونا تھی، ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ پر ڈسکشن ہونی تھی اور ایک اہم فیصلہ ہونا تھا ، پاکستان سپر لیگ بھی ہورہی ہے جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی ہونا ہیں اور سب سے اہم یہ کہ بھارت میں بھی آج کل الیکشن کا سیزن چل رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت میں متعدد افراد اس حملے کی پیشگوئی کررہے تھے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی ایل او سی کراس کرے، لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکا لیئرڈیفنس ہے، واقعہ اس علاقے میں ہوا جہاں مقامی آبادی سے زیادہ فوج بیٹھی ہے اور جس نے حملہ کیا وہ مقبوضہ کشمیر کا مقامی نوجوان تھا۔
’’پاکستان سفارتی طور پر تنہا نہیں ‘‘
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیا پاکستان ڈپلومیٹک آئسولیشن میں ہے، اگر ایسا ہوتا تو کیسے سربراہان مملکت یہاں کے دورے کررہے ہیں، پاکستان بدل رہا ہے، ایک نیا مائنڈ سیٹ آرہا ہے، آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کی سوچ پاکستان میں پنپ رہی ہے، ہم خطے میں امن کی کوشش کررہے ہیں، معاشی استحکام کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے وزیراعظم نے بھارت کو وہ پیش کش کی جو پہلے نہیں کی گئیں۔
‘‘
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سائبر وار چل رہی ہے جسے ہائبرڈ وار بھی کہا جاتا ہے اور نوجوان نسل کو ہدف بنایا جارہا ہے ، بھارت میں یہ بات چیت ہورہی ہے کہ پاکستان جنگی تیاریاں کررہا ہے لیکن جنگ اور بدلے کی دھمکی بھارت کی طرف سے آئی ہے، ہم جنگ کی تیاریاں نہیں کررہے، تاہم دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور اس بار فوجی ردعمل مختلف قسم کا ہوگا، لائن آف کنٹرول پر ہم نے 5 کراسنگ پوائنٹ بھی قائم کیے ہیں، وزیراعظم نے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں اختیار دیا، اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کریں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو پہلا ردعمل اپنا دفاع ہوگا۔
’’بھارت ہمیں حیران نہیں کرسکتا لیکن ہم حیران کریں گے ‘‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کی بات ہو تو 20 کروڑ عوام اس کےمحافظ ہیں، بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور جمہوری ملکوں میں جنگ نہیں ہوتی، مسئلہ کشمیر خطے کے امن کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے آئیے اسے حل کریں اور آپ ہمیں حیران نہیں کرسکتے ہم آپ کو حیران کریں گے، پاک فوج نے ان دیکهے دشمن کو شکست دی ہے جبکہ بھارت تو معلوم خطرہ ہے، ہم نے 70 سال اسے ہی پڑھا، دیکھا اور اس سے لڑنے کی صلاحیت تیار کی، اسے جواب بھی دیا جائے گا۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) اسد درانی کی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی تھی، فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی جب کہ دو سینیر افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، دونوں افسران کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔ آپریشن ردالفساد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن دیگر تمام آپریشنز سے زیادہ مشکل ترین تھا، ملک میں ان دیکھے دہشت گردوں، سہولت کاروں سے واسطہ تھا اور سرحد پر باڑ لگانے سے افغانستان سے حملوں میں کمی ہوگئی ہے۔

 

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصرکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

 

 

 

بھوپال: بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

بھوپال فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹینٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح  پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور تقریباِ  20 سال بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

 

 

حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی جب کہ وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

بل کے تحت گرفتار ملزمان کا 24 گھنٹوں میں ریمانڈ اور گرفتاری کی وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، ملزم اپنے مقدمے کے لیے نجی وکیل کی خدمات حاصل کرسکے گا اور ملزم کو قانون شہادت کے تحت مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ بل کے تحت ملزم پر قانون شہادت 1984 کا اطلاق ہوگا جب کہ مذہب اور عقیدے کے غلط استعمال کو بھی دہشت گردی تصور کیا جائے گا۔

 
 

 

سری نگر : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈٰی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ سویلین آبادی ایل اوسی سے پیچھے ہٹ جائے۔

 

راولپنڈی: پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کیلیے چینی دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک چین مشترکہ مشقوں میں پاکستان پہنچنے والا چینی اسپیشل فورسز کا دستہ فوجی مشق” وارئیرسکس“ 2018 میں حصہ لے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کئے جائیں گے جب کہ پاک چین مشترکہ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔ 

 

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے ٹوٹل7کروڑ روپے کا پیکج دیا ہے جب کہ شہید ایس پی کے بھائی کے ایک بیٹے کو بھی کسی ڈپارٹمنٹ میں لگایا جائیگا۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کوحق ہے، سوشل میڈیا پرحکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ شہیدایس پی طاہرداوڑ نڈر افسر تھے اور ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، ریاست شہید ایس پی طاہرداوڑ کے ورثا کے ساتھ ہے، بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے طاہر داوڑکے اہلخانہ کیلئے 5 کروڑامدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ اس واقعے پر وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیا اورجے آئی ٹی قائم کی، اس کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں پرمشتمل پارلیمنٹیرینز کمیٹی بنائی جائیگی جوجے آئی ٹی کیساتھ ملکرکام کرے گی، وزیر اعظم نے ٹوٹل7کروڑ روپے کا پیکج دیا ہے، شہید ایس پی کے بھائی کے ایک بیٹے کو بھی کسی ڈپارٹمنٹ میں لگایا جائیگا۔
وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کاکوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوں کوتنگ نہیں کیاجائیگا۔ اس سے قبل وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلزایف سیون ٹومیں گرین اینڈکلین پاکستان نمائش کادورہ کیا۔

 

نارووال: نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان اور تمام شرکا میری پگڑی کے لعل ہیں، ایک فرشتہ آکر 73 سال کا انتظار ختم کرتا ہے، امن کیلئے سوچ کو بدلنا پڑے گا، جب بھی کرتارپور کی تاریخ مرتب ہوگی، پہلے صفحے پر عمران خان کا نام ہوگا۔
نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی گئی، مذہب کو سیاست اور دہشتگردی کے چشمے سے نہ دیکھا جائے، خود سے پہلے آپ کی بھلائی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بہت نقصان ہوگیا، جنگل کی اس آگ کو کوئی بجھانے والا ہونا چاہیئے، جب بھی کرتارپور کی تاریخ مرتب ہوگی، پہلے صفحے پر عمران خان کا نام ہوگا، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے افسروں نے وعدہ پورا کیا، بہت خون خرابہ ہوگیا، بہت نقصان ہوگیا، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، دونوں حکومتوں کو احساس ہونا چاہیئے کہ ہم نے ۤاگے بڑھنا ہے۔

 

کراچی: پاکستان پوسٹ کی جانب سے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کے موقع پر10روپے مالیت کے یاد گاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔
ٹکٹ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے، یادگاری ٹکٹ 27 نومبر (آج) سے ملک کے تمام بڑے اوراہم پوسٹ آفس میں دستیاب ہوگا۔
1438987 yaadgariticket 1543264953 216 640x480
 
واضح رہے کہ دفاعی نمائش 27 سے 30 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔
Page 7 of 40