اتوار, 05 مئی 2024

آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں پاکستان کی مسلسل شکست نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو قومی ٹیم پر طنز کرنے پر مجبور کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے

 

لاہور: پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ ٹیسٹ میچ کے شیڈول کااعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 9جولائی کو سری لنکا پہنچے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان وارم میچ 11 اور 12جولائی
کو ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے20جولائی کوگالے انٹرنیشل اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گااور دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ سنگھالی اسپورٹس کلب میں 24سے28جولائی کوکھیلیں گی۔

ٹیسٹ میچ کے لئے قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

لاہور: لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کے جوبن کی وجہ سے لاہور بارش کی زد میں آگیا ہے جس سے شہر میں 10گھنٹوں میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی اور شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا لاہور کے تمام افسران و اسٹاف نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی جب کہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور سال 2018 میں شہر میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمشنر لاہور نے بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلئیر کردیے جائیں گے،سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شدید بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک انڈر پاس، گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور قرطبہ چوک میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے کمشنر لاہور ڈویژن اور ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں ریکارڈ بارش ہوئی، نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میں خود نکاسی آب کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

کراچی: ورلڈ کپ میں پاک، بھارت کرکٹ جنگ کا دن مقرر ہوگیا جب کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے شیڈول ڈرافٹ تیار کرلیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نئے اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں ایک لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 2019 میں سنسنی خیز فائنل کھیلنے والی انگلینڈاور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی 15 اکتوبرکو افتتاحی دن میدان میں اتریں گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا ہے، جسے ورلڈ گورننگ باڈی نے شریک ملکوں کو فیڈبیک جاننے کیلیے بھی ارسال کردیاہے، حتمی شیڈول آئندہ ہفتے متوقع ہے، منظرعام پر آنے والے شیڈول میں ابھی تک سیمی فائنلز کے وینیوز کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ مقابلے ممکنہ طور پر 15 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہی ہوگا۔

کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے لیگ میچز ملک کے مختلف 9 وینیوز پر کھیلے گی، پاکستانی ٹیم کو لیگ میچز میں 5 وینیوز پر حریف ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان کو کوالیفائر سے آنے والی 2 ٹیموں کیخلاف 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد ، دکن میں کھیلنا ہوگا، جس کے بعد گرین شرٹس 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا کے مقابل آئیں گے۔

افغانستان سے ٹاکرا 23 اکتوبر اور جنوبی افریقہ سے 27 اکتوبر کو چنئی میں مقابلہ طے کیا گیا ہے، بنگلہ دیش سے کولکتہ میں 31 اکتوبرکو میدان سجے گا، نیوزی لینڈسے بنگلور میں میچ دن کی روشنی میں کھیلا جائیگا، انگلینڈ سے معرکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں شیڈول کیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 29 اکتوبر کو دھرم شالہ میں رکھا گیا ہے۔

 

کراچی: پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

پاکستان میں نجی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

کمپنی کے سربراہ عمران اسلم نے بتایا کہ ڈی اے 40ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پرمعاہدہ ہوگیا، جس کے بعد ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔ ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایریل ٹورکے ذریعے ہنگامی طور پر کراچی سے دیہی سندھ اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جاسکے گی۔

عمران اسلم خان کے مطابق جہازجرمن ساختہ ہے جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا، اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کررہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کےبعد وطن واپس روانہ ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ لاہور ، کراچی اورپنڈی میں 10 میچز کھیلنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔ 

کیویز ٹیم نے پاکستان میں مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔

اسٹار بلے باز 100 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 97 اننگز میں حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 101 اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈ 114، بھارت کے ویرات کوہلی 114 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 115 اننگز میں 5 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کاایشیاکپ 2023 کی جگہ 5 ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کی پاکستان آنے سے انکار کردیا جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی گرین شرٹس کے پاس ہے، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ٹوک موقف نے بی سی سی آئی کو پریشان کردیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بےبنیاد قرار دیا ہے جبکہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی اور ملک کو دینے کی تجویز دی تھی۔

تاہم ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں! البتہ بھارت چاہتا ہے تو اسکے میچز نیوٹرل وینیو پر کروائے جاسکتے ہیں، جسے بی سی سی آئی نے مسترد کردیا۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کے سامنے پی سی بی بھی ڈٹ گیا ہے اور اصولوں کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کو بھی تیار ہے جبکہ بورڈ نے واضح پیغام دیا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا ورنہ گرین شرٹس شرکت نہیں کریں گے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کے مطابق اسکروٹنی فارم 4 مئی سے 31 مئی 2023ء تک وصول کیے جائیں گے۔

اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں طلبہ اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریزکاتیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

دوسری جانب میچ کے دوران سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے پیش نظر شائقین کو کسی بھی قسم کا آتش گیرمادہ، سگریٹ، لائٹر اور سیاسی پرچم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔

Page 2 of 1156