ھفتہ, 04 مئی 2024

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر12مرحلے کےآخری میچ میں بھارت نےزمبابوے کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع پر زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام مثبت انداز میں کریں۔

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 29 ویں اوراہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے باعث قومی ٹیم ابتدا سے پریشر میں نظر آئی، کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد حارث جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔

میلبرن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نےکہا ہے کہ پاکستانی ٹیم گیند اور بلے کے ساتھ جو کرسکتی تھی وہ کر کے دکھایا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت کلاسک میچ تھا، قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کچھ جیتے اور کچھ ہارتے ہیں، سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گیند اور بلے سے وہ کیا جو کرسکتے تھے۔

لاہور: بھارتی رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کوخط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خط میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ایشیاکپ کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کے بیان کا بھی ذکر کیا ہے۔

اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے بیان دیا ہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جبکہ ایشیا کپ کے نیوٹرل ونیو پر بھی کرانے کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب آئندہ سال ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو پڑوسی ملک بھیجنے کے فیصلے پر بھی ازسرنو غور کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونے والا فیصلہ سیکریٹری کے خود ہی کر لینے پر سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کے بیان نے 2 آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے بھی خدشات کا راستہ کھول دیا ہے، پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی آئندہ برس ستمبر میں کرنا ہے، اس کے بعد آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی بھی پاکستان کو ملی ہے، اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے نہیں آئی، اور جواب میں پاکستانی ٹیم بھارت جاکر نہیں کھیلتی تو آئی سی سی کیلیے بھی مسائل پیدا ہوں گے جس کی کمائی کا ایک بڑا حصہ پاک بھارت مقابلوں سے حاصل ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2016 میں پاکستان ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت کے بعد ہی ممکن ہوئی تھی۔ بھارتی ٹیم آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کیلیے ہی پاکستان آئی تھی، اس کے بعد صرف ایک باہمی سیریز 2012/13 میں ہوئی جب گرین شرٹس نے بھارت جاکر وائٹ بال میچز کھیلے تھے۔

سڈنی: انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی وارم اپ میچ میں میدان میں اترچکے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں جہاں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل پریکٹس کرتے دیکھا گیا وہیں شاہین کو بھی بھارتی بولر شامی سے بولنگ ٹپس لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے شاہین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بیک ‘ لکھا ہے۔

اسلام آباد: ہائیرایجوکیشن کمیشن نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہورکوایم فل فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔

ایچ ای سی نے فیکلٹی اور لیبز کی جانچ پڑتال کے بعد ایم فل میں داخلوں کا این او سی جاری کیا ہے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹی کو رواں سال سے ہی ایم فل میں داخلوں کی اجازت دی ہے۔ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسرز کی مستقل تقرری کے بعد مذکورہ مضمون میں ایم فل میں داخلوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ ایم فل میں داخلوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اکتوبر میں یونیورسٹی ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کرے گی۔

دبئی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت میں مانگ اضافے کے پیش نظر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری کی پالیسی ترتیب دے دی ۔

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے ٹکٹ کے ساتھ 2 دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

منتظمین نے روایتی حریف کے میچ کے مہنگے ٹکٹس پلاٹینم کیٹیگری میں رکھے ہیں جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ساتھ کسی دوسرے 2 میچز کی بھی ٹکٹ خریدنا ہوں گی۔ٹکٹس کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کو آن لائن قطار میں لگانا ہوگی۔

 

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان ڈیرن سیمی نےپاکستان کے 75ویں جشن آزادی کےموقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کرکٹر کو مزار قائد کے سامنے پاکستانی پرچم تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھلاڑی نے شلوار قمیض اور سبز رنگ کا کوٹ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سیالکوٹ: یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں جشن آزادی کا بڑا کیک کاٹا گیا اور طلبا و طالبا ت کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گئے جبکہ مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کیا۔

جشن آزادی کی خوبصورت تقریب مضبوط رسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے اشتراک سے سیالکوٹ شہر میں مختلف صحافیوں کو کھلاڑیوں اساتذہ سوشل ورکر اور تاجربرادری کو آکاش میڈیا ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار949 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 160 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.85 ریکارڈ کی گئی۔

Page 5 of 1156