ھفتہ, 04 مئی 2024

راولپنڈی: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پچ تبدیل کردی گئی۔

راولپندی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کےلئے اسٹڈیم کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔

دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔

سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔

راولپنڈی: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں

تاہم نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

تاہم نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔

آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

لاہور: پی ایس ایل 8 کی چمچماتی ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلیے فیصلہ کن جنگ آج چھڑے گی۔

ملتان سلطانز نے نگاہیں تیسری بار ٹائٹل پر مرکوزکرلیںجبکہ لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

ان فارم بولرز حریف بیٹرز پر ٹوٹ پڑنے کیلیے تیار ہیں، بہترین کرکٹرزسے مزین قلندرز نے ہدف کا دفاع نہ کرنے کا تاثر گذشتہ روز زائل کر دیا، بولنگ کمبی نیشن سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں ایکشن میں تھیں اور اب ری پلے ہوگا، لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

لاہور: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ میں اپنی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شاہین آفریدی میدان میں موجود اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانی اورکولڈ ڈرنکس کی بوتلیں لے جاتے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا شاہین آفریدی کی واٹر بوائے کے طور پر میدان میں جانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ صارفین نے ٹیم کا کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو پانی پلانے پر شاہین کو سراہا ہے۔

شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے آرام دیا تھا اور ان کی جگہ ڈیوڈ ویزا نے کپتانی کی تھی۔

میرپور: آزاد کشمیر میں خواتین اساتذہ اورطالبات پرحجاب کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نظامت اعلیٰ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مخلوط تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی جانب سے حجاب کی پابندی نہیں کی جاتی ، اس لیے آزاد کشمیر میں طالبات اور معلمات کے لئے حجاب کا استعمال لازم قرار دیا جاتا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مخلوط تعلیمی اداروں میں معلمات اور طالبات کے حجاب کی پابندی اداروں کی ذمہ داری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

لاہور: افغانستان اورپاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کااعلان آئندہ کچھ روز میں کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اگلے چند روز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتے کے دروان مکمل کر لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے جب کہ بعض کو آرام دیا جا سکتا ہے، آل راونڈر عماد وسیم ، اعظم خان اور اسامہ میر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2023 کے ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ میں شامل ہوگئے۔

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹننگ 23 مارچ کو منعقد ہونی جبکہ ایونٹ اگست میں شروع ہوگا، تینوں پاکستانی ٹاپ اسٹارز کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں لگنے کا امکان ہے۔

اسی طرح تیز گیند باز حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر بھی 60,000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔

دی ہنڈریڈ 2023 ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑی:
محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی، فہیم اشرف، محمد حفیظ، محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم، محمد اخلاق، ابرار احمد، سرفراز احمد، عمر اکمل، آصف علی، حیدر علی، نعمان علی، سلمان علی، عمید آصف، صائم ایوب، دانش عزیز، عماد بٹ، شاہنواز دھانی، سمین گل، محمد حارث، محمد حسنین، محمد عرفان، اعظم خان، عاکف جاوید، سلمان ارشاد، احمد دانیال، وقاص مقصود، عامر جمال ،حسیب للہ خان، مبصر خان، شرجیل خان، ساجد خان، عمر خان، زمان خان، صہیب مقصود،شان مسعود، اسامہ میر، محمد نواز، عثمان قادر، رومان رئیس، وہاب ریاض، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، یاسر شاہ ، سعود شکیل، حارث سہیل، طلعت حسین، امام الحق، احسان اللہ، عبدالواحد اور عامر یامین شامل ہیں۔

جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، ایڈم زمپا، کیرون پولارڈ اور شکیب الحسن شامل ہیں جنہیں 1 لاکھ 25 ہزار یورو یعنی (3 کروڑ 47 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا جائے گا۔

کراچی : حکومت سندھ نے یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے۔ جبکہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح چاہتے ہیں کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کردیا جائے گا۔

پنک بس سروس روٹ 2 ، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی۔
روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النساء اسٹریٹ میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر شریک تھے۔

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان میزبانی کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔

بھارتی اسپنر نے کہا ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا ہے کہ نہیں آؤ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔

ایشون نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو

واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں شیڈولڈ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سےدو ٹوک انداز میں منع کرچکا ہے جب کہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

کراچی: جامعہ کراچی نے اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں کی بنیاد پرہونےوالےداخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق اوپن میرٹ اور مخصوص نشستوں (Reserved Seats)کی بنیاد پر ہونے والےداخلہ فارم 23دسمبر 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم،فیس واؤچر اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے،ان شعبہ جات میں مخصوص نشستوں پر داخلوں کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

Page 3 of 1156