ھفتہ, 04 مئی 2024

لاہور:چائنہ کئ جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کےلئے  ہائرایجوکیشن کمیش نے ایڈوائزری جاری کردی. 

ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ طلباپاکستان میں رہ کرآن لائن اپنی تعلیم جاری رکھیں کوروناکی وجہ سےچائنہ میں اوورسیزطلباکےلئِےپالیسی واضح نہیں طلبا اپنی متعلقہ یونیورسٹیزسے رابطےمیں رپیں. 

جیسے ہی چائنہ حکومت کی جانب سے امیگریشین پالیسی واضح ہوگی ویسے ہی طلباکو آگاہ کردیا جائےگا. 

واضح رہےیہ کورونا کےباعث تعلیمی اداروں کی بندش کے نتیجے میں ہورہاہے. 

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اورفینز کے لیے یہ انتہائی یادگارلمحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکےہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کےتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔

وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگےگا۔

پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہےہیں۔ وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کےمعاملات پر کوئی ایشو نہیں،کلب کرکٹ کے حوالےسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آے گی

لاہور: یپسما پنجاب اور بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے نیشنل کریکلم کے ایشو پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں کاشف ادیب جاودانی، سابق وزیر تعلیم میاں عمران، ابرار احمد، ڈاکٹر نعیم، محمد فواز، محمد جاوید، محمد اویس، اعجاز خان، سعید چیمہ، عثمان شاہ، محمد حسنین کا مشترکہ طور پرکہا کہ یکساں نصاب کی بنیاد پرصرف پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کی پرنٹ شدہ کتب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا قبول نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کا یکم اگست سے تعلیمی سیشن کو شروع کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف فورمز پر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پورے ملک کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں کریکولم کو نافذ کریں گے، ہمارے دیئے ہوئے فریم ورک کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کتب پرنٹ کی جائینگی۔

اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایڈ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات نے بی ایڈ آنر ایلیمنٹری سمسٹر فرسٹ اور تھرڈ سیشن 2019-23کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

امتحانات 20جنوری سے 4فروری 2021تک جاری رہینگے ۔ پہلاپرچہ سائنس تھرڈ سمسٹرکا ہوگا جبکہ آخری پرچہ چائلڈ ڈویلپمنٹ فرسٹ سمسٹر کا ہوگا۔

لاہور:  وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں عالمی فائر پاور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

سماجہ رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیاغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کو دنیا کی 10 ویں نمبر پر آنا ہمارے دشمنوں کی روک تھام کے طور پر کتنی بڑی کامیابی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ہر روز آزادی سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کی جانب سے مسلسل قربانی دی جاتی ہے۔

یاد رہے عالمی فائر پاورنے دنیا بھر کی آرمڈ فورسز کی رینکنگ جاری کی ہےجس میں دنیا بھر میں پاکستان آرمڈ فورسز 10ویں اور مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔

کراچی: قائم تلاش کمیٹی نےوائس چانسلر کے تقرر کے لئے حیدرآباد کی پہلی سرکاری جامعہ گورنمنٹ کالج حیدرآباد یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 33 امیدواروں میں سے 17 ؍ امیدواروں پر اتفا ق کرلیا ہے ۔

تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تعلیمی امور کا تجربہ رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

33 امیدواروں میں سے16امیدواروں کو غیر موزوں قرار دیدیا گیا ہے جن میں موجودہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرالدین شیخ بھی شامل ہیں انھیں تحقیقی پرچے کم ہونے کے باعث انٹرویو کے لیے نہیں بلایا جائے گا۔

اجلاس میں جن ؍17 امیدواروں کو انٹرویوز لیے اہل قرار دیا گیا ان میں انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، جامعہ سندھ کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت، ڈاکٹر ابراہیم کیریو،ڈاکٹر طیبہ ظریف، ڈاکٹرﷲ بخش گھونگرو، ڈاکٹر حسین بخش مری، ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ ،ڈاکٹر اسد ﷲ شاہ، ڈاکٹر عبدﷲ ، ڈاکٹر عنایت ﷲ شاہ، ڈاکٹر رزاق مہر، ڈاکٹر نبی بخش جمانی، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق محمد کلہوڑو، ڈاکٹر حفیظ الرحمان میمن اور ڈاکٹر عنایت علی شاہ شامل ہیں۔

تلاش کمیٹی کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز آئندہ ہفتےسے شروع ہوں گے۔

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کے6سال گزرجانے پر اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پردل آج بھی افسردہ ہے. 

انہوں نےمزید کہاکہ اس سانحہ نےپوری قوم کومتحد کیا دہشتگردی کے اس واقعے کےبعد پوری قوم متحد پوئی اور دہشتگردی کو شکست دی. آرمی پبلک اسکول کے اس دل خراش واقعے کےبعد دل آج بھی افسردہ ہے. 

انہوں نےاپنےخیالات کااظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ أف کارڈیولوجی کی افتتاحی تقریب کےدوران کیا. 

یاد رہے6 سال قبل علم دشمنوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیاتھااور اس سانحہ کےنتیجے میں 144بچوں نےجام شہادت نوش کیا.  

کراچی : نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آکلینڈ پہنچ گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستانی اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے وانگرے میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کا واحد 4 روزہ میچ 17 دسمبر سےشروع ہوگا۔

کراچی: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ڈینز و ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، جس کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہےجس کے تحت سیکنڈ سیمسٹر کے تمام بیچز کی آن لائن کلاسز 22 جنوری 2021ء تک چلانے اور موسم سرما کی چھٹیاں معطل کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئےہیں۔

سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں گے، جو 25 جنوری 2021ء سے 12 فروری 2021ء تک جاری رہیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تعلیمی سال 2021ء کے تحت نئے تعلیمی سال کی کلاسیں 15 فروری 2021ء سےشروع کی جائیں گی۔

شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر ُا کی زیر صدارت ہونے والے آن لائن اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو کے علاوہ مختلف شعبوں کے ڈینز اور ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے داخلہ کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرنے کی بھی منظور دی گئی جس کے تحت داخلے کے خواہشمند اب 18 دسمبر 2020ء تک آن لائن فارم جمع کرا سکیں گے۔

اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل انہیں عزیز ہے، اس لیے کوشش کرکے ان کا قیمتی وقت بچایا جائیگا اور انہیں بروقت ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کورونا کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود یونیورسٹی کو تعلیمی کیلنڈر پر لایا جائیگا۔

 کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس میں تیسرے روز ’’تعلیم کے سو برس‘‘ کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا گیا نظامت کے فرائض سید جعفر احمد نے انجام دیے ۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث کوشش ہے کہ بچوں کو تعلیم سے دور نہ رکھا جائے، تاہم چیلنج بہت بڑا ہے جس کے لئے کمیونیٹیز کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔ سندھ نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ اچھی اصلاحات میں تمام صوبوں اور مرکز کا اشتراک ہونا چاہئے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں کورونا وبا کے دوسرے فیز میں اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا، فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا۔

ممتاز محقق یوسف خشک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی کو عملی بنانا اور جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر ریاض شیخ نے تعلیمی معیار اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

معروف پبلشر امینہ سید نے کہا کہ 2006 میں وفاق کی جانب سے مرتب کردہ نصاب عمدہ ہے جس کی بنیاد امن و اخوت پر ہے ، 2021 میں اسی نصاب کا تسلسل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے امتحانی نظام کی تبدیلی پر زور دیا۔

پروفیسر نعمان احمد نے جامعات میں تحقیق کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیق کے لئے جامعات اور طلبہ کو جو آزادی درکار ہے وہ میسر نہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہماری تحقیق پھلتی پھولتی دکھائی نہیں دیتی۔

Page 8 of 1156