ھفتہ, 04 مئی 2024

مانیٹرنگ ڈیسک: عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی تصاویر کو اسٹیکرزمیں تبدیل کرنےوالا اہم فیچر متعارف کرانےکی تیاری کرلی۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفوکے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔فی الحال تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔

اس حوالے سے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین جذبات کے اظہار کے لیے مختلف آپشن فراہم کرتا ہے، اسٹینڈرڈز ، تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ فیچر کے علاو واٹس صارفین کے لیے اسٹیکرز ، GIFs اور ڈوڈل بھی شیئرنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

یہی نہیں واٹس ایپ اپنے صارفین کو مختصر ویڈیوز کو GIFs میں تبدیل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع وشہدائےپاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبےسےمنایاجارہاہے۔

ذرائع کے مطابق 1965ء کی جنگ میں دشمن کی عبرت ناک شکست اور پاک فوج کی شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی، اسی مناسبت سے یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس کے لیے اہم تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔

یوم دفاع کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے جب کہ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

لاہور: پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز کے عملےکوویکسین لگوانےکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکشن جاری کیا ہے کہ صوبے بھرمیں تمام اساتذہ ، انتظامیہ اور عملے کو 22 اگست 2021 تک
ویکسین دی جائے گی۔

مقررہ تاریخ کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی بھی فرد اسکول کے احاطے میں نہیں جائے گا۔

واضح رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ اساتذہ سمیت تمام عملے کے لئے ویکسین لازمی قرار دی گئ ہےبصورت دیگر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی

کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن روس،گرین لینڈ ،شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہوا اور 3 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا، سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کراچی کنگزنےملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے بابراعظم کی زبردست اننگز کے بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

شرجیل خان نےکراچی کنگز کی جانب سے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم نے جوئے کلارک کے ساتھ ملکر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس دوران جوئے کلارک نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی فارم بحال کرتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ کولن انگرام 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم 90 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دو وکٹیں شاہنواز دھانی کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔

جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز کی جانب سے پچھلے تینوں میچوں میں ناکام رہنے والے اوپنر کرس لین کو دوبارہ موقع دیا گیا لیکن اس بار انہوں نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا اور 14 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 32 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بلے باز جیمز ونس 29 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ارشد اقبال کا شکار بنے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے سست روی سے بیٹنگ کی جس کے باعث ملتان سلطانز 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔

ریلی روسو 7، خوشدل شاہ 6، شاہد آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ صہیب مقصود 27 گیندوں پر 34 رنز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2، ڈینیل کرسچن، وقاص مقصود، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی: ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں چار سال کی توسیع کی منظوری مل گئی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی۔

واضح رہےایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھاکہ ڈاکٹر سعید قریشی کی چار سالہ مدت رواں برس 23اپریل کو مکمل ہورہی ہے چنانچہ ان کی مدت ملازمت میں چار سال کے لئے توسیع کردی جائے یا پھر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے۔

جس پر وزیراعلی سندھ نے نئےوی سی کے لیے اشتہار دینے کی بجائے ڈاکٹر سعید قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع پر اتفاق کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومتی حلقے ڈاکٹر سعید قریشی کی کارکردگی سے مطمئن تھےاور وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے۔

ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے

ابڈاکٹر سعید قریشی آئندہ چار برس یعنی 23 اپریل 2025 کے لئے بھی ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہو گئے ہیں ان کی دوسری مدت کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت میں بھی چار برس کی توسیع کی جاچکی ہے۔

لاہور:جنوبی افریقہ اورپاکستان کےفیصلہ کن ٹی20میچ میں شاہینوں نےپروٹیزکو4وکٹوں سےشکست دےدی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میںکھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 165 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوںسےمات دی۔

قومی ٹیم کی جانب سےمحمد رضواناور حیدر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گری جس میں حیدر علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 73 رنز پر گری اور محمد رضوان 42 رنز پر شمسی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حسین طلعت آئے اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 44 رنز بنا کر پریٹوریئس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی 7 اور فہیم اشرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنڈی ٹیسٹ میں وائٹ واش کردیا

محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، محمد رضوان نے تین میچوں میں 197 رنز بنائے ۔

واضح رہے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہنڈرکس اور جے جے سمٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور محمد نواز نے دونوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد: پاکستان بھی 5G ٹیکنالوجی کاتجربہ کرنےوالےممالک میں شامل ہوگیا۔

پاکستان میں پہلی بار پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ کرلیا ہے اس کے ساتھ ہی پہلی بار ریموٹ سرجری کا عملی مظاہرہ کیا گیا

۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی الزبی بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب کے شرکاء کو 5 جی ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی، جب کہ ریموٹ سرجری، کلاؤڈ گیمنگ اور فائیو جی ٹیکنالوجی ایپلیکشن کا جائزہ پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا پی ٹی سی ایل کا تجربہ خوش آئندہ ہے، متحدہ عرب امارات آئی ٹی کے شعبہ اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاص مقام حاصل کرنے کے کئے کوشاں ہے، اور عرب ریجن میں پہلا ملک ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کررہا ہے، جب کہ دنیا میں پانچواں کامیاب ملک ہے جس کا مریخ کا مشن مکمل کیا۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لئے اچھے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لئے قدامات کررہے ہیں۔

سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے پابند ہیں، پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب فائیو جی تجربہ اہم قدم ہے، فائیو جی ٹیکنالوجی بہت سے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گی۔

 

لاہور:پاکستان یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل کے لیےسری لنکا کو شکست دے کر کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے 14 کے مقابلے میں 22 گیمز سے فتح حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی

قومی ٹیم آج ٹائٹل کے لیے تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

راولپنڈی : پاکستان کے ابتدائی بلے بازپہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور ابتدائی تین وکٹیں 45 رنز پر گر گئیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عابد علی اور عمران بٹ نے کیا لیکن پانچویں اوور میں عمران بٹ اپنا کھاتا کھولے بغیر ربادا کا شکار بن گئے، عابد علی بھی 13 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے۔

 دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو برتری حاصل 

اظہر علی 24 اور فواد عالم دو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں۔

قبل ازیں حسن علی کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور پاکستان کو جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں 71 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

Page 7 of 1156