اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال گردوں کے عالمی دن کا عنوان "موٹاپے سے نجات کے ذریعے گردوں کو بچانا "ہے۔
گردوں کے مرض میں مبتلا افرادکے خون سے زہریلے اور فاضل مواد کو خارج کرنے کی صلاحیت بتدریج ختم ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں گردےرفتہ رفتہ ناکارہ ہوجاتے ہیںاور ڈائی لیسس یا گردوں کی پیوند کاری تک بات پہنچ جاتی ہے۔
پروفسیر ڈاکٹر لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ذیابیطس گردے خراب یا ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ افراد میں سے سالانہ 100 سے 150 افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں سالانہ 20 سے 25 ہزار افراد کے گردے فیل ہو جاتے ہیں۔
نیفرالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سلطان ظفر کا کہنا ہے کہ درد کش ادویات کا بے دریغ استعمال گردوں کےامراض میں اضافے کا ایک اہم سبب بتایا جاتا ہے۔
گردوں کے امراض کا عالمی دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس مہلک مرض سے متعلق شعور بیدار کیا جائے تاکہ گردے کے مریضوں کو بروقت تشخص اور فوری علاج ممکن ہوسکے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان نے پشاور زلمی کو اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلے کی دعوت دے دی۔ کنگ خان نے کہا کہ حکومتیں راضی ہوجائیں تو دبئی یا لندن میں سیریز کرائیں گے۔
شاہ رخ خان نے پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کی جیت پرٹیم کے مالک جاوید آفریدی کومبارک باد دی اور نیوٹرل مقام پر کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ سیریز کرانے کی تجویز بھی دی۔
جاویدآفریدی شاہ رخ خان کی اس تجویز پر عمل درآمد کرانے کے لئے پرامید ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(بھمبر)بھارتی فوج نے کنٹرولائن پر ایک بار پھراشتعال انگیزی کی ہے، کنٹرول لائن پر مقبوضہ کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر باروہ اور بھمبرسیکٹر کے علاقےبروح میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔بھارتی فوج نے شہری آبادی کونشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں روی چندرہ ایشون کے ہمراہ مشترکہ طور پر عالمی نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ہوئے، پوجارا 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔
اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ڈی ویلیئرز ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے ایشون سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے۔
لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر میچ میں سات شکار کیے اور اس عمدہ کارکردگی پر وہ ایشون کے ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔
اس میچ میں ایشون نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی میچ میں 75 رنز سے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات28مارچ سے شروع ہوں گے اور 8اپریل تک جاری رہیں گےجبکہ 11اپریل سے عملی امتحانات کا آغاز ہوگا۔
بورڈ کی جانب سے تاحال حتمی امتحانی مراکز کی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے،واضح رہے کہ بورڈ نے کچھ عرصے قبل مختلف امتحانی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس پر مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈنیڈن میں جاری ہے ۔ آج میچ کے دوسرے دن پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں 308رنز کا مجموعہ ترتیب دیکر آﺅٹ ہوگئی ہے۔
پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگرسنچری اسکور کی ، انہوں 24 چوکوں کی مدد سے 140رنز اسکور کیے اور آج ویگنر کا شکار بنے۔ کیوی بولرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، جبکہ نیل ویگنر نے 3وکٹ حاصل کیے ہیں۔
اس سے پہلے جنوبی افریقانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا ئے تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی مینجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔
پاکستان ٹاسک فورس کے چیرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوینٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی مینجرز بھی پاکستان میں موجود تھے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
بارسلونا نے اہم میچ میں پیرس سینٹ جرمین کو1-6 کے اسکور سے ہرایا ہے۔ بارسلونا کی جانب سے نیمار نے2، میسی، سواریز اور روبیرٹو نےایک ایک گول اسکور کیا ہے۔
فتح کے بعد بارسلونا کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف 5-6کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پیرس سینٹ جرمین نے پیرس میں فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو 0-4سے ہرایا تھا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 5دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا، جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا شوکت علی ولد عبدالجبار ،انورعلی ولد فضل غنی،خاندان ولد دوست محمد،صابرشاہ ولداحمدشاہ اور عماداللہ ولد عبدالواجدشامل ہیں۔
دہشت گرد انور علی ، شوکت علی اور صابر شاہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردعماداللہ نے بونیر میں تعلیمی ادارے کو تباہ کیاتھا۔
زرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا یافتہ دہشتگردوں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ گزشتہ کچھ عرصے سے رکا ہوا تھا تاہم اب یہ دوبارہ سے بحال ہو گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت )پاکستان قونصل خانہ کے زیر اہتمام دوروزو فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول مقامی ہوٹل میں شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستانی کھانوں اور لباس کے علاوہ پاکستانی چاول سے بنی بریانی، باربی کیو اور قالین اورٹیکسٹا ئل اشیاء نمائش میں رکھی جا رہی ہیں یہ بات کمرشل قونصل شہزاد احمد خان نے جنگ کو بتائی ، انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں سعودی عرب کے علاوہ امریکی، برطانوی،جرمنی،اٹلی اور اسلامی ممالک کے سفارتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔

شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ اس فیسٹول سے پاکستانی اشیاء کی برآمدات میں آئندہ برسوں میں اضافہ بھی ہوگا اور دونوں ممالک کےشائقین کو ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔