اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ دو جولائی کومدمقابل ہوگی۔
ورلڈ کپ میں شامل آٹھ ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پہلا میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ ساؤتھ افریقہ سے 25 جون کو کھیلے گی،دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ سے ہوگااور تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے 2 جولائی کو ہوگا۔
قومی ٹیم5 جولائی کو آسٹریلیا ، 8 جولائی کو نیوزی لینڈ ، 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکاکے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کا فائنل 23 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حتیٰ کہ کھلاڑی بھی اپنے جذبات کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکے اور ان کے بیان پر ایسے ایسے جواب دے رہے ہیں کہ خود کپتان کے گال بھی لال ہو جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے ”پھٹیچر“ کا مطلب جاننے کیلئے احمد شہزاد کا انتخاب کیا اور ان سے سوال کر دیا کہ ”احمد بھائی پھٹیچر کا مطلب سمجھا دیں۔“
 
احمد شہزاد کی فارم پی ایس ایل میں تو سب نے ہی دیکھی جو شائد ابھی تک برقرار ہے کیونکہ انہوں نے اس سوال کا جواب دینے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی او رفوراً جواب دیا کہ ” جس کے نہ پھٹنے کا دھچکا بہت ’زوووووور‘ سے لگے۔“
قومی ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے جواب دینے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہزاروں لوگوں نے ان کے جواب کو پسند کیا جبکہ سینکڑوں بار ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ بھی کیا جا چکا ہے۔