اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان 10مارچ کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ2017 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
ضلعی سطح پر ہونے والے میچز صوبے کے 6 ڈویژنز کوئٹہ ، قلات، مکران، سبّی، ژوب اور نصیر آباد میں کھیلے جائیں گے جوکہ 18 مارچ تک جاری رہیں گے ۔
بیس مارچ سے فائنل راؤنڈ شروع ہوگا ۔31 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنلز اور 2 اپریل کو صادق شہید فٹبال اسٹیڈیم (مالی باغ) کوئٹہ میں ہو گا۔
ایونٹ میں حصہ لینے والی 35 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 74 مقابلے ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد حکومتِ بلوچستان، پاکستان فٹبال فیڈریشن اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن اشتراک سے کیاجارہا ہے۔
سابق قومی فٹبالرز محمد عیسیٰ خان ،نصراللہ خان، شیرعلی، سعداللہ، محمود علی اور زاہد حمیدٹورنامنٹ کے سفیر ہیں ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 200 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ڈان لیکس کے معاملے پر گفتگو کی گئی اور اس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشن رد الفساددہشت گردوں اور فسادیوں کے لئے ایک جامع آپریشن ہے جس کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا رنگ و نسل و بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،فورسز اور عوام کی کارروائیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔جارحانہ عزائم کو قوم کے ساتھ مل کر شکست دیں گے۔
اجلاس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پولیس اور دیگر سیکوررٹی ایجنسیز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ۔کانفرنس میں مجموعی علاقائی اور داخلی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈرز اجلاس میں بتایا گیا کہ دشمن ایجنسیز سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔کور کمانڈرز اجلاس میں فوجی عدالتوں کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ،شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
مزید برآں لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں پاک افغان بارڈر اور کنٹرول لائن کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ اور فضائیہ کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آرمی چیف نے شرکا کو گزشتہ دنوں حکومتی ارکان کے ساتھ افغان بارڈر کی سہولت کے حوالے سے کی جانے والی میٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے شرکا کو اپنے حالیہ دورہ قطر کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران مردم شماری کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مردم شماری کو قومی خدمت کے جذبے کے تحت دیکھا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)شاہ رخ کی طرف سے پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی پیشکش کیے جانے کے بعد ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی میدان میں آگئی اور کہاہے کہ کے کے آر کوئی بھی غیر غیرمتعلقہ گیم یا لیگ نہیں کھیلنے جارہی جیسا کہ کچھ بے بنیاد خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے ، ہماری طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کے کے آر کاکہناتھاکہ ہم پشاور زلمی کیساتھ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔
 
 
یادرہے کہ اس سے قبل نجی چینل  نے کہا تھا کہ شاہ رخ خان نے پاکستان سپر لیگ میں فتخ حاحل کرنے والی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کرا ئی جائے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ دونوں حکومتیں رضامند ہو جائیں تو سیریز دبئی یا لندن میں کراسکتے ہیں اور ایک بار یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو دونوں ممالک کے درمیان انٹرنیشنل لیول پر بھی کرکٹ کی راہ ہموار ہو گی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلی خبر کی بھی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی تھی اور اب بھی وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل میں پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،کرکٹ امن کیلئے راستہ ہموار کرتی ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی چینلز نے جاوید آفریدی کے حوالے سے خبردی تھی کہ جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ’’میچ کرانے کی اپنی بات پر قائم ہوں‘‘۔ تاہم اب جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے اور میچ کرانے کی خبر وں کی تردیدکردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی پی ایس ایل میں جیت کے بعد بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی طرف سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں مبارکباد دی اور کولکتہ اور پشاور زلمی کے نیوٹرل مقام پر میچ کرانے کی تجویز بھی دی گئی تھی جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سی ای او نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین کوئی سیریز نہیں ہورہی ہے اور اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایمزٹی وی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے تحت سی ٹی ڈی نے جماعت الاحرار کے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے 2 دہشتگردوں کوکمپوٹرپارٹس میں چھپائے گئےدو کلو دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرلیا ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشتگرد سمیع اللہ کا تعلق گوجرانوالہ اور شہزاد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
 
اجلاس میں فوجی عدالتوں کے لیے پیپلز پارٹی کی 9 نکاتی تجاویز پرغور ہوا، اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی نے صرف دو تجاویز پر ہی اتفاق کیا، پیپلز پارٹی 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کی توسیع پر رضا مند ہوگئی ہے جب کہ فوجی عدالتوں میں سیشن جج بٹھانے کی تجویز سے بھی دستبردار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتوں کی بحالی سے متعلق بل کل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
 
دوسری جانب اے این پی کے رہنما الیاس بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا کیوں کہ سیاسی جماعتوں میں اب تک کنفیوژن موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی بعض تجاوز واپس لے لی ہیں اور نئے آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم اب اگر گڑ بڑہوئی تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کریں گے۔ حکومت نے پیش کردہ قانون شہادت 1984 اور اپیل کرنے کا حق دینے کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔
 
اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، فاروق ایچ نائک، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، اے این پی کے غلام احمد بلور، الیاس بلور، وفاقی وزیر زاہد حامد، عثمان خان ترکئی اور اکرم خان درانی، حاصل بزنجو، مشاہد حسین، اعظم سواتی ، حاجی شاہ جی گل آفریدی شریک ہوئے۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالئے کو منسوخ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف مشتاق غنی نے کہا کہ کیونکہ پشاور زلمی کی ٹیم مصروف ہے اور وہ مختلف شہروں میں ہے تو اس وجہ سے ٹیم کی موجودگی ممکن نہیں ہے اس لئے ان کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ منسوخ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کے اعزاز میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے آئندہ ہفتے استقبالیہ دیا جانا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہانگ کانگ میں ٹی20 کھیلنے کی مصروفیت کے باعث اور دیگر کھلاڑیوں کے مصروف ہونے کی وجہ سے مشتاق غنی نے استقبالیے کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے‘ بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں‘ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔
بھمبر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے کے انعام کے اعلان پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے
ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کیلئے اناﺅنس کی ہے۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہو رمیں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قراردیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر ‘ اور’ ریلو کٹے‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔