اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تجارت)بھارتی حکومت نے اگلے ماہ سے اماراتی تاجروں کے لیے 5سال کا ملٹی پل ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میں میڈیا کو بھارتی قونصل میں اس پیش رفت سے متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے آگاہ کیا جس کے مطابق نہ صرف اماراتی کاروباری شخصیات بلکہ متحدہ عرب امارات میں بسے اور کاروبار کرنے والے تاجروں کو بھی 5سال کا بھارتی ملٹی پل ویزا دیا جائے گا۔

بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ملٹی پل ویزا متعارف کرانے سے بھارت اور امارات کی تیزی سے پروان چڑھتی دوستی سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ اضافہ ہوگا۔ بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے اشارہ دیا کہ اگلے کچھ ماہ میں ویزے کی یہ سہولت امارات میں موجود سیاحوں اور دیگر خلیجی ممالک کے باشندوں کو بھی فراہم کی جاسکے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)تحصیل سامارو سمیت زیریں سندھ میں کپاس کی کاشت کا سیزن آتے ہی جعلی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے عروج پہ پہنچ گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ناموں سے جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت کے باعث اور مقامی کاشت کاروں کو زراعت کی جانب سے معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم ہونے کے خدشات ہیں۔ بعض جعلساز ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیکنگ میں جعلی بیج، ادویات اور کھاد کی فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعلسازی کے کاموں میں ملوث افراد کو محکمہ زراعت کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے، جس کی وجہ سے ضلع بھر کے شہروں وقصبات میں جعلی وغیر معیاری زرعی بیج، کھاد اور ادویات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ زراعت محض فائلوں کا وزن بڑھانے وکارکردگی دکھانے کی خاطر نمائشی چھاپوں ورسمی کارروائیوں تک ہی محدود ہے۔ مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہےکہ جعلی وغیر معیاری بیج وکھاد وغیرہ کی کھلے عام فروخت سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہاہے اور کاشت کار طبقے کو معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہےکہ جعلی وغیر معیاری زرعی بیج وکھاد وغیرہ کے کاروبار میں ملوث افراد کےخلاف فوری وموثر کارروائی کی جائے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(صحت)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6ہزارڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو،چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظورکرلی، جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرزکو آفرلیٹرجاری کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے شہرمیں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پرکام کی سست روی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمزپرجاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان ہورہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے وزیراعلی کی ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کی لابی میں لیگی رکن پارلیمنٹ جاوید لطیف اور مراد سعید کے درمیان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ”پھٹیچر “کہنے کے عمران خان کے بیان پر تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھاپائی میں بدل گئی جس کے بعد مبینہ طور پر جاوید لطیف نے مراد سعید کو تھپڑ جڑ دیا اور جواب میں مراد سعید نے بھی جاوید لطیف کو مکا دے مارا تاہم موقع پر موجود دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفع کر ادیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں جاوید لطیف کو مائک دیا گیا تو انہوں نے عمران خان کے بیان پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنا بدتہذیبی ہے جس پر مراد سعید اپنی نشست پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنا شروع ہو گئے ۔
مراد سعید کے اس رویے پر لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو تہذیب نہیں ہے تو تحریک انصاف کے ارکان میں تہذیب کیسے ہو سکتی ہے ، معاملہ قومی اسمبلی سے باہر لابی تک بھی آگیا جہاں مبینہ طور پر جاوید لطیف نے مراد سعید کو تھپڑ جڑ دیا جس کے بعد مراد سعید بھی طیش میں آگئے اور مکا مارنے کے بعد گالیاں دیتے رہے اور پھر دیگر ارکان نے بیچ بچاﺅ کرایا ۔
مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید لطیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد سعید پارلیمنٹ کی لابی میں کھڑے تھے اور ان کے ساتھ نان ممبرز بھی موجود تھے جنہوں نے مجھ پر حملہ کیا اور کہا کہ آپ نے عمران خان کے خلا ف ایسی بات کیوں کی ؟
ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید میرے بچوں کی طرح ہیں ان کو تھپڑمارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، میں نے مراد سعید کا ہاتھ پکڑا اور گال تھپتھپاکر کہا کہ آپ چھوٹے ہیں اور بڑوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر تے ، میں نے انہیں تھپڑ یا مکا نہیں مارا۔مراد سعید کے مکا مارنے کی ویڈیو ۔۔ ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو (نویں اور دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 28مارچ سے شروع ہونگے اور8 اپریل تک جاری رہیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)وزیراعظم نوازشریف ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کے جلسے سے خطاب کریں گے۔
 
 
وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم اولڈ ٹرمینل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹھٹھہ جائیں گے۔ جہاں وہ شیرازی برادران کے جلسے سے خطاب کریں گے۔
 
میاں نواز شریف جلسے میں شرکت کے بعد واپس کراچی آئیں گے، جہاں سے وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کراچی کی عمارت کا ایک حصہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کراچی کو دینے کی منظوری دیدی ہے لاء یونیورسٹی یہاں اپنا کیمپس قائم کرے گی۔
سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو اس سلسلے میں سندھ حکومت نے باقاعدہ خط بھی ارسال کر دیا ہے سیکشن آفیسر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کراچی کو گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کا ایک حصہ پانچ سال کیلئے دینے کی سمری منظوری کر لی ہے لہٰذا س سلسلے میں مفاہمت کی یاد داشت کا ایک مسودہ تیار کیا جائے جس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور لاء یونیورسٹی کے دستخط ہونے اور ساتھ ہی محکمہ قانون باقاعدہ اسے قانونی شکل بھی دے۔
یاد رہے کہ ناظم آباد میں لاء یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کی تجویز وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی خالد کی تھی اس وقت کلفٹن کے ایک اسکول میں لاء کالج کی عمارت قائم کی گئی ہے جبکہ کورنگی میں بھی لاء یونیورسٹی کیلئے 13.9ایکڑ قطعہ اراضی حاصل کر کے اس پر تعمیراتی کام کا اغاز بھی ہو چکا ہے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2016کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل 1762طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی،1648شریک ہوئے ، 1488 کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 90.29 فیصد رہا۔
انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر 15دن کے اندر ارسال کر دی جائیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں اصل سیاستدان سامنے آئیں گے پھٹیچر نہیں ، پانامہ کیس ملک کا سیاسی رخ بدلے گا ، پاک پتن کی معروف سیاسی شخصیت اورمسلم لیگ قاف کے سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ ’’کپتان‘‘ کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پاک پتن کی معروف شخصیت اور مسلم لیگ قاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد شاہ کھگہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملک میں اصل سیاستدان سامنے آئیں گے پھٹیچر نہیں ، پانامہ کیس ملک کا سیاسی رخ بدلے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے لوگ ہر جگہ بیٹھے ہوئے ہیں ،کرپٹ مافیا کی جڑیں اپوزیشن میں بھی پہنچ چکی ہیں ۔
دوسری طرف اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہاگر ملک آگے نہیں بڑھ رہا تو اس کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،میں آئین کے اندر رہتے ہوئے جتنا کچھ اپنی قوم کیلئے کر سکتا تھا کر لیا، میں اللہ کے پاس جاوں تو یہ کہ سکتا ہوں کہ میں نے پوری کوشش کی، اب معاملہ سپریم کورٹ کے پاس ہے اور میں اپنی کوشش سے مطمئن ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں شفاف حکمرانی دیکھ کر پنجاب کے حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمرانوں کواب اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظرآنے لگا ہے۔
رانا ثناءاللہ اورعابد شیرعلی ہر وقت دوسروں پر کیچڑاچھالنے کی تلاش میں ہی رہتے ہیں، متعصبانہ طرز عمل دونوں رہنماوں کوسیاسی طورپرختم کرنے والا ہے۔