بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری اپوزیشن جماعتیں خصوصاً عمران خان ہمیں گالیاں دیتے جائیں لیکن ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے، ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی پر توجہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئیں اور ہم سے تعمیر و ترقی کا مقابلہ کرکے دیکھ لیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ (ن) لیگ والے صرف سڑکیں اور پل بناتے ہیں، وہ بالکل سچ کہتے ہیں کیوں کہ سڑکیں اور پل بنائے بغیر فاصلے نہیں سمٹتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کے آکسفورڈ میں پڑھنے کے دعوے پر شک ہے، الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ چیرمین پی ٹی آئی کی ڈگری چیک کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ کی زمین کہاں سے آئی، ہندؤں اور یہودیوں سے 34 کروڑ روپے کس نے منگوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے بھی متعدد کیسز میں شکست کھاچکے ہیں اور اب بھی شکست ان کا مقدر بنے گی، وہ اب نواز دشمنی میں خود کش بمبار کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں، سی پیک کو بھی عمران خان ہی بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ’کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘، ایک سازش کے تحت الیکشن جیتنے والے شیخ رشید اور پنڈی کے ٹھگ سے کہوں گا کہ تم صرف عوام کوہی بے وقوف بنا سکتے ہو۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال پر پولیس حرکت میں آگئی، یونیورسٹی کے قریب سے پکڑا گیا منشیات فروش محمد بشیر جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان جمالی کے روبرو پیش کیا گیا ۔

فاضل جج نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یونیورسٹی کا ملازم ہے اور طالبعلموں کو منشیات مہیا کرتا ہے ۔ ملزم اٹھال چوک اور پشاور سے چرس لے کر آتا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن میں 2ہزار طلبہ کو ڈگریاں ،45کو گولڈ میڈل 15سکالرز کو پی ایچ ڈی اور 100کو ایم فل کی ڈگریاں جاری کر دی گئیں ۔

مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ پر بہت زیادہ بوجھ ہے ،نوجوان نسل پرائیویٹ سیکٹر کی طرف جائے ، یو نیورسٹیوں میں میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے ،با اختیار طبقہ اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے ،جب اداروں میں میرٹ قائم ہو گا توتبدیلی خود بخود آجائے گی ،کشمیریوں کا مستقبل بڑا روشن ہے ،گڈ گورننس کے لئے معاشرہ کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ،تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں طلبہ محنت سے آگے بڑھیں ، دنیا میں کہیں ناکامی نہیں ہو گی کیوں کہ کشمیر ی بہت ذہین قوم ہے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر دنیا کا خوب صورت خطہ ہے ، تمام مکاتب فکرکے لوگ گڈ گورننس ، انصاف ،احتساب کے لئے تعاون کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے ،عالمی برادری خاموشی توڑ کر مظالم بند کرائے ، وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ کشمیر میں چینی زبان سکھانے کے کورس کا آغاز کیا ہے

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی اداکاری کے باعث تو خاصے مشہور ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی اور مختلف اداکاراؤں سے گہری دوستی، منگنی اور شادی کی خبروں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنی ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو تجسس میں ڈال میں دیا ہے، اداکار رواں ماہ 27 دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنے والی سالگرہ پربڑے سرپرائز کے لیے تیار ہو جائیں۔


سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے منائی جاتی ہے لیکن ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح سرپرائزکے لیے خاصے پرجوش اوربے تاب ہوگئے ہیں
واضح رہے کہ سلمان خان ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی “ٹیوب لائٹ” میں جلوہ گرہوں گے جو 2017 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ارمینا رعنا خان کو ایشیاء کی50 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مقبول ترین برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے سالانہ اجراء میں50پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

Armeena Rana Khan box office queen armeena

اداکارہ ارمینا اپنی پہلی فلم جاناں کیساتھ ٹیلی ویژن سیریل بن روئے میں کام کرچکی ہیں۔ان کے نئے پراجیکٹس میں فلم یلغار اور ڈرامہ رسم دنیا شامل ہیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مشہور و معروف چائے والے ارشد خان کے ساتھ۔ جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اس کی قسمت کا ستارہ ہی جگ مگا اٹھا۔

ارشد خان سوشل میڈیا سے ٹی وی کی زینت بنا جہاں سے اس نے ماڈلنگ شروع کردی اور اب دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم اسٹار بھی بن گیا ہے۔

ہاں جی ارشد خان کام کریں گے پاکستانی فلم کبیرمیں، اور ارشد اپنے حصے کا کام برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کرائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی وہ دبئی بھی روانہ ہورہے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) آل پاکستان ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 19 دسمبر سے بھارتی فلموں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی 19 دسمبر سے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسی روز سے سینما گھروں میں بھارتی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گے جس کے بعد سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور نواز الدین صدیقی کی فلم ’’فریکے علی‘‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آل پاکستان ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین زوریز لاشاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں پر توجہ دی لیکن فلمیں کوئی خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں جس کے باعث سینما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں پر پابندی سے نئے سینما

گھربھی بننا بند ہوگئے تھے لہٰذ اہمیں پرانی باتیں بھول کر نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ملک بھر کے مختلف سینما گھروں کی ویب سائٹس پر اگلے ہفتے کے لیے بھارتی فلموں کی نمائش کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر 19 دسمبر سے فلموں کی نمائش کا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستانی سینما گھروں سے بھی بھارتی فلمیں ہٹادی گئی تھیں جب کہ ملک بھر میں کیبل پر بھی بھارتی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہی پاکستان میں اصل اپوزیشن ہیں اورملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آ سکتی ہم ہی ملک میں اصل اپوزیشن ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، کراچی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔

وزیر داخلہ کی جانب سے پاناما لیکس میں بے نظیر بھٹو کا نام ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں میری والدہ کا نام نہیں ہے اور اگر کسی کو شک ہے تو آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی تسلی کر سکتا ہے، میرے خاندان کے کسی فرد کا نام بھی پاناما لیکس میں نہیں ہے بلکہ ملک کے وزیراعظم کا نام اس میں آیا ہے، اگر میرا نام بھی شامل ہے تو مجھ سے بھی تحقیقات کی جائے۔

 

ایمزٹی وی(پشاور) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہر محاذ پر قبائل کے شانہ بشانہ ہیں، قبائلی عوام پر جبری فیصلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قبائل کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ جرگہ ہی کرے گا اور فاٹا کے انضمام کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بھی ہم کسی کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں اور قبائلی عوام پر جبری فیصلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

نوجوان کہتے ہیں کہ فاٹا کا فیصلہ ہم خود کریں گے اور اگر قبائل کو اختیار ملے تو وہ اپنے فیصلے خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی جرگے کی بات سنے بغیر حکومت فیصلہ نہ کرے، قبائل پر مسلط کئے گئے فیصلے قبول نہیں کریں گے ۔

موانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اصلاحات رپورٹ میں کہا گیا کہ قبائل کے 19 ارکان اسمبلی نے آئینی ترمیم پیش کی جس پر میں نے کہا کہ قبائل کے 4 ارکان اسمبلی کی ترمیم ہی دکھا دیں۔ فاٹا کے انضمام کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہی ہو گا اور جبری فیصلے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

 


ایمزٹی وی(بزنس)حکومت نے 2 سال میں 12 ارب 53 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مختلف منصوبوں کیلئے قرضہ جات حاصل کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 2 سال میں 12 ارب 53 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور رواں مالی سال 6 ارب 63 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا جائے گا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق آئندہ سال 5ارب 89 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لینے کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ رواں سال حاصل کئے جانے والے قرضوں میں سے 2 ارب 85 کروڑ ڈالر مختلف منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں عالمی بینک سے 50 کروڑڈالر اور ایشائی ترقیاتی بینک سے 35 کروڑ ڈالر کا قرض لینے کا منصوبہ بھی بنایا جا چکا ہے۔