بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(لاہور) ماورا کے زیر اہتمام 18 سو سے زائد قرآنی موضوعات پر مبنی سید الظفر صدیقی کی تصنیف انسائیکلوپیڈیا کتاب کی رونمائی کے لئے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی

اس تقریب میں پی ٹی وی کے چیئرمین عطاءالحق قاسمی، سینئر صحافی ضیاءشاہد، ڈاکٹر صغریٰ صدف، صوفیہ بیدار، ظہیر الدین بابر، پروفیسر رفاقت گوندل کے علاوہ ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی کام کو کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام سے عشق ہونی چاہیے جس کام کو کرنے کے لئے عشق ہوجائے تو وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے۔

انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نےکہا اس نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ سمجھا ہوگا کہ پاکستان خاموش رہے گا یہ اس کی سوچ تھی پھر ہم نے وہ کردکھایا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آج پاکستان میں کئی قدیر خان بن گئے ہیں ، یہ صرف عشق و محبت کی بات ہے مجھے اور میری ٹیم کو پاکستان اور پاکستانی قوم سے پیار تھا

انہوں نے کہا کہ انڈیا احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سعید الظفر صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) دبئی کے شہزادوں پر مشتمل شکاری قافلہ سی ون 30طیارے کے ذریعے پنجگورپہنچ گیا ائیرپورٹ پر ممتاز سماجی شخصیت حاجی عطاءاللہ بلوچ اور دیگر نے استقبال کیا دبئی کے شیوخ پنجگور میں نایاب پرندہ تلور کا شکار کریں گے.

تفصیلات کے مطابق دبئی کے شہزادوں پر مشتمل 37رکنی قافلہ شیخ النہیاں سیف محمد اور شیخ محمد خلیفہ کی سربراہی میں پنجگور پہنچ گیا بعد ازان شہزادوں کا قافلہ ذاتی رہائش گاہ واقع پیرے جہلگ روانہ ہوگئے دریں مسلم لیگ ن پنجگور کے ترجمان نے عرب شیوخ کی پنجگور میں شکاری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے پابندی لگانے کے باوجود شکار کھیلنا عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔

عرب شیوخ پنجگور میں کوئی بھی فلاحی ادارہ قائم نہیں کرسکے جس سے علاقے کے لوگ اجتماعی فائدہ اٹھا سکیں البتہ چند افراد کو لاکھوں روپے سے نوازا جارہا ہے انہوں نے کہا عرب شیوخ پنجگور میں یتیموں کے لیے فنڈز دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور روڈ سیکٹر پر بھی توجہ دیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں میں بچہ ہوں ،میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میرے والدین آج شادی کی سالگرہ منارہے ہوتے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ”ہاں میں بچہ ہوں ،شہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں،ڈرو گنجا لیگ ڈرو ،گو نواز گو

انہوں نے کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میرے والدین شادی کی 29ویں سالگرہ منا رہے ہوتے لیکن دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے ہم سے یہ خوشیاں چرا لیں لیکن ہم جھکنے والے نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بلاول بھٹو بچہ ہے جس کو پیپلز پارٹی کے بڑے جو بھی کہتے ہیں ،یہ وہ ہی بولتا ہے

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں ، وزیراعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں بیان دیتے رہےہیں مگر کسی کے دباؤ پر ایوان میں نہیں آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر طلال چودھری نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اب پی ٹی آئی کو ہربات میں پارلیمنٹ یاد آرہی ہے ،اگر پارلیمنٹ اتنی ہی اچھی ہے تو عمران خان کو ایوان میں لے کرآئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے بعد پارلیمنٹ آنے پر شاہ محمود کوشرمندگی کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے وہ روز نئے مطالبات کرتے رہتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر واقع بلوچ کالونی پل کے کئی سال سے غیر فعال حصے کو گرانے کا کام جاری ہے، پل کے دونوں اطراف کی دیواروں کو ہیوی مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کے ڈی اے کے ایگزیگٹیو انجینئر جنید احمد نے بتایا کہ دیوار توڑنے کے ساتھ اس کا ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے اور بعد میں پل کو بھی گرایا جائے گا جس سے شارع فیصل کی سڑک مزید چوڑی ہو جائے گی۔ سڑک بند ہونے کے باعث شہری ٹیپو سلطان روڈ سے مڑ کر دوبارہ شاہراہ فیصل آسکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(انڈونیشیا)انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ تربیتی مشق پر تھا ،تمیکا سے روانہ ہونے والے طیارے کی منزل ومینا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا6 بجے پاپوا کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا،جس میں 13 افرادسوار تھے ، جو تمام ہلاک ہوگئے،جن کی لاشوں کو نکالنے کا کا م جاری ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(امریکا)چین نے بحری ڈرون واپس کرنے پر رضامندی کیا ظاہر کی ،امریکی محکمہ دفاع اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا ۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے امریکی بحریہ کے زیر آب ڈرون کو واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس سلسلے میں چینی حکام سے براہ راست معاملات طے پاگئے ہیں ۔

دوسری طرف نو منتخب امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے ہمیں چین سے کہنا چاہیے کہ چوری کیا ہوا ڈرون نہیں چاہیے،وہ اپنے پاس رکھ لے ۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)مودی حکومت نے فوج کے اعلیٰ عہدے پر تقرری کے لئے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ 31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن کی جگہ حکومت نے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو نیا سربراہ نامزد کردیا جب کہ 31 دسمبر کو ہی ایئرچیف مارشل اروپ راہا کی جگہ ایئرمارشل برندرا سنگھ دھانوا فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا چارج سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت سینیارٹی لسٹ پر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ حکومت نے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو فوج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا جو 31 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سنییارٹی لسٹ میں لیفٹننٹ جنرل پراوین بخشی پہلے نمبر پر ہیں جن کا تعلق مشرقی کمانڈ سے ہے جب کہ دوسرے سینئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہیرز ہیں جن کا تعلق جنوبی کمانڈ کی میکانائزڈ انفینٹری سے ہے۔

نئے نامزد کردہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو رواں سال ستمبر میں فوج کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ سینیارٹی لسٹ میں پہلی پوزیشن پر موجود لیفٹیننٹ جنرل بخشی نے 1977 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا جب کہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل پی ایم ہیرز نے 11 گورکھ رائفل بیٹالین میں دسمبر 1978 میں کمیشن حاصل کیا۔

دوسری جانب فوج میں سینیارٹی کو نظرانداز کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار فوج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(صحت) کراچی میں ملیریا، ڈینگی اور نگلیریا کے بعد چکن گونیا وائرس پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک 1500 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ملیریا، ڈینگی اورنگلیریا کے بعد ’چکن گونیا‘ وائرس تیزی کے ساتھ شہر بھر میں پھیل گیا ہے جس کے باعث اب تک صرف ملیر کھوکھراپار میں 1500 سے زائد افراد متاثرہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق چکن گونیا کے مریض کو تیزبخار، جوڑوں اورہڈیوں میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے، ایسی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی مرتضی بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ملیر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر ہے، علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے جب کہ مچھروں کے خاتمے کے لئے بلدیاتی اداروں کی جانب سے اسپرے بھی نہیں کیا جارہا جس کے باعث علاقہ مکین چکن گونیا نامی بخار کے وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(صحت)ینگ ڈاکٹرز اورپنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکڑز کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ینگ ڈاکڑزایسوسی ایشن نے 7 روزسے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل سے او پی ڈیزمیں فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مطالبات میں پنجاب حکومت کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے سیٹوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر1100 کردی گئیں جب کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی ٹریننگ معمول کے مطابق جاری رہے گی اوراب پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز بغیرتنخواہ کے کام نہیں کریں گے۔

دوسری جانب حکومت سینٹرل انڈکشن پالیسی پرپیچھے نہیں ہٹی ہے لیکن ینگ ڈاکٹرزکے مطالبے پرمیرٹ میں معمولی ردوبدل ضرورکیا گیا ہے، حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ ینگ ڈاکٹرز آئندہ ہڑتال نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال جاری تھی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔