بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی کابینہ سے مطالبہ کریں گے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ 2 سال میں ایف سی اوررینجرزپر75 ارب روپے خرچ کیے، ماضی میں بم دھماکے ہوتے رہے حکمران عوام کو میٹھی گولیاں دیتے رہے، پولیس کی تربیت کمانڈوز کی طرزپرکی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کچہری کے وکلا بھی شہید ہوئے، مجھ پران کا کیا دباؤ ہوگا جن کے پلے کچھ نہیں اور مجھ پراگرکوئی دباؤ ہوا بھی تووہ بس میرے ضمیرکا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے، سرے محل اورمحلات ہیں دبئی میں کیا ہم بھول گئے ہیں، جس شخص کی والدہ کانام پانامالیکس پرہے وہ دوسروں پربات کرتا ہے، عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے جوجواب نہیں دیتے ، اچھا ہوتاوہ شخص کہتا کہ میری ماں کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے جایا جائے، پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے حوالے سے کہا کہ جبری رخصت پرگزشتہ روزایک انتہائی ایماندارآئی جی کا جوحال کیا گیا وہ بہت افسوس ناک ہے، ہمیں جب معلوم ہوا توہم نے آئی جی سندھ کو پیغام بھیجا لیکن وہ وفاق کے کہنے کے باوجود جبری رخصت پرچلے گئے لیکن اب چاہے وہ زبردستی گئے یا خود سے یہ کہہ نہیں سکتے، وہ بہت ایماندار ہیں اورسندھ میں بہت ساری تبدیلی ان ہی کی وجہ سے آئی ہے۔

اس سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثارنے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس میں شامل ہونے والے پاکستان کا مان رکھیں، آپ نے قانون کی پاسداری کرنی ہے، اسلام آباد پولیس میں بہت بہتری آئی لیکن ابھی بھی بہت گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھواورمجرموں، چوروں، کارکنوں کے لیے زمین تنگ کردو، مجھے خوشی ہے آپ اس جہاد میں شامل ہورہے ہیں، ایک جوان سب کچھ بدل سکتا ہے اور وہ تم بھی ہوسکتے ہو، آپ کی ذمہ داری چھوٹی نہیں ہے، آپ کے ہاتھ میں اللہ تعالی نے انصاف کی چھڑی دے دی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ حلال کھانا اور انصاف کرنا ہے، میرہ التجا ہے کہ لوگوں کو انصاف دوگے ، دل میں اللہ کا خوف رکھو گے تو دنیا میں اورآخرت میں بھی فلاح پاؤ گے، آپ حکومت کے نہیں پاکستان کے ملازم ہیں اور حرام میں برکت اور سکون نہیں بس نیک نیتی اور انصاف میں سکون ہے۔

رینجرزکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رینجرزنے پولیس کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو پر سکون بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسلام آباد پولیس کو رینجرز کے نوجوانوں کو دیکھ کر اپنا معیار مزید تبدیل کرنا چاہیئے کیونکہ وہ بہترین طرح سے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ چوہدری نثارنے کہا کہ مجھے کرائم ریٹ زیرو کے قریب چاہیئے،آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تربیت لے چکے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کا پہلا دستہ اسلام آباد پولیس کا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ملک کے ساتھ وفاداری نبھائیں، آپ کی مراعات جتنی بھی ہوں کم ہیں، آپ سینہ سپرہوکر کام کرتے ہیں، آپ نے بہادری اور طاقت سے دہشت گردی کا مقبلہ کرنا ہے اور میں شہیدوں کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشتگردی کا قلع قمہ کیا۔ حکومتیں آنی جانی ہیں، پہلے دھماکے ہوتے رہے، حکومتیں خواب خرگوش کے مزے لیتی رہیں لیکن ہم نے اپنی حکومت میں ہمیشہ عملی کام کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی یونیورسٹی پر مبینہ حملے کی سازش ناکام بنادی گئی،قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نیشنل ہائی وے پر کاٹھور کے قریب سے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، فرار کی کوشش میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، ٹرک سے 10 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 5 کلو بال بیئرنگ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

نیشنل ہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دہشت گرد وں کی آمد کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی ،اس دوران ایک منی ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے لیے منتقلی کے دوران ایک دہشت گرد عبدالامین نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد جامعہ کراچی پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، ملزمان ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ،ملزمان سے 10کلوگرام دھماکا خیز مواد،5کلوبال بیئرنگ،ڈیٹونیٹر بھی برآمدکرلیے گئے ، ملزمان سے ملنے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)گوجرانوالہ میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے امتحانات میں کم نمبر آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے خوف سے خود کو گولی مار لی ۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاﺅن کے رہائشی 13سالہ اسامہ کے امتحانات میں کم نمبر آئے جس پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے خوفزدہ ہو کر اس نے خود کوگولی مار لی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

اسامہ کے کلاس فیلو ز کا کہنا ہے کہ اس کے امتحانات میں کم نمبر آئے تھے جس سے وہ کچھ روز سے شدید پریشان تھا ۔انہوں نے بتا یا اسامہ گزشتہ روز اپنے والد کا پستول اسکول لے کر آیا اور اپنے دوستوں کو دھمکی دی کہ اگر کسی نے اساتذہ کو بتا یا تو گولی ماردوں گا ،اسامہ دوسرے روز بھی اسکول میں پستول لے کر آیا اور دوستوں کے سامنے اپنے سینے پر پستول رکھ کر فائر کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب اسامہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس کی مناسبت سے قائم مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمن عوام کے ساتھ ہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں شانداراداکاری کرکے خوب داد حاصل کی اوراب اداکارہ جلد ہی بالی ووڈ میں اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں ڈیبیو کرتی بھی نظرآئیں گی لیکن اب ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اداکارہ نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنالی ہے۔

برطانوی جریدے “ایسٹرن آئی” کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناؤ کے لیے ایک سروے کرایا گیا، سروے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبرپرجگہ بنائی ہے جب کہ ماہرہ فہرست میں واحد پاکستانی بھی ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی دھرشتی شرما جب کہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) خوشبودار اور خوش ذائقہ نارنجیاں اور کینو پاکستان میں بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں لیکن عوام الناس ان کے زبردست فوائد سے لاعلم ہیں ۔ تاہم اس خبر سے آپ نارنجی کے بے شما ر فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

عمر رسیدہ افراد:
ایک حالیہ سروے سے ثابت ہوا ہے کہ ایسے عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ پاؤں سُن رہتے ہوں ان میں نارنجیوں اور کینو کا جوس دورانِ خون بڑھا کر بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور اگر انہیں تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا رس پلایا جائے تو بہت افاقہ ہوگا۔

شوگر کے مریض:
شوگر کے مریضوں کو اس ضمن میں اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے اسی طرح نارنجیوں کا اندھا دھند استعمال بھی فائدے کی بجائے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس لیے اعتدال لازمی ہے۔

قدرت کا یہ عظیم پھل ان گنت اجزا سے مالا مال ہے جن میں کاربوہائڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، تھائمین، وٹامن سی، فولیٹ، فلیوونوئیڈز، فاسفورس، تانبا اور پوٹاشیم جیسی معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ لاتعداد سروے اور مطالعوں سے نارنجیوں کے یہ فوائد سامنے آئے ہیں۔

امراضِ قلب سے بچاؤ:
نارنجیوں میں موجود وٹامن سی شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتا اور یوں امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ خون کی شریانیں بہتر ہونے سے خون کا بہاؤ ہموار رہتا ہے اور بلڈ پریشر کا مرض پیدا نہیں ہوتا۔

کینسر سے حفاظت:
نارنجیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔ کئی مطالعوں سے نارنجی کو آنتوں کے سرطان میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

بدن سے زہریلے مادوں کا اخراج:
اگر آپ ایک گلاس روزانہ اورنج جوس پیتے ہیں تو یہ بدن میں جھاڑو کا کام کرتے ہوئے تمام زہریلے اور فاسد مواد کو ختم کرتا ہے۔ اس عمل کو ڈی ٹاکسی فکیشن کہا جاتا ہے۔

خون کے خلیات کی افزائش اور گردش میں اضافہ:
نارنجیوں کا استعمال نہ صرف خون کی گردش بڑھاتا ہے بلکہ سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد دے کر نیا خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فولیٹ اور وٹامن بی خون کی گردش میں تیزی اور نئے خون کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔

نارنجیاں اور جسمانی دفاعی نظام:
ہمارے بدن میں قدرت نے امراض سے لڑنے والا ایک شاندار نظام بنایا ہے جسے ’’امنیاتی نظام‘‘ (امیون سسٹم) کہا جاتا ہے۔ وٹامن سی اس نظام کو مزید طاقتور کردیتا ہے۔ وٹامن سی کو ’’ایسکاربک ایسڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے جو بدن میں اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتا ہے اور جسم کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کو بننے نہیں دیتا ۔ یہ تیزاب کولاجن کا اہم جزو بھی ہے اور انسانی جسم میں نئی بافتوں کی پیداوار میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
احتیاط ضروری ہے

ذیابیطس کے مریض:
ذیابیطس کے مریض نارنجیاں اور کینو کھانے کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ تازہ اورنج جوس کا کوئی متبادل نہیں۔ ڈبے، ٹین اور پاؤڈر والے نارنجی کے جوس کی پروسیسنگ کے اس کے مفید اور قیمتی اجزا ختم ہوجاتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ نارنجیوں کا بے تحاشہ استعمال معدے میں تیزابیت، نظامِ ہاضمہ اور بلڈ پریشر کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس لیے مشورہ ہے کہ اسے اعتدال سے استعمال کیا جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ایک نئے کی بورڈ کی تیاری مکمل ہونے کے بعد نئے کی بورڈ کا نام ’’جی بورڈ‘‘ منتخب کیاگیا ہے۔


’’جی بورڈ‘‘ جس میں 120 سے زیادہ زبانوں میں ٹائپنگ اور کسی بھی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ اور شیئرنگ تک کی سہولت موجود ہے۔

جی بورڈ جسے پہلے ’’گوگل کی بورڈ‘‘ کہا جاتا تھا، مئی 2016 میں ایپل آئی فونز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔

اب اسے اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اس کا اینڈروئیڈ ورژن گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل آفیشل بلاگ کے مطابق، جی بورڈ میں ایسی کئی خوبیاں ہیں جو اس وقت دنیا کے کسی دوسرے اسمارٹ فون کی بورڈ میں موجود نہیں۔
مثلاً اس میں دنیا کی 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپ کیا جاسکتا ہے (جن میں اردو بھی شامل ہے) البتہ اس سے پہلے صارف کو اپنی مطلوبہ زبانیں ایکٹیویٹ کرنا ہوں گی، تقریباً اسی طرح جیسے کسی ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم میں کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ کا ڈیفالٹ کی بورڈ ہونے کی بدولت جی بورڈ بیشتر ایپس کے لیے کارآمد ہے یعنی آپ چیٹنگ کے دوران کسی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ بھی کرسکتے ہیں اور سامنے دکھائی دینے والے نتائج کو میسج کے طور پر شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

maxresdefault

اس میں ایموجی اور گف سرچ کے علاوہ انہیں سرچ رزلٹس ہی میں سے براہِ راست چیٹنگ میں شیئر کرانے کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ کسی ایموجی کے لیے آپ کو صرف اس کا نام لکھنا ہوگا اور جی بورڈ خود ہی متعلقہ ایموجیز ڈھونڈ نکالے گا جن میں سے اپنی من پسند ایموجی منتخب کرکے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

البتہ گف شیئرنگ کی صلاحیت اس وقت صرف گوگل میسنجر، ایلو اور ہینگ آؤٹ تک محدود ہے جسے دوسری ایپس تک وسعت دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔

آن اسکرین ٹائپنگ کو تیز رفتار اور بہتر بنانے کے لیے اس میں ’’گلائیڈ ٹائپنگ‘‘ کا فیچر بھی رکھا گیا ہے جس کے تحت آپ کو ٹائپنگ کرتے دوران اسکرین سے انگلی ہٹانے کی ضرورت نہیں بلکہ انگلی کو اسکرین پر پھسلاتے ہوئے ایک سےدوسرے کریکٹر پر لے جانا ہی کافی ہوگا۔

491294

ان سب کے علاوہ آٹو کریکٹ اور دوسرے اسمارٹ فیچرز کی بدولت جی بورڈ اپنے صارف کے مزاج اور پسند ناپسند کو مدنظر رکھتے ہوئے خود بھی سیکھتا رہتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔

گوگل پلے اسٹور کے مطابق اب تک جی بورڈ کو 10 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فونز پر انسٹال کیا جاچکا ہے جب کہ اسے لانچ کیے ہوئے صرف تین دن ہوئے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دینے کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ تعلیم کی ریکروٹمنٹ پالیسی 2016ءکو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ تمام نابینا افراد کو میرٹ پر نوکری دی جائے ۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پورٹو ریکو کی حسینہ اسٹیفنی نے مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کر لیا جب کہ مقابلے میں ڈومینیکن ری پبلک کی دوشیزہ دوسرے اور انڈونیشیا کی ملکہ حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔
امریکا کے شہر میری لینڈ میں منعقد کیے گئے مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا بھر سے حسیناؤں نے شرکت کی۔ مختلف ممالک کی 100 خوبصورت دوشیزاوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ریمپ پر واک کی لیکن پورٹوریکوکی 19 سالہ اسٹیفنی نے سب کے دل جیت لیے اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا تاہم مقابلے میں ڈومینیکن ری پبلک کی حسینہ دوسرے اور انڈونیشیا کی حسینہ تیسرے نمبر رہیں۔

مس ورلڈ کا تاج اسٹیفنی کے سر پر سجایا گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمںٹ)نامور ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس اور کرس پریٹ کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’پیسنجرز‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

ہدایتکارمورٹین ٹیلدم کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جنیفر لارنس کے علاوہ اداکار کرس پریٹ ، مائیکل شین، لارنس فشبرگ،شیلبے ٹیلر،کرسٹین براک،وینس فوسٹر اور رابرٹ لیریویری شامل ہیں۔

فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلاء میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراداسپیس کرافٹ میں ہونیوالی خرابی کے نتیجے میں90سال قبل میں پہنچ جاتے ہیں۔

اسٹیفن ہیمل ، اوری مارمر اور نیل ایچ مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم پر 120ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں