بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)دنیا میں 80 فیصد آبادی علاج معالجے کے لئے نباتاتی ادویات پر انحصار کرتی ہے، کچھ پودوں میں امراض بشمول الزائمر کے خلاف عمل کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے، حفظِ صحت اور غذائیت کے حوالے سے چائے کا اہم کردار ہے جبکہ لہسن میں کینسر کے خلاف اور اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جات ہے۔

یہ بات جمعہ کو ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے پروفیسر سلیمس الزماںصدیقی آڈیٹوریم، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں منعقدہ کیمسٹری اور دیگر کیمیائی علوم پر4روزہ 14ویں یوریشیا کانفرنس کے دوسرے روز اپنے لیکچرز کے دوران کہی۔

پاکستان کونسل برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن جیلانی نے کہا بہت ساری ادویات میں بشمول کونین، مارفین اور ملیریا کی ادویات نباتاتی مرکبات شامل ہیں۔ برطانوی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے کہا لہسن میں کینسر کے خلاف اور اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جات ہے، فرانس کے پروفیسر ڈاکٹرایرک جے ڈیوفور نے کہا ٹینینس اور پولیفینال جیسے مرکبات چائے میں پائے جاتے ہیں جو حفظِ صحت اور غذائیت کی فراہی کے حوالے سے اہم کردارادا کرتے ہے، چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لے اہم ہے، کانفرنس کے دوسرے روز جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل ڈوزینکو، فرانس کے پروفیسر ڈاکٹربرونو فیگیڈرے، چین کے پروفیسر ڈاکٹر ٹونگ بُو لُو اور اٹلی کے پروفیسر ڈاکٹر مسیلو اریٹی سمیت کئی ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں نے خطاب کیا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنے شاگرد یاسر شاہ کو ’سستی سے سیکھنے والا‘ قراردے دیا ہے جب کہ یاسر کے منفی حربوں پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹارشین وارن نے اپنے شاگرد یاسر شاہ کو ’سستی سے سیکھنے والا‘ قرار دے دیا، انھوں نے جاری برسبین ٹیسٹ میں لیگ اسپنر کے منفی حربوں پر بھی حیرانی کا اظہارکیا۔

وارن نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے نئے ملک میں کھیل رہے ہوں جہاں پہلے بولنگ کا موقع نہ ملا ہو تو وہاں پہلی اننگزمیں سیکھنا چاہیے کہ کیسی گیندیں کرنی چاہئیں، یاسر شاہ نے پہلی باری میں 40 سے زائد اوورز کیے اور 2 وکٹیں لیں، مگر دوسری اننگز میں کچھ سیکھنے کے بجائے پہلے جیسے انداز میں لیفٹ ہینڈرز کو بولنگ کرتے رہے، انھوں نے بائیں سے بیٹنگ کرنے والوں کے خلاف آن سائیڈ پر 6-3 کی فیلڈ لی اور پھر آؤٹ سائیڈ لیگ اسٹمپ بولنگ کرنے لگے، مجھے ان کی اس حرکت پر یقین نہیں آرہا تھا، ہم نے ناتھن لیون کو گیند کو ٹرن اور باؤنس کرتے دیکھا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز تھی جس کی یاسر سے توقع تھی، مجھے اس بات پر یقین ہی نہیں آرہا کہ انھوں نے پہلی اننگز سے کچھ سیکھا ہی نہیں، وہ اس وقت دنیا کے بہترین اسپن بولر ہیں مگر وہ تیزی سے سیکھ نہیں رہے۔

واضح رہے کہ یاسرشاہ نے پہلی اننگزمیں 43.1 اوورز میں 129 رنز دے کر دو وکٹیں لیں،دوسری باری میں انھوں نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹڑٹینمٹ )نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میںنہایت سادگی کے ساتھ ہوئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

عروہ حسین کی رخصتی بھی بادشاہی مسجد سے ہوئی اور ولیمہ کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی جس ،میں شوبز کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

واضع رہے کے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین نے گزشتہ ماہ 22 نومبر کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کون سی ہے یقینا آپ کا جواب شاہ رخ خان کی دل والے دلہنیا لے جا ئیں گے یا امیتابھ بچن کی شعلے ہو گا جبکہ ایسابلکل نہیں ہے۔1999 میں ریلز ہونے والی فلم سوریا ونشم بالی ووڈ کی اب تک سب سے زیادہ دیکھی جا نے والی فلم ہے اس کی وجہ نہ تو شائیقین کی پسندیدگی ہے اور نہ ہی اس فلم کی کامیابی اور نہ ہی اس نے کسی بڑی فلم کا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ اسکی وجہ انڈین مووی چینل سیٹ میکس ہے جس سے ہر خا ص و عام مواقعوں پریہ فلم چلا دی جاتی ہے اور لوگوں کو مجبورا یہ فلم دیکھنا پڑتی ہے ۔

سیٹ میکس کی مارکیٹنگ ہیڈ وشالی شرما کے بیان کے مطابق سونی ٹی وی نے اس فلم کے نشریاتی حقوق 100 سال کے لیے خرید رکھے ہیں اس لیے یہ فلم بار بار نشر کی جاتی ہے۔ لیہٰذا بھارتی عوام کو 83 سال مزید اس عذاب کو برداشت کر نا ہو گا۔

 

 

ایمزٹی وی( انٹرٹینمنٹ) بلی کے نا م سے ساتھی فنکار پکارتے ہیں تو خو شی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی فلمی اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ سرہائے جانے کی وجہ سے فنکاروں میں کام کر نے کا جنوں بڑھ رہا ہے ۔

انھون نے مزید کہا کہ ڑراموں کے بعد فلموں میں کامیابی ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ فلم نا معلوم افراد کے بعد، جوانی پھر نہیں آنی اور ایکٹر ان لاء میں میری پرفارمنس کو پسند کرنا اچھا لگا۔ فلم نا معلوم افراد کے آئٹم سانگ بلی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ تقریبات میں جب ساتھی فنکار بلی بلی کہہ کر پکارتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کے خلاف جتنی تحریک التوا پیش کردیں وہ ان کا سامنا کریں گے اور سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں صفائی پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک جج کی رپورٹ میڈیا میں مرچ مصالحوں کے ساتھ پڑھی جب کہ رہی سہی کسر ان لوگوں نے پوری کردی،جن لوگوں کی مجھ سے سیاسی و غیر سیاسی تکلیف تھی۔ میں گناہ گاہ انسان ہوں لیکن جھوٹ نہیں بولتا۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں کہا گیا کہ کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے غلط بیانی کی، رپورٹ میں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی الزامات لگائے گئے۔ یہ سمجھ نہیں آئی کہ ہمارا موقف سامنے آئے بغیر یکطرفہ خبر کیسے سامنے آگئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے سیاست میں 35 سال ہوگئے ہیں، اس دوران کئی فیصلے میرے خلاف آئے اور انہیں خندہ پیشانی سے قبول بھی کیا، میں سوچ نہیں سکتا تھا کہ ایسی کوئی بالواسطہ چیز سامنے آئے گی، کسی کو احساس نہیں کہ ملک کی سکیورٹی انتہائی حساس ہے، سکیورٹی پلان اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کونقصان پہنچایا جارہا ہے ۔

دہشتگردوں میں سب سےبڑی ضرورت سول ملٹری تعاون کی ہے، 20 ہزار سے زائد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوئے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ کامیابی کی صورت میں اس کے کئی ذمہ دار نکل آتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں وزارت داخلہ ، وزیر داخلہ اور حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ جس نے نیشنل ایکشن پلان کو پڑھا ہی نہیں وہ اس پر نکتہ چینی کرنے لگتا ہے۔ پارلیمنٹ میں جتنی مرضی تحریک التوا لے آئیں سامنا کروں گا۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ 5 مرتبہ نیشنل ایکشن پلان کو پارلیمنٹ میں پیش کرچکا ہوں، کسی نے قومی ایکشن پلان پر کوئی جواب نہیں دیا، نیکٹا جب میرے اختیار میں آیا تو 5 ماہ سےعمارت کا کرایہ بھی نہیں دیا گیا تھا، انہیں سانحہ کوئٹہ کے تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے ایک خط ملا جس میں 5 سوال کئے گئے تھے۔ سانحہ کوئٹہ کمیشن کےسوالات میں ایک سوال بھی سانحہ سےمتعلق نہیں تھا، نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن پر وہ ناصر جنجوعہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، میں اہل سنت والجماعت کے وفد سے نہیں دفاع پاکستان کونسل سے ملا اور وہ کالعدم نہیں، اس تنظیم میں( ق) لیگ بھی شامل ہے، اس وفد میں مولانا سمیع الحق نے مجھ سے بات کی تھی، وفد میں مولانا احمد لدھیانوی کی شمولیت کا انہیں علم ہی نہیں تھا اور وہ اس پوری ملاقات میں خاموش ہی رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل شخص کی شہریت منسوخ نہیں کر سکتے، کسی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیاروزارت داخلہ کے پاس نہیں، کتنا ہی بڑا مجرم کیوں نہ ہو اسکی شہریت منسوخ نہیں کرسکتے، حسین حقانی کیا کچھ نہیں کرتے رہے لیکن ان کے پاس پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ہے، جن کے دور حکومت میں جس دن دھماکا نہ ہو وہ خبر ہوتی تھی۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملے سے پہلے اس راستے تک کا بتایا گیا تھا کہ وہ کس راستے میں داخل ہوں گے اور وہی ہوا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرے لئے وزارت اہم نہیں عزت اہم ہے، عزت کے بغیر عہدے لعنت سے کم نہیں ، میں 35 سال سے سیاست میں ہوں لیکن نا میں نے پیٹرول پمپ بنائے اور نہ عہدوں کی سیاست کی، میں نے کوئی این ایل جی کا کوٹہ نہیں لیا، آف شور کمپنی نہیں بنائی ، فیکٹری نہیں لگائی۔ فوج، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق سب بتانے کو تیار ہوں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تمام ریکارڈ سامنے لاؤں گا، میری ڈاکٹر عاصم یا پیپلز پارٹی سے کوئی دشمنی نہیں، مجھ پر ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کے کیس کا الزام مجھ پر لگایا جاتا ہے، جس دن ڈاکٹر عاصم گرفتار ہوئے اس دن میں لندن میں تھا ، ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پرڈی جی رینجرز اور اس وقت کے آرمی چیف سے بات کی تھی۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان یابچہ پارٹی جہاں کہے مذاکرے کو تیار ہوں، بچے کے منہ میں جو آتا ہے اس سے کہلواتے ہیں، کوئی اس بچے کو سمجھائے کہ پاناما لیکس میں ان کی والدہ کا بھی نام ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) کوئٹہ میں وکلا پر خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر وفاقی وصوبائی وزرائے داخلہ اور وزیراعلیٰ نے غلط بیانی کی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداخلت اور اقربا پروری نے ادارے تباہ کردیے، فاضل جج نے110صفحات پر مشتمل رپورٹ میں وفاقی وزارت داخلہ اور وزیرداخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے قرار دیاکہ وزارت داخلہ کو قیادت میسرہے اور نہ ہی اس کی سمت متعین ہے، دہشت گردی کے خلاف مبہم جنگ لڑی جارہی ہے، وزارت کے افسران عوام کے بجائے وزیرداخلہ کی خدمت میں مگن ہیں۔

کمیشن نے اپنی فائنڈنگ میں کہا کہ 8 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ بارکے صدرپرحملے اور اسپتال کے باہر خودکش دھماکے کے پیچھے ایک ہی گروپ ملوث تھا، جب تک کمیشن نے مداخلت نہیں کی خودکش بمبارکی شناخت نہیں ہوسکی، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کومحفوظ کیا اور نہ فارنسک معائنے کے لیے لیباریٹری کی سہولت موجود تھی، وقوعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ نے مزید خوف پیدا کیا، اسپتال غیرفعال تھا اور نہ ہی اس میں فرسٹ ایڈکٹس دستیاب تھیں اور نہ ہی حادثات سے نمٹنے کا کوئی ایس اوپی تھا۔

اقرباپروری کی وجہ سے اداروں میں نااہل افراد بھرتی کیے گئے، اس کی واضح مثال 4 سیکریٹریوں کی تقرری ہے، ان میں صوبائی سیکریٹری صحت بھی شامل ہے جوایک سابق لیفٹیننٹ جنرل اور وفاقی وزیرکابھائی ہے، کمیشن نے قرار دیاکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے اداروں میں ڈسپلن ختم ہوگیا ہے، ایف سی سول انتظامیہ کی اپیل کاجواب نہیں دیتی اور ایف سی کا پولیسنگ کا کیا کردار ہے، اس کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں صوبے کو اے اور بی ایریا میں تقسیم کرنے پربھی تنقیدکی اور کہا کہ اس سے خرابیاں پیدا ہوئیں، وقوعہ کے بارے میں وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ کے بیانات نے مزید ابہام پیداکیا۔ ابھی تک نیشنل سیکیورٹی انٹرنل پالیسی پر عمل نہیں ہوا، نیشنل ایکشن پلان ایک بے معنی اور بے سمت پلان ہے جس کے مقاصد کی نگرانی کا کوئی طریقہ کار ہے اور نہ ہی اس پر عمل ہوا، پلان کا اطلاق کس کوکرناہے، اس بارے میں تحریری اسٹرٹیجی نہیں، انسداد دہشت گردی کے قانون کی کھلا کھلم خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، ابھی تک کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں جاری ہیں اوران کے سربراہان کے بیانات نشراورشائع ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیا، ساڑھے3 سال میں نیکٹا کے ایگزیکٹو بورڈ کاایک اجلاس ہوا لیکن اس کے فیصلوں پرعمل ہی نہیں ہوا، وزیرداخلہ نے کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور شناختی کارڈکے معاملے پران کے مطالبات بھی تسلیم کیے، قانون کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف اب تک پابندیاں عائد کی گئیں نہ نیکٹا ایکٹ پرعمل درآمدہوا۔ وزارت داخلہ نے تاحال کاؤنٹرٹیررازم اسٹرٹیجی نہیں بنائی، مغربی سرحدیں غیرمحفوظ ہیں، مذہبی ہم آہنگی کےلیے وزارت مذہبی امور نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ مدارس کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں۔

رپورٹ میں حکومت پنجاب کو فارنسک لیباریٹری کے قیام اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی پرسراہا گیا جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انسداد دہشت گردی اور نیکٹا ایکٹ پر مکمل عمل درآمد، تمام کالعدم تنظیموں پر فوری پابندی اور ان سے وابستہ افرادکے خلاف مقدمات کے اندراج، کالعدم تنظیموں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے، دہشت گردی میں ملوث اور مشکوک افراد کا ڈیٹا بینک بنانے، ایک جدید فارنسک لیبارٹری کے قیام، واضح مقاصد اور مکمل نگرانی کے ساتھ نیشل ایکشن پلان بنانے اور اسے نافذ کرنے، مغربی بارڈر کو محفوظ بنانے، ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پرمکمل پابندی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو نااہل اور بے رحم حکومت کے خلاف متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ چیمپئن کبھی برے وقت پرافسوس نہیں کرتا بلکہ اس سےسبق سیکھتا ہے، کرکٹ کھیلنے کے دوران ان پر بھی برے وقت آئے، کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا، جو ہارنے سے ڈرتا ہے اس کو کبھی جینا نہیں آتا، خطرہ مول لینے سے ڈرنے والا کبھی کامیاب کاروباری نہیں بن سکتا۔ 60 کی دہائی میں سنگاپور اور پاکستان ایک جیسے تھے ، آج سنگاپور بہت آگے نکل گیا ہے، پاکستان کی برآمدات چھوٹے سے جزیرے سنگاپور سے کم ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سڑکوں پر سرمایہ کاری کرنے سے قومیں نہیں بنتیں، قومیں انسانوں پر سرمایہ کاری کرنے سے بنتی ہیں، جہاں انسانوں پر سرمایہ کاری ہو وہ قومیں تباہ نہیں ہو سکتیں، آزادی ملنے کے بعد قوم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی، بدقسمتی ہے کہ آج بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اب بھی اورنج لائن جیسے منصوبے بن رہے ہیں۔ پاناما لیکس سے فارغ ہو کر ساری توجہ نمل یونیورسٹی پر دوں گا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر نصب کئے گئے نئے فانوس کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی، چینی سفیر، میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزراءبھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ انہوں نے مزار پر نصب نئے فانوس کا افتتاح بھی کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 429 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے ہیں اور اس طرح کینگروز کی گرین کیپس پر مجموعی برتری 489 رنز ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کو پہلا نقصان ڈیوڈ وارنر کی صورت میں ہوا جس محمد عامر کی گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش میں جارح مزاج بلے باز 12 کے انفرادی اسکور پر مڈ آن پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ میٹ رینشا 6 رنز بنا کر راح علی کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ 63 اور عثمان خواجہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نک میڈنسن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز کا آغاز 97 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو سرفراز احمد 31 اور محمد عامر 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے کچھ مزاحمت کے بعد قومی ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو محمد عامر 21 رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز اور عامر کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی جب کہ راحت علی 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پوری پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 142 رنز پر ہمت ہار گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کینگرز پیسرزکی تباہ کاری سے پاکستانی بےٹنگ کے ستون زمین بوس ہوگئے، قومی ٹیم نے صرف97رنز کے سفر میں 8وکٹیں گنوا دیں، اظہر علی نے ثابت قدمی دکھائی نہ یونس خان اور مصباح الحق کا تجربہ کسی کام آیا جب کہ اسد شفیق اوربابر اعظم بھی مشکل کنڈیشنز میں ٹیلنٹ کی جھلک نہ دکھا سکے، سمیع اسلم کی مزاحمت بھی 22 رنز پر دم توڑ گئی۔

پاکستان نے جوابی اننگز کے آغاز میں پہلا نقصان جلد اٹھاکر تباہی کو دعوت دیدی، اظہر علی نے صرف 5 رنز بنائے تھے کہ مچل اسٹارک کی گیند تیسری سلپ میں موجود عثمان خواجہ کے ہاتھوں میں پہنچا کر رخصت ہوگئے، ڈنر تک مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر 20رنز بنائے تھے،جوش ہیزل ووڈ نے بابر اعظم (19) کو دوسری سلپ میں اسٹیون سمتھ کا کیچ بنوانے کے بعد اگلی ہی گیند پر نئے بیٹسمین یونس خان کو وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کی مدد سے دھرلیا، دونوں وکٹیں 43 کے مجموعی اسکور پرگریں، جیکسن برڈ کی آﺅٹ سوئنگر پر کپتان مصباح الحق (4) نے بھی پہلی سلپ میں میٹ رینشا کو کیچ تھماکر پویلین کی راہ لی، اسد شفیق صرف 2 رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک اور تیسری سلپ میں موجود عثمان خواجہ کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوگئے۔

سمیع اسلم کی مزاحمت 22 پر دم توڑ گئی،انہوں نے جیکسن برڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کو زحمت دیتے ہوئے میدان چھوڑ دیا، پاکستان نے 6 وکٹیں صرف 56رنز کے سفر میں گنوا دیں،مزید 10رنز کے اضافے سے وہاب ریاض(1) نے بولر جوش ہیزل ووڈ کو ہی کیچ تھما دیا، یاسر شاہ بھی صرف ایک رن ہی بنا پائے تھے کہ مچل اسٹارک نے تیسری سلپ میں موجود عثمان خواجہ کی مدد سے چلتا کردیا، ڈگمگاتی کشتی کو تھوڑا سنبھالا دینے والے سرفراز احمد کو 31پر ایک موقع ملا جب ناتھن لیون کی گیند پر میتھیو ویڈ اسٹمپ نہ کرسکے،وکٹ کیپر بیٹسمین اسی اسکور پر ناقابل شکست رہے،محمد عامر نے 8رنز بنائے ہیں،پاکستان نے8وکٹ پر گرتے پڑتے 97 رنز جوڑے ،فالوآن سے بچنے کے لیے اب بھی 132 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 429 کا قابل قدر مجموعہ حاصل کیا، اسٹیون سمتھ 130کی اننگز کھیل کر رخصت ہوئے، پیٹر ہینڈز کومب نے بھی سنچری داغ دی، ابتدائی کامیابیاں جلد حاصل کرنے کے بعد مہمان بولرز نے ناتھن لیون اور جیکسن برڈ کو آخری وکٹ کی شراکت میں 49رنز جوڑنے کا موقع فراہم کردیا،محمد عامر اور وہاب ریاض نے4،4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،129رنز کی پٹائی برداشت کرنے والے اسپنر یاسر شاہ کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔