بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہو گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پر 6 ماہ کام کیا اور اس میں تمام ذمہ داروں کا تعین کر لیا تھا لیکن اس وقت کے آرمی چیف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی تھیں اگر ان پر عمل درآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے اور نئے ادارے بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہوگی، کمیشن کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتا لیکن اسے منظر عام پر لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں تھے یا نہیں، میں نے کہا کہ اگر یہ بتا دوں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔ آئی ایس آئی سربراہ 2 بار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے لیکن واقعہ کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جن اینکرز کو بلوچستان کے رقبے کا بھی نہیں پتہ وہ لا پتہ افراد کی بات کرتے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی ایم آئی کو لا پتہ افراد کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ ایک ادارے میں تو ہزاروں افراد ہوتے ہیں، لیکن کوئی کسی بھی ادارے کا کتنا بڑا افسر کیوں نہ ہو، بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے لا پتہ افراد کے حوالے سے اچھا کام کیا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تعاون کیا لیکن پنجاب حکومت نے ہمیں آفس کے لئے کمرہ تک نہیں دیا، ہمیں لاہور میں میٹنگ کیلیے کمرہ کرائے پر لینا پڑتا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جس ادارے سے متعلق شکایت آتی ہے اس ادارے کے حکام کو طلب کیا جاتا ہے لیکن لاپتا افراد کمیشن سے کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ابھی تک آئی ایس آئی کے سربراہ کو نہیں بلایا لیکن آئی ایس آئی کےبریگیڈیئراور کرنل سطح کے افسران کمیشن کی معاونت کرتے ہیں، لا پتہ افراد سے متعلق آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کی ٹھوس شہادت نہیں۔

کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایک وقت میں لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 136 سے بڑھ کر 3 ہزار 692 ہو گئی تھی لیکن کمیشن اب تک 2 ہزار416 مقدمات کا فیصلہ کرچکا ہے، اب ایک ہزار 276 مقدمات کا فیصلہ باقی ہے جن میں سے بلوچستان کے 96، خیبر پختونخوا کے 654، آزاد کشمیر کے 11 اور گلگت بلتستان کے 4 افراد شامل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) میجر جنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا ذرائع کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے سندھ رینجرز کے 13ویں ڈی جی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔

ترجما ن رینجرز کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا ۔تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں منعقد ہوئی ۔

دوسری جانب آج لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز اور بھٹائی رینجرز 63 ونگ کے زیر اہتمام پورٹریٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اپنے قوم کے محسن اور قوم کے لئے رول ماڈل ہیں ،زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں ، نہ صرف ہمیشہ انہیں یادرکھتی ہیں بلکہ ان کے اصولوں پر عمل کرتی ہیں۔پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے جو پاکستان کو ایک مستحکم ،مضبوط ملک بنانے اور ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے بانی پاکستان کے خواب کو پوراکرنے کا عزم رکھتی ہے۔کسی بھی معاشرے کی تعمیر وتشکیل میں نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانندہوتاہے اور معاشرے میں استحکام اس وقت ممکن ہے جب اس کے نوجوان اپنی صلاحتیں اپنے ملک کے لئے صرف کردیںا کیونکہ ان نوجوانوں کو ہی تمام مشکلات کاحل ڈھونڈنا ہے اور تمام مسائل اور الجھنوں کو اپنی ذہانت سے حل کرناہے۔نہ صرف حکومت بلکہ ہم سب کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جونوجوانوں کی فکری وتخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوں

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز اور بھٹائی رینجرز 63 ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ پورٹریٹ مقابلہ بعنوان: ’’قائداعظم فادر آف دی نیشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بھٹائی رینجرز کے ونگ کمانڈرمیجرایاز نے کہا کہ کراچی کے نواجوانوں کی سوچ کو جامعات کے ذریعے تبدیل کیا جاسکتا ہے،کراچی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے اور ہماری کوشش ہے اس میں مزید بہتری آئے اور کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنایاجائے۔انہوں نے مذکورہ پروگرام کے انعقاد پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

شعبہ ویژول اسٹڈیز کی چیئر پرسن پروفیسر دریہ قاضی نے کہا کہ مذکورہ مقابلے کے انعقاد کا مقصد بابائے قوم کی لازوال قربانیوں اور مملکت خدادپاکستان کے قیام میں کلیدی کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔قائد کے ویژن اور افکار کو ہمارے نوجوانوں کواپنانے کی ضرورت ہے اور اسی سے ہم ایک صحت مند اور فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے عثمان بخاری،دوسری شعبہ ویژل اسٹڈیز کی طالبہ شیزہ علی جبکہ تیسری پوزیشن بھی شعبہ ویژول اسٹڈیز کی طالبہ صالحہ ناز نے حاصل کی جنہیں نقدانعامات سے نوازاگیا۔

تقریب میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر غزل خواجہ ،چیئر پرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید اور پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک بھی موجود تھیں

 

 

ایمزٹی وی﴿تعلیم﴾ کروڑوں کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کالجز اساتذہ نے جامعہ کراچی کے ڈگری امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

جس کی وجہ سے جامعہ کراچی کے تحت بی اے۔ بی کام۔ بی ایس سی کے منعقد ہونے والے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے۔ یہ امتحانات دسمبر میں منعقد ہونے هیں

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹریننگ کمیٹی کے فیصلے کے برعکس کراچی کے درجنوں نجی اسکولوں اور کالجوں نے دو روز قبل ہی موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کردیا ہے جس کے مطابق ان کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں پیر 19 دسمبر سے شروع ہوں گی۔

تاہم صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹریننگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور یہ تعطیلات31دسمبر تک ہوں گی جسے کے بعدپیر2 جنوری سے اسکول اور کالجز دوبارہ کھل جائیں گے

 


ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری (بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں منعقدہ کیمسٹری اور دیگر کیمیائی علوم پر4روزہ 14ویں یوریشیا کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبۂ کیمیاء میں ترقی سے بھوک اور افلاس کا خاتمہ ممکن ہے، علم کیمیاء اہمیت کے اعتبار سے تمام علوم کی ماں ہے، پاکستان کو مطلوبہ ترقی کے حصول کے لئے کیمیائی علوم میں تعمیری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا، اگرشعبۂ کیمیاء میں ترقی کے نقطۂ کمال حاصل کر لیا جائے تو کوئی ملک پاکستان پر جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان میں مثالی انداز میں 14ویں یوریشیا کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے کہا شعبۂ کیمیاء و دیگر کیمیائی علوم میں ترقی سے ملک میں نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت اور بھوک کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا، انھوں نے کہا پاکستان میں خام مال وافر مقدار میں موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خام مال کو ویلوایڈیشن کے ذریعے قومی اقتصادی مفادات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، انھوں نے کہا کیمیاء میں تعمیری صلاحیت میں اضافہ ملک میں امراض کے پھیلاو کی روک تھام میں بھی مددگار ہوگا، اور اس ترقی کے بعد کوئی ملک پاکستان پر جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔


اس موقع پر بیلجیم کے ایلن کریف، لبنان کے پروفیسرڈاکٹر الیاس بیدون، مصر کی ڈاکٹر سحر آئی مصطفیٰ، ایران کے پروفیسر ڈاکٹر فرذاد، امریکہ کے ڈاکٹرشمشیر علی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے اس کانفرنس کو ہر اعتبار سے کامیاب قرار دیا اور پاکستانیوں کی مہمانوازی کی تعریف کی، انھوں پاکستان کو بین الاقوامی پروپیگنڈے کے بر خلاف ایک پُر امن ملک قرار دیا۔ اس موقع پر یوریشیا کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹرسید غلام مشرف نے کلمۂ تشکر ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر چھ طالبعلوموں بشمول سدرہ طیبہ، عظمی سالار، سباحت عزیز، سنا احمد، بسماء اقبال اور سید کاشف رضا کو بہترین پوسٹر بنانے پر اسناد اور انعام بھی دیے گئے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)شومی نے اپنے 20ہزار ایم اے ایچ پاور بنک کا نیا ورژن پاور بنک متعاارف کرادیا ہے۔ اس میں ایک اہم فیچر دو طرفہ کوئیک چارج ہے 3-0 کی سپورٹ ہے ۔ اس سے پچھلے پاور بنک میں خود کا چارج کرنے کے لئے صرف کوئیک چارج 2-0 کی سپورٹ تھی اور آﺅٹ پٹ مشترکہ طور پر دونوں پورٹس میں 3-6a/ 5-1v تک محدود تھی۔

نئے ماڈل میں دونوں پورٹس استعمال کریں تو آﺅٹ پٹ وہی ہے۔ پاور بنک خودکو بھی اسی اسپیڈ پر چارج کرسکتاہے۔ نئے پاور بنک کی قیمت چین میں149 یوان یا 12 ڈالر ہے، اس سے پچھلے ماڈل کی قیمت بھی بالکل یہی تھی۔ چین میں اس کی فروخت 19 دسمبر سے شروع ہوگی

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ’فیس بک‘ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے گروپ وائس کالنگ پر غور شروع کردیا ہے۔
ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق اس نئے فیچر کی جانچ کے لیے کچھ افراد کے اکاؤنٹس پر آپشن دیا گیا ہےجو میسنجر کے اوپر گروپ چیٹ کی صورت میں موجود ہے۔

اس کے لیے بعض فیس بک صارفین کے لیے میسنجر بکس میں فون کے برابرمیں گروپ کالنگ کا آئکن دکھائی دیتا ہے جسے استعمال کرکے وہ ایک سے زائد دوستوں سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ آپشن اس سے قبل میسنجر میں موجود ہے لیکن فیس بک اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کےلئے لانا چاہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکائپ اور دیگر سافٹ ویئرز میں بھی یہ آپشن موجود ہوتا ہے۔

فیس بک نے میسنجر کے لیے یہ آپشن اس سال اپریل میں لانچ کیا تھا۔ اور اب ایک بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے ڈیسک ٹاپ کے لئے بھی پیش کیا جارہا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) پی آئی اے کی لاہور سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر لینڈ کرایا گیا اور جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوالا لمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 کے ہائیڈرولک پائپس پھٹ گئے تھے جس کے باعث پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا، جہاز میں 180 مسافر سوار تھے اور جہاز کو لینڈ کراتے وقت ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کے طیارے نے صبح 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور پھر مرمت کے بعد 6 بج کر 39 منٹ پر کوالا لمپور کے لئے روانہ ہوا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ہنگامی صورت حال کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرولک پائپس میں خرابی کے باعث جہاز کو اتارا گیا تھا اور مرمت کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔