بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کرا چی)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ ٹیسٹ میں پاس اور میرٹ لسٹ کے تحت اہل طلباء کےانٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے مقامی طلباء کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسپیکٹس کے شقوں کے تحت سیلف فنانس فارن اسکیم کی محدود نشستوں پر مقامی طلباء کو داخلے دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ داخلہ پالیسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے ۔

وہ تمام امیدوار جنہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا ہو اور داخلہ قابلیت کے معیار کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہوں وہ جامعہ کے تمام شعبہ جات کیلئے 19؍ دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں ۔حیدرآباد، پری انٹری ٹیسٹ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ آف ٹیکنالوجی جامشورو میں بروز پیر 17 دسمبر 2016ءصبح کو 9بجے لیا جائے گا

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)پنجاب یونیورسٹی میں سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر بغیر اجازت سیمینار کرانے پر طلباءگروپ اور سیکیورٹی گارڈز میں جھڑپ اور پتھراﺅ ہوا جس پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان بغیر اجازت سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر سیمینار منعقد کرانے پر ہوئی۔ طالب علموں کی جانب سے منعقدہ سیمینار جاری تھا کہ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ وہاں پہنچ گئی اور کہا کہ چونکہ یہ سیمینار یونیورسٹی حدود میں منعقد کیا جا رہا ہے اس لئے انتظامیہ سے اس کی اجازت لینا ضروری تھی تاہم ایسا نہیں کیا گیا اس لئے اسے روک دیا جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیمینار سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ کب ہو گا، کتنی دیر کیلئے ہو گا اور اس میں مقرر کون ہوں گے۔

طالب علموں نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک روٹین کا سیمینار تھا اور اس سے قبل بھی اس طرح کے سیمینار ہوتے رہے ہیں جن کیلئے انتظامیہ کی اجازت بھی نہیں لی جاتی رہی، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بات نہیں کی گئی۔ طلباءنے کہا کہ ہم اس جامعہ کے طالب علم ہیں اور ہمیں نصاب کے مطابق سرگرمی کرنے کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سقوط ڈھاکہ سے متعلق سیمینار کر رہے ہیں جس میں طالب علموں کو سقوط ڈھاکہ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے اور یہ سرگرمی بالکل نصاب کے مطابق ہے، غیر نصابی نہیں ہے۔

طلباءاور انتظامیہ اپنی اپنی ضد پر قائم رہے اور دونوں کے درمیان بات چیت کے 2 دور بھی ناکام ہوئے جس کے بعد طلباءنے پتھراﺅ شروع کر دیا اور جواب میں سیکیورٹی گارڈزگ نے بھی پتھراﺅ شروع کر دیا اور یوں پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) کموڈورزبیرشفیق اورکموڈورمحمدشفیق کوریئرایڈمرل کے عہدےپرترقی دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2کموڈورزکی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس میں کموڈور زبیر شفیق اور کموڈور محمد شفیق شامل ہیں ۔

ایئر ایڈمرل محمد شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔وہ نیوی وار کالج لاہور ، این ڈی یو او ر برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیم کے تجربہ کار بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے جب کہ انہیں پچ خراب کرنے پر بھی وارننگ دی گئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، پیسر نے اپنے 26 اوورز میں 4 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن 6 گیندیں پاﺅں کریز سے آگے نکلنے پر غیر قانونی قرار دی گئیں،انہوں نے ایک وائیڈ بال بھی کی،وہاب کے سوا صرف محمد عامر نے ایک نو بال کی، وہاب کو 20اوورز کے دوران پچ خراب کرنے پر وارننگ بھی دی گئی تاہم بعد میں وہ محتاط ہوگئے، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ کو بھی 8ویں اوور میں امپائر نے ہدایت کی کہ وہ ٹرف کو خراب کرنے سے باز رہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) مصباح الحق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہترین ٹیسٹ کپتان ہیں اور یونس خان بہترین ٹیسٹ بلے باز، لیکن آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں ان دونوں سمیت پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر اپنے ”اصل روپ“ میں نظر آئی ہے اور کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہے ہیں۔
یونس خان کو مرد بحران بھی کہا جاتا ہے لیکن آخری 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں ان کی کارکردگی کو دیکھ کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ وہ مرد بحران ہیں یا پھر ”بحران پیدا کرنے والے مرد“۔

یونس خان نے آخری 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں بالترتیب 0,2,1,2,11,0 رنز بنائے ہیں اور یوں مجموعی طور پر انہوں نے 6 اننگز کھیل کر صرف 16 رنز بنائے۔

اب یونس خان بھلے ہی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہترین ٹیسٹ کرکٹرز میں اپنا نام شامل کر چکے ہیں لیکن مندرجہ بالا اعداد و شمار اب یہی تقاضا کرتے ہیں کہ انہیں آرام کرنا چاہئے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اس میچ میں پاکستانی بازوں نے خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ کر ایک شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 429 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو یوں واپس جانے لگے جیسے بیٹنگ کرنے نہیں بلکہ صرف پچ کا معائنہ کرنے کیلئے تھے آئے۔

پاکستان بیٹنگ لائن نےsarfarz  تیسری وکٹ سے آٹھویں وکٹ تک یعنی 5 کھلاڑیوں نے مجموعی اسکور میں صرف 24 رنز کا اضافہ کیا جو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان بنایا گیا سب سے کم اسکور ہے۔

اس سے قبل پاکستان کا تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے مجموعی طور پربنایا جانے والے سب سے کم اسکور 25 تھا جو 1981-82 میں واکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنایاگیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کر دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کا امن تباہ کرنے والے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ ان ملزمان میں پریڈ لین اور باچاخان یونیورسٹی پر حملے کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ۔ سزا پانے والے دہشت گردوں نے 325افراد کو شہید اور 336کو زخمی کیا ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو سزائے موت فوجی عدالتوں نے دی جنہیں اب تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔دہشت گرد پاک فوج ، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ۔ ان میں چارسدہ یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشت گردی بھی شامل ہے ۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات ،واحد ، اکبر ، ریاض ، نور اللہ ، عبدالرحمان ، سید رحیم ، نور محمد ، شیر علی ، قاسم شاہ،قادر فیصل اور عثمان شامل ہیں ۔

 

 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سعد رفیق نے رکن اسمبلی شیریں مزاری کو ”باجی“ کہہ دیا اور ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے اور کہا ”باجی میں تہاڈا مقابلہ نئیں کر سکدا“۔خواجہ سعد رفیق کے ان ریمارکس پر ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آیا وہ شیریں مزاری کا مائیک کھول دیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ شیریں مزاری بغیر مائیک کے بھی بول لیتی ہیں۔

بعدازاں میڈیا کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے بتایاکہ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو معاف کردیا ہے لیکن پہلے ایسے بیانات دیتے ہی کیوں ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کی بقاءکیلئے دہشت گردی کا مقابلہ ضروری ہے اور قوم نے عہد کیا ہے کہ آخری دہشتگرد کا بھی پیچھا کریں گے ۔”دہشتگردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے “۔دہشتگردی کا مقابلہ کیے بغیر ملک کو قائم نہیں رکھ سکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چودھری نثار علی خان سے کچھ مسائل ہیں تاہم وہ فرض شناس، اصول پسند اور دیانتدار وزیر داخلہ ہیں جو اصول پر سیاست کرتے ہیں اور ڈٹ جاتے ہیں۔ امید ہے کہ نئی جماعتیں سیاسی بلوغت کی طرف آئیں گی.

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ سی پیک کو نہ سمجھنے والے اس پر تبصرے کررہے ہیں ۔چینی سمجھدار ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ پیسہ کہاں لگانا اور کیسے واپس لے کر جانا ہے ۔ وہ ہماری مرضی سے پیسہ نہیں لگائیں گے ۔”چین کی ترجیحات ہیں کہ پیسہ جلد ریکوری والے منصوبوں پر لگایا جائے “۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ 1971ءمیں اگر اکثریت کو تسلیم کر لیا جاتا تو پاکستان نہ ٹوٹتا ،یہ نعرہ لگایا گیا کہ جو ادھر جائے گا اس کی ہڈیاں توڑ دی جائیں گی۔ ایوب خان کے مارشل لاءنے حالات بہت خراب کیے ۔ ملک ٹوٹنے کا سبب بننے والوں نے آج تک معافی نہیں مانگی ۔

۔انہوں نے کہا کہ اقلیت اکثریت پر حکمرانی کرنے کی کوشش نہ کرے اور آئین کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے ۔لوگوں کو محکوم بنا کر رکھنے کی خواہش سے گریز کیا جائے ۔آرمی پبلک سکول کے سانحے نے سب کے دل چکنا چور کر کے رکھ دیے ہیں تاہم ہم انے بچوں کو کبھی نہیں بھلائیں گے ۔

وفاقی وزیر نے ایک سوال پر جواب دیا کہ مشرقی پاکستان میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا۔ سقوط ڈھاکہ او ر سانحہ اے پی ایس کے گہرے اثرات ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) موسم بدلتا ہے تو بہت سی احتیاطیں کرنا پڑتی ہیں،جہاں سردیوں کاموسم اپنے ساتھ کئی بیماریوں کو لاتا ہے وہیں اس موسم میں کچھ ایسی غذائیں ہیں جن سے ہم ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔

چکن سوپ۔
سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہو تو چکن یا سبزیوں کا سوپ بہتر غذا ہے کیونکہ یہ زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر چکن سوپ میں سبزیوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

6a00d83452a3b369e2017c34bbc65b970b

 

شہد۔
سردیوں میں خالص شہد کا استعمال آپ کو نزلہ، زکام اور کھانسی سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ بہت سے دوسرے فائدے بھی پہنچاتا ہے۔

mez

.رس دار پھل
سردیوں کی سوغات میں کینو، موسمی اور چکوترے شامل ہیں، سردیوں کے تقریبا تمام رس دار پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو کھانسی اور زکام کی شدت کم کرنے میں خصوصی مدد کرتی ہے ۔

Untitled 154

ہرے پتے والی سبزیاں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات اور پھل استعمال کیے جائیں اور وٹامن سی اوربی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مختلف بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.

veg

اخروٹ۔
اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔ اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے۔ اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوجاتا ہے۔

images
لہسن ۔
لہسن ایک قدرتی دوا ہے۔ یہ بھی نظام دفاع کو مضبوط کرتا ہے۔ موسموں کے بدلتے ہی اس کا استعمال بڑھادینا چاہیئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں قدرتی طور پر ایسے درجنوں مادے پائے جاتے ہیں جو ایک طرف تو زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والے انسانی مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

garlic 959931 960 720

مچھلی.

مچھلی کے مناسب مقدار میں روزانہ استعمال کرنے سے ایسے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

مچھلی کے مناسب مقدار میں روزانہ استعمال کرنے سے ایسے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

img 0400

کالی مرچ۔

کالی مرچ بھی سردیوں کے موسم میں آپ کو نزلے، زکام اور کھانسی سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے۔ اگر پسی کالی مرچ کو کُٹی ہوئی ادرک اور سرکے میں ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ دواؤں کی تاثیر بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔گلے کی تکلیف میں ادرک والی چائے کا استعمال ہمارے ہاں عام ہے

 

 

pimienta negraسیلینیم والی غذائیں۔

سیلینیم وہ عنصر ہے، جو ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے جبکہ مناسب مقدار میں اس کا روزانہ استعمال ایسے مادّوں کی مقدار بڑھاتا ہے، جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ باداموں میں سیلینیمکی وافر مقدار ہوتی ہے۔

 

images 2

سی فوڈز۔
سی فوڈز مثلاً لابسٹر، کیکڑوں، ٹیونا اور کاڈفش، سیلینیم کے معاملے میں بھرپور ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ مچھلی اپنی غذا میں شامل کرلیں تو وہ سیلینیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے اضافی غذائی اجزاء سے بھی آپ کو فائدہ پہنچائے گی۔