جمعرات, 03 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی : راولپنڈی بورڈنے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےنتائج کی حتمی تاریخ کااعلان کردیا۔

راولپنڈی بورڈ کے مطابق ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 30ستمبرجبکہ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 16اکتوبرکوکیاجائےگا۔

بورڈ کی ہدایت کے مطابق طلبا اپنے نتائج بذریعے ایس ایم ایس حاصل کرسکتے ہیں۔

کابل: افغانستان کی نو منتخب حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

افغان ترجمان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے

۔ لڑکیوں کے اسکول جانے پر تاحال عائد پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں طالبات پر پابندی عائد کی گئی ہےتاہم اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے.افغان ترجمان کے اس بیان کے بعد یہ تو واضح ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کسی بھی صورت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل وہ سرچ انجن ہے جس کے بغیر انٹرنیٹ ادھورا سا لگتا ہےجدید ٹیکنالوجی سے لیکرتعلیم سیاست، کھیل غرض ہر طرح کی معلومات ہم اس کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔

سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں، تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں سرچ کرنا باعث ندامت بھی ہوسکتا ہے۔ آئیے آج ہم آپ کو اس وڈیو میں بتاتے ہیں جن چیزوں کو سرچ کرنےسے آپ کو گریز کرنا چاہئے

کسی قسم کے جرائم سے متعلق سرچ کرنا کافی سنگین ہوسکتاہےہتھیار کیسےبنایاجاتا ہے وغیرہ، چاہے بطورتفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔

اسی طرح کے مسائل سے اُس صورت میں بھی دوچار ہوسکتے ہیں کہ اگر آپ نے اسکن کےمسائل کے حوالے سے سرچ کیا ہو۔

ایسا کتنی بار ہوا ہوگا جب آپ کو انگلش کے اردو ترجمے کے لیے گوگل سے رجوع کرنا پڑا؟ ایسا کرنے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے

ہم میں سے بیشتر افراد تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اکثر وہ اس عادت کے مضر اثرات کے بارے میں سوچتے بھی ہوں، انٹرنیٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔
حتیٰ کہ گوگل پراپنا نام بھی آپ کوسرچ کرنا مہنگا پڑسکتاہے

یہ کوئی راز نہیں کہ انٹرنیٹ کے اس عہد میں پرائیویسی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی اس لئے گوگل پر سرچنگ کے دوران محتاط رہیں

پشاور: ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈنےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکےنتائج کی تاریخ کااعلان کردیا۔

ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈکے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان 23ستمبر 2021ء بروز جمعرات سہہ پہر3بجے کیا جائے گا۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز سربراہان کے اتھارٹی لیٹر کے بغیر گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز حوالے نہیں کی جائیں گی۔

پرائیویٹ طلباء و طالبات کو امتحان کیلئے جس تحصیل میں رول نمبر جاری کیا گیا تھا وہ اسی تحصیل سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کرینگے جس کیلئے طلباء کو اپنے یا والدین کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنا لازمی ہوگا ۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedik.edu.pk پراگلے روز 24ستمبر2021کو دن2بجے کے بعد اپلوڈ کیا جائیگا۔
گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز 24ستمبر2021بروز جمعہ کو دستیاب ہونگی۔

اسلام آباد: پی ایم سی نے میرٹ پر بھرتی کئےاپنےہی افسران کو نکالنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق ممبر ایگزمنشن، ممبر فنانس اور منیجر ایڈمن کو پی ایم سی نے ملازمت سے فارغ کردیاہے جبکہ انکی جگہ پر نئی تقرریوں کا اشتہار بھی دےدیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ من پسند کمپنی کو نوازنے اور امتحانات میں مداخلت پر ممبر ایگزیم بات نہ ماننے پر نوکری سے برخاست کیاگیا ہے جبکہ ممبر فنانس پربداعتمادی ظاہر کرتے ہویے استعفیٰ لیاگیا ہے جبکہ منیجر ایڈمن کونااہلی کی بنیاد پراستعفیٰ لیا گیا ہے ۔

اس حوالےسے نائب صدر پی ایم سی ایڈووکیٹ علی رضا کاکہنا تھاکہ ممبر فنانس نےذاتی مجبوری کی وجہ سے استفیٰ دیا ہے جبکہ پر ممبر ایگزیم کااکنٹرکیٹ اسی ماہ ختم کیا گیاہے اور کونسل انکی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی اس کے علاوہ مینجر ایڈمن کاپروبیشن پیریڈ پوراہوگیا تھااور ان سے استعفٰی لیاگیاہےاگر کرپشن کامسئلہ ہوتا تو ان لوگوں سے استفیٰ یا برخاستگی کی بجائے ان کو جیل بھیجتے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرتے۔

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن کو انصاف آفٹر نون اسکولوں کے لیے مکمل فنڈز نہ ملے ۔

پچاس فیصد اسکولوں کے لیے تین ارب روپے کے فنڈز کی منظوری ملی ساڑھے سات ہزار اسکولوں میں اب تک سوا لاکھ بچے داخل ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کی جانب سے صوبے بھر کے سات ہزار سے زائد اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور ان اسکولوں میں اگست سے نئے داخلوں کا آغاز کیا گیا تھا ۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کی جانب سے فنڈز کو داخلوں سے مشروط کیا گیا ہے ، جن اسکولوں میں ہدف سے کم داخلے ہونگے ،ان کو فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے ۔

اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ساڑھے تین ہزار اسکولوں کے فنڈز کی منظوری ملی ہے ، جلد فنڈز اتھارٹیز کو جاری کیے جائینگے اوراسکولوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔

لاہور: لاہور میں5 روزہ پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ 20 ستمبر سے 5 روزہ پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔

اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

لاہور میں مہمان کے طور پر آنے والے بچوں کو بھی قطرے پلائیں گے۔

لاہور: سرکاری کالجزمیں 6 ہزارکےقریب سیٹیں خالی ہونےکاانکشاف ہواہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری کالجز میں منظور شدہ سیٹوں کی تعداد 24 ہزارہے جن میں سے6ہزار کے قریب سیٹیں خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی شارٹیج ہے جبکہ سرکاری کالجز میں 25 فیصد سے زائد اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں

پنجاب کے سات سو 80 کالجز میں چھ ہزار سیٹیں خالی ہیں۔ سب سے زیادہ خالی سیٹیں لیکچرز کے کیڈر کی ہیں

۔لیکچرز کی دوہزار جبکہ اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی سیٹیں بھی خالی ہیں ۔

اس حوالے سےمحکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ خالی پوسٹوں پر وقفے وقفے سے بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔

 

کابل ایئرپورٹ پردھماکاکرنےوالا خود کش بمبارکالج کاطالبعلم نکلا۔

تفصیلات کے مطابق انتہاپسندی تنظیم داعش نےاپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ ہگزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکا کرنے والا ان کا خود کش بمبار بھارت میں تعلیم حاصل کرچکا ہے اور بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں بھی رہا ہے۔

رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ خودکش بمبار عبدالرحمان اللغوری نے 2016 میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا۔

ذرائع کےمطابق عبدالرحمان کالج میں داخلہ لینے کے بعد تعلیم جاری رکھنے کے بجائے دارالحکومت دہلی کے چکر لگاتا رہا اور کئی مقامات کی تصاویر بھی بنائیں۔ مشکوک اور خفیہ سرگرمیوں کے باعث اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو تو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نےکہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن جمعے کے روز ہر چیز بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے،

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ وہ اس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذریعے سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا۔ ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی اور پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا، اور نیوزی لینڈ ٹیم کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی۔