ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (بلوچستان)وزیراعظم نواز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھدیا افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے عظیم الشان اقتصادی راہداری منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے خطے کی ترقی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایک خوشحال ترین شہر بننے جا رہا ہے۔ جدید ائیرپورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ نئی تاریخ رقم کر ے گا۔ پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ گوادر موٹر وے بھی اپنی مثال آپ ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی کا نقشہ بھی کھینچا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔ دہشت گردوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔ دہشت گردی کا ہاتھی مار گرایا۔ دم باقی ہے بس۔

ملک میں امن و امان کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں توقع ہے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے اختتام پر چین زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس بریفنگ میں بتایاکہ آپریشن ضرب عضب کامقصد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔2014میں ملک میں ہر طرف دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے۔ ہم نے بہت سی قربانیوں کے بعد ان علاقوں کو کلیئر کیا۔ خیبرایجنسی میں900 کے قریب دہشت گرد مارے گئے اور نو سو بانوے خفیہ ٹھکانے تباہ کئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شوال میں ایک ایک گھر کو کلیئر کیا۔ شوال کا علاقہ سوئٹزرلینڈ اورپیرس بن گیاہے۔ تمام علاقوں میں مارکیٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ مسجدیں ٹھیک کی جا رہی ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے والے ہماری قربانیاں دیکھیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 537 فوج کے اہلکار شہید ہوئے۔ ہم نے اس جنگ میں 6.9 ارب ڈالر کی قربانی دی۔

انہوں نے بتایا کہ جس رات علامہ اقبال پارک لاہور میں دھماکاہوا اسی وقت انٹیلی جنس بنیاد پر ملک بھر میں آپریشن شروع کر دیے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت بے نقاب ہو گئی ہے اور کل بھوشن کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ بھارتی جاسوس سے تحقیقات میں دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ بلوچستان میں حالات بدل رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان سے متعلق بیان دیا تو پوری دنیا نے اس پر ردعمل بھی دیکھ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان مخالف نعرے کسی صورت بھی قبول نہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کو رینجرز ہیڈکوارٹر بلا کر حملہ کرنےوالوں کی نشاندہی کرائی گئی۔ پاکستان کےخلاف نعرے لگانے والا شخص کسی اور ملک میں بیٹھا ہے۔ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی۔ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا داعش کی پاکستان میں گھسنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ لوگوں کو ہزار ہزار روپے دے کر بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے تین سو نو افراد پکڑے گئے۔ پاکستان میں داعش کا امیر حافظ عمر فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق بات ہو رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پوری قوم کےلئے بہتر ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان مخالف نعرے کسی صورت بھی قبول نہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کو رینجرز ہیڈکوارٹر بلا کر حملہ کرنےوالوں کی نشاندہی کرائی گئی۔ پاکستان کےخلاف نعرے لگانے والا شخص کسی اور ملک میں بیٹھا ہے۔ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی۔ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا داعش کی پاکستان میں گھسنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ لوگوں کو ہزار ہزار روپے دے کر بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے تین سو نو افراد پکڑے گئے۔ پاکستان میں داعش کا امیر حافظ عمر فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہماراکام ابھی ختم نہیں ہوا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر برائے تعلیم خواندگی جام مہتاب حسین نےکیے جائیں برطانوی ماہرین تعلیم کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو ،اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر منصور رضوی ،ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسو ب صدیقی اختیار بیگ اور ڈاکٹر ایس ایم طاہر علی بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ شہری و دیہی طالب ِ علموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم کے یکساں اور بہتر مواقع مہیا کرے ۔

اس موقع پر ۔صوبائی وزیر تعلیم نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ورکنگ پیپرز کے مکمل ہوجانے کے بعد اس سلسلے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کو آزمائشی طور پر چند منتخب سرکاری اسکولوں میں شروع کیا جائے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرارشد اعظمی کے مطابق بی اے پرائیویٹ سال دوم اورسال اول ودوم باہم سالانہ امتحانات برائے 2015 کے نتائج کااعلان کردیا گیاہے۔

نتائج کے مطابق فاطمہ بنت ہارون راشدسیٹ نمبر811212 نے 775 نمبر کے ساتھ پہلی،عُشبہ سحر بنت ندیم حسین سیٹ نمبر811777 نے 756 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ سعدیہ بنت مصطفی خان سیٹ نمبر812574 نے 755 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 6708 طلبہ وطالبات شریک ہوئے ،547 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،2037 طلبہ کوسیکنڈ ڈویژن جبکہ 5 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 38.63 فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں میں داخلوں کاآغازکردیاگیا ہے ۔داخلہ فارم اورپراسپیکٹس آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے دیگرشہروں میں قائم سندھ بینک کی39 برانچوں سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔

داؤدیونیورسٹی میں بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ،الیکٹرونک انجینئرنگ،کیمیکل انجینئرنگ، پٹر ولیم اینڈ گیس انجینئرنگ،انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ،انرجی اینڈانو ائرمینٹل انجینئرنگ، میٹلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ میں داخلوں کا آغاز29اگست سے کیا گیا جبکہ آخری تاریخ 22ستمبرہو گی۔

 

4اکتوبر کوان طلبہ و طالبات کی فائنل لسٹ جاری کی جائے گی جوکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ٹیسٹ میں بیٹھنے کے اہل ہونگے ۔22اکتوبرکوداخلہ ٹیسٹ لیاجائے گااور ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی فہرست25اکتوبرکوجاری کی جائیگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کی55ویں سالگرہ کے موقع پرشعبے کے زیراہتمام اورہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اورانجمن ترقی نسواں کے اشتراک سے دوروزہ کانفرنس بعنوان سوشل ویلفیئر: پاکستان میں سماجی بہبوداورویلفیئرکودرپیش چیلنجز 8اور 9ستمبر کو جامعہ کراچی کے سینٹرآف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز کے عبدالستار ایدھی سیمینارہال میں منعقد ہوگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ،منتخب اساتذہ نمائندگان ِ سنڈیکیٹ، سینٹ، اکیڈمک کونسل، بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیزاینڈریسرچ کے عہدیداران نے سندھ کی جامعات میں یونیوسٹیز لاء لیو انکیشمنٹ و دیگر مراعات نہ ملنے کے حوالے سے گزشتہ روز سندھ بھر کی جامعات میں ہڑتال کی جبکہ کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اس سلسلے میں آج ریلی بھی نکالی جائے گی جبکہ غیر تدریسی عملہ قلم چھوڑ ہڑتال کرے گا۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے عہدیداران ڈاکٹر شکیل فاروقی ڈاکٹر معیز خان ،معتمد، تمام عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز لاء میں کی گئی ترامیم فی الفور واپس لی جائیں-

انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو یا تو تجربہ کار اساتذہ نمائندوں کی مشاورت سے اور رہنمائی میں فعال کیا جائے یا ختم کردیا جائے ۔حکومت سندھ اپنے اعلان کے مطابق جامعات کو فی الفور گرانٹ ادا کرے ۔ جامعات میں حکومت سندھ کلیدی عہدوں پر کی گئی تقرریاں واپس لے اور جامعات کے سلیکشن بورڈز اور اشتہار کے ذریعے باقاعدہ تقرریاں کی جائیں۔جامعات کو انتظامی عہدوں پر براجمان ریٹائرڈ افراد کے بوجھ سے آزاد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جامعات میں عارضی اور غیر مستقل انتظامات کو کالعدم قرار دیا جائے اورشیخ الجامعہ سمیت تمام عہدوں پر قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق اہل افراد کی تقرری مستقل بنیاد پر کی جائے ۔انہوں نے کہا جامعات میں مالی کرپشن اور سیاسی بھرتیوں کی بامقصد تحقیقات کرواکر ذمہ داران کو قانونی کارروائی کے دائرے میں لایا جائے ،سندھ کی تمام جامعات، ان کے اساتذہ ، افسران اور ملازمین کے ساتھ اور سندھ اور پاکستان کی دیگر جامعات کے درمیان مساوی سلوک رکھا جائے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اضافہ کرے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)سند ھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت یونیورسٹی کا 131 واں یوم تاسیس آج منایاجارہاہے۔

سب سے پہلے ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول کی جانب سے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سرشاہنوازبھٹو آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں طلبائوطالبات تقاریر کے ساتھ ٹیبلوز، ملی نغمے اور خاکے پیش کریں گے ۔ دوسری تقریب صبح گیارہ بجے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں ہی منعقد ہوگی جس میں یونیورسٹی کے طلبائوطالبات تقاریر، کلچرل شوز، گیت اور خاکے پیش کریں گے ۔

سندھ مدرستہ االا سلام یونیورسٹی کے 131 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب شام سات بجے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

ایمزٹی وی(بلوچستان).آواران کی تحصیل جھاؤ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جھاو ٔ کے علاقے موسل پیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھائیاں نامی شخص ،اس کا بیٹا پیر جان اور نواسہ قمبر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک کے ممتاز صحافی اور روزنامہ آبزورکےایڈیٹر انچیف زاہد ملک آج اسلام آباد میں انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے5بجےاسلام آبادمیں اداکی جائے گی۔

زاہدملک کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے 1978 میں اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا اورایک درجن سے زائد کتابیں لکھیں ۔

زاہد ملک نے بیرونِ ملک متعدد موضوعات پر ایک سو سے زائد لیکچر دیے ۔ تعلقاتِ عامہ پر ان کی کتاب کو 1979 میں رائٹرز گِلڈ نے پہلا انعام دیا۔

وہ نظریۂ پاکستان کونسل اورانٹرنیشنل سیرت سینٹر کے بھی صدر رہے ۔ ان کی صحافتی خدمات اور نظریۂ پاکستان کے فروغ کے لیے یادگاری خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

زاہد ملک کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے5بجےایچ ایٹ قبرستان اسلام آبادمیں اداکی جائے گی۔