جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودسے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کےدو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنرنےکوویڈ 19 کےدوران پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئےبخوبی کام کیاہے۔

اس موقع پر برطانوی ہائرکمیشنرنےآئندہ ماہ برطانیہ میں ہونے والے گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکووفدکےساتھ شرکت کی دعوت دی۔

 

کراچی : ایچ ای سی میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سندھ سمیت ملک بھرمیں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اورچار سالہ بی ایس پروگرام کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کی صور تحال یکسر تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے دو سالہ گریجویشن کے بجائے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بیچلر پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں یونیورسٹیز کو پیش آنے والے مسائل اور خدشات کے سلسلے میں ان سے رائے طلب کرلی ہے جبکہ ملک بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز سے معاملے پر مشاورت کے لیے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جارہا ہے جس میں اس حوالے سے کسی بڑے بریک تھرو کی امید رکھی جارہی ہے۔

جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کی جانب سے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اورچارسالہ بی ایس پروگرام پر بھجوائی گئی رائے میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگرام مکمل طور پر اکیڈمک نیچر کے ہوتے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری جامعات کے اکیڈمک ماحول یا تناظر پر پوری نہیں اترتی مزید براں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری مبہم ہے اور کیا دوسالہ ڈگری کے بعد طلبہ جامعات میں 4 سالہ بیچلر میں خود ہی داخلے کے اہل ہونگے یا انھیں deficiency courses کرنے ہونگے۔

جامعہ کراچی کی جانب سے اس حوالے سے بھجوائی گئی رائے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی مختلف جامعات میں ٹیچر ایجوکیشن میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری نے متاثر کن نتائج نہیں دئے اور جاب مارکیٹ میں اس کے طلبہ کے لیے گنجائش ہی نہیں بنی اس لیے آرٹس ، ہیومینیٹیز، سوشل سائنسز، فزکس اور بائیو لوجیکل سائنسز کے ضابطوں کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری کا ماڈل غیر موزوں ہے اسی طرح زیادہ تر کالجوں میں تمام ضابطوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ اورچار سالہ بیچلر کے لیے مزید فیکلٹی اور وسائل کی ضرورت ہے۔

کراچی: میٹرک کےامتحانات کاآغاز 5 جولائی سےہوگا۔رواں سال صرف اختیاری مضامین کےپیپرز ہونگے

ناظم امتحانات کے مطابق نویں جماعت کے طلبہ و طالبات نیواسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق پرچے دینگے۔

نہم سائنس /جنرل گروپ:
نہم سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات 4 پرچے دینگے۔سانس گروپ میں میتھس، فزکس،کیمسٹری،بائیولوجی یا کمپیوٹرکا پرچہ دینا ہوگا۔
نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات 4 پرچے دینگےنویں جنرل گروپ میں جنرل میتھس، جنرل سائینس، اکنامکس ، سوکس یا منتخب کردہ پرچہ دینگے۔

دہم جنرل/سائنس گروپ
دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات 2 پر چے دینگےدہم سائنس گروپ کے صرف فزکس اور میتھس کا پرچہ ہوگا ۔
دہم جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات 2 پرچے دینگےجنرل گروپ کے طلبہ اکنامکس، سوکس، یا منتخب کردہ پرچے دینگے۔

ناظم امتحانات کے مطابق رواں سال تقریبا ساڑھے تین لاکھ امیدوار امتحانات میں شرکت کر یں گےامتحانات کےلیے ساڑھے چار سو سےزائدامتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ امتحانی مراکز پر رش لگانےسے اجتناب کریں امتحانی مراکزکی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب این ایل ای امتحان کےخلاف میدان میں آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب تحریک کا آغاز کرتے ہوئے میدان میں آگئی جس کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ متوقع ہے ۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے این ایل ای امتحان کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی بھرپور طریقے سے اسے مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ احتجاجی مظاہروں اور لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے عہدیداران نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے طلباو طالبات اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں این ایل ای امتحان کے لئے رجسٹر نہ ہونے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ این ایل ای کا ظالمانہ فیصلہ واپس ہونے تک احتجاج جاری رہےگاجبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پی ایم اے پنجاب کی میٹنگ کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔وفد میں ڈاکٹر قمر عباس ، امجد ملک و دیگر شامل تھے ۔

لاہور: پنجاب کالج کی طالبات نےورلڈاولمپک ڈےکی مناسبت سےہونےوالی فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔

ضلع بھر سے چیمپئن شپ میںآٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پنجاب کالج کی ٹیم نے فائنل میں اسپائرکالج کی ٹیم کو شکست دی۔

میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ وبیگم ڈپٹی کمشنر تھیں ،بیگم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت سے انہیں صلاحتیں نکھارنے ، مقابلہ کرنے اورآگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے ، ضلعی انتظامیہ خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اعلیٰ سطح پر بھرپور اقدامات اُٹھارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور بیگم ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل اور وننگ ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو سلور میڈل اور رنر اپ ٹرافی دی گئی۔

اس موقع پرقومی ہاکی ٹیم کے پلیئر و سابق اولمپیئن خالد حمید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر،تحصیل سپورٹس آفیسر اعظم پال، پی ٹی رمضان اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پشاور: ملک کے مختلف شہروں میں طلبا کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔

پشاور، لاہور، حیات آباد ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین نےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات کینسل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر
#CancelExamsSaveStudents #ShafqatMahmood کاٹرینڈ کافی روز سے جاری ہے

 

پشاور:شہر بھر میں مختلف کالجز کے طلباء نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے خلاف پشاور تعلیمی بورڈ کےسامنے احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے طلبا نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

مشتعل طلبا کا مطالبہ تھاکہ امتحانات ملتوی کئے جائیں اتنے کم وقت میں امتحانات کی تیاری نہیں کرسکتے،

احتحاح کے باعث سڑک بند کردی گئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سلیکان ویلی: واٹس ایپ نےگزشتہ دنوں ہی متعارف کروئےگئےوائس ویوفارم فیچرکواینڈروئیڈ فون کےصوتی پیغامات میں غیرفعال کردیاہے۔

گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں صوتی پیغامات کے لیے ایک بہت ہی دلچسپ فیچر ’وائس ویو فارم‘ متعارف کروایا تھا، لیکن واٹس ایپ نے چند دن بعد ہی اسے ہٹانا شروع کردیا ہے۔ لیکن آخر ایسا ہوا کہ واٹس ایپ اب اپنے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو غیر فعال کررہا ہے؟۔ اورواٹس ایپ نے اس انٹر فیس کو عارضی طور پر ریموو کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وےبیٹا انفو کے مطابق بہت سارے صارفین نے اس فیچر کے بارے میں شکایت کی تھی، اگرچہ اس کا انٹر فیس بہت بہترین تھا، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سیک بار کے ذریعے وائس میسجز کو آگے بڑھانا ممکن نہیں تھا، جب کہ ڈارک موڈ میں وائس ویو فارم کا رنگ بہت زیادہ نمایاں بھی نہیں تھا۔

اس فیچرکو ہٹانے کے بارے میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائس ویو فارم فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں تھا اور شکایات سامنے آنے پر اسے ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس فیچر میں موجود خامیوں کو دور کرکے جلد ہی اسے دوبارہ متعارف کرایا جا سکتا ہے

فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام نےڈیسک ٹاپ صارفین کےلیےاہم فیچرمتعارف کروانےکی تیاری کرلی۔

گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایاگیاتھاکہ انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیےایک ایسےفیچرکی آزمائش کررہاہےجس کےتحت صارفین پلیٹ فارم پر موبائل فون کےعلاوہ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بھی فوٹو اور ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔

فیس بک کی ترجمان کرسٹن پائی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین بذریعہ کمپیوٹر انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہم ڈیسک ٹاپ براؤزر کے ذریعے انسٹاگرام فیڈ کو بہتر بنانے کی جانچ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے اس فیچر کا محدود پیمانے پر استعمال بھی نظر آرہا ہے جسے صارفین کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔

بذریعہ ڈیسک ٹاپ فوٹوز ویڈیوز کیسے شیئر کی جاسکیں گی؟

آئیکون میں موجود + پر کلک کریں

کمپیوٹر سے فوٹوز اور ویڈیوز کا انتخاب کریں

سائز کا انتخاب کریں

آپشن نیکسٹ پر کلک کرتے ہوئے فلٹر، برائٹنیس کا انتخاب کریں

کیپشن اور لوکیشن منتخب کریں اور شیئر کریں۔

لندن: انگلینڈ میں موجودپاکستان کرکٹ ٹیم کی کووڈٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں جبکہ دوسری کوویڈٹیسٹنگ آج ہوگی۔

پاکستانی کرکٹرز کو دو رپورٹس کلئیر آنے پر کل سے ڈربی میں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، قومی اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا ہے اور اس وقت سے تمام ارکان 3 روز کی آئسولیشن میں ہیں، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹریننگ کے ساتھ 2 انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔

قومی کرکٹرز اس دورے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھلیں گے، دوسرے مرحلے میں ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔