جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

برٹش کولمبیا: کینیڈامیں ایک اوراسکول کے باہرسےمزیدبچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے عمر 7 سے 15 سال کے درمیان مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیںجنہیں 1890 سے 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔

بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

19 ویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی رول نمبرسلپس جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کی سالانہ امتحان 10 جولائی سے شروع ہونگے

امتحانات میںشریک ایس ایس سی اور ایچ ایس سی پارٹ II کے باقاعدہ امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں سے جمع کی جاسکتی ہیں جبکہ پرائیوٹ /سابق امیدواروں کی سلپس انکے داخلہ فارمزمیں درج پتے پر روانہ ارسال کردی گئی ہے۔

رول نمبر سلپس موصول نہ ہونے کی صورت میں ایف بی ایس ای کی ویب سائٹ یعنی www.fbise.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں طلباکاامتحانات کےخلاف احتجاج جاری ہے

تفصیلات کے مطابق آج صبح ہی طلبا کی بڑی تعدادبڑی تعدادبورڈ امتحانات کے خلاف ایچ ای سی کے باہر پہنچ گئی ہے ۔

طلبا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 منسوخ کرنےکے ساتھ ساتھ  #WeWantPromotion  کانعرہ لگایا۔

اس موقع پر کسی بھی ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کےتحت سنڈیکیٹ کےفیکلٹی نمائندگان کےلیےالیکشن کاانعقادکیاگیا۔ 

انتخابات میں پروفیسرز کیٹگری میں پروفیسر ڈاکٹر رضاعلی خان،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹگری میں ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹگری میں صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرز کی کیٹگری میں کاشف اسرارنے کامیابی حاصل کی۔ تمام نمائندگان تین سال کے لیے رکن سینڈیکیٹ منتخب کیے گئے ہیں۔

جامعہ ترجمان کے مطابق پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے پروفیسرڈاکٹر رضا علی خان اورپروفیسرڈاکٹر عطا اللہ خواجہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر کاشف احمد، ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،ڈاکٹر معاذ اختر، اسسٹنٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر محمد عامرقریشی، ڈاکٹر کامران زکریا،انجینئر ڈاکٹر جاوید حنیف،صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرزکیٹگری کے لیے کاشف اسرار، محمد صمد خان میں کانٹے دار مقابلہ رہا۔

یاد ر ہے کہریٹرننگ آفیسر /رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور پرزائیدنگ افسر/ ڈپٹی رجسٹرار مخدوم خالد ہاشمی کی سرپرستی میں ووٹ کاسٹ کیے گئے. شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈینز نے جیتنے والے اساتذہ کو مبارک باددی۔

جھاڑ کھنڈ: آن لائن کلاس لینے کے لیےپانچویں جماعت کی طالبہ کی محنت رنگ لے آئی

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے جمشید پور میں پانچویں جماعت 11 سالہ طالبہ کو آن لائن کلاس لینے کے لیے اسمارٹ موبائل فون کی ضرورت تھی تاہم والدین کی استطاعت نہ ہونے کے باعث بچی نے پھل بیچ کر اپنی ضرورت پوری کرنے کاارادہ کرلیا۔

پانچویں جماعت کی طالبہ تلسی کماری پھل تو فروخت کرنے لگی تاہم اس سے ہونے والی آمدنی گھر کے راشن میں صرف ہوجاتی تھی جس سے بچی کو تعلیم جاری نہ رکھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور وہ مایوس ہوکر غمزدہ رہنے لگی۔

تلسی کماری کی یہ کہانی ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی جسے ممبئی کے ایک بزنس مین نے پڑھا اور تلسی کو خطیر رقم بھیجوا دی تاہم تلسی نے امداد کے بجائے پھل خریدنے کی شرط رکھی جس پر بزنس مین نے فی آم دس ہزار روپے کے حساب سے ایک درجن آم خرید لیے۔

پُرعزم تلسی کماری کی والدہ نے بزنس مین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان ایک لاکھ 20 ہزار روپوں سے وہ تلسی کے لیے اسمارٹ فون اور دیگر تعلیمی مواد خریدیں گی۔

ڈربی: انگلینڈمیں موجودقومی کرکٹ ٹیم کوآج پھرکوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

انگلینڈ کے شہرڈربی میں موجود قومی اسکواڈکوآج پھرکوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہے، برطانیہ آمد پر پہلے دو دن لگاتار کوویڈ ٹیسٹنگ ہوئی تھی، یہ تیسری ٹیسٹنگ ہے جو آج صبح ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اورانگلینڈ بورڈ کے درمیان کوویڈ ایس اوپیز کے تحت تین کوویڈ ٹیسٹنگ لازمی تھیں۔

اب سب کرکٹرز کے بجائے کسی بھی کرکٹر کی رینڈم کوویڈ ٹیسٹنگ ہوسکے گی، کرکٹرز نے تین دن روم آئیسولیشن میں گزرنے کے بعداب کھلی فضا میں گھومنے پھرنےاورپریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

لاہور: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب نے وزیر تعلیم پنجاب کو تعلیم دشمن قرار دے دیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی کی زیر صدارت کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اس موقع پر
سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج، فتخار چوہدری، محمد ابراہیم ،رانا سہیل حفیظ الرحمان، عرفان کیانی شریک تھے۔

گرمی کی چھٹیوں سے پہلے طلبا کو نصاب فراہم کردیاجائے گا

انہوں نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم پنجاب کی تعلیم دشمن پالیسی کا نوٹس لے، مر اد راس نے NCOCکے فیصلوں کے برعکس پنجاب میں 1ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کر دئیے، پنجاب میں شعبہ تعلیم کی تباہی کے ذمہ دار مراد راس ہیں معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

پنجاب بھرکے تعلیمی ادارےبندرہیں گے

قائدین نے کہا کہ حکومت میٹرک اور ایف اے کے امتحان کا انعقاد چاہتی ہے لیکن تعلیمی ادارے بند کر کے قوم کے نونہالوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے ۔

تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کے سلیبس کی دہرائی اور امتحانات کی تیاری ناممکن ہے، حکومتی عہدیداروں کی ناسمجھی کی وجہ سے بچےتعلیم سے دور ہو رہے ہیں

 

لاہور: بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورنےطالبات میں ریاضی کے مضمون کی حوصلہ افزائی کیلئےوظائف کا اعلان کیاہے

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ہر سال ریاضی کے مضمون میں حاصل کردہ امتیازی مارکس پر 5 اسکالرشپ جاری کرتا ہے ۔ یہ اسکالرشپ ان طالبات کو دئیےجاتے ہیں جو ریاضی مضمون کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کر کے بی اے / بی ایس سی / بی ایس آنرز کی سطح پر کالج میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

وظیفے کے لیے سادہ کاغذ پر درخواست اپنے انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ پرنسپل کی وساطت سے سیکرٹری بورڈ کے نام 30 جولائی تک ارسال کی جاسکتی ہے ۔

سلیکان و یلی: واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے تیاری مکمل کرلی جس کے بعدصارفین جلد ہی واٹس ایپ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک اکاؤنٹ کو ایک ہی ڈیوائس پر چلا سکتے ہیں، اور کمپیوٹر پر چلانے کے لیے آپ کے موبائل کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا بھی ضروری ہے۔ لیکن اب واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے دی گئی نئی اپ ڈیٹ 2.21.14.1 میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہم فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بیٹا(آزمائشی) ورژن میں واٹس ایپ کے مختلف ڈیوائسز پر کام کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس نئے فیچر کی اپ ڈیٹ جلد ہی صارفین کے لیے جاری کردی جائے گی جس کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور پورٹل کو موبائل فون کے انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے بنا استعمال کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وےبیٹا کے مطابق واٹس ایپ لنکڈ موبائل ڈیوائسزکے لیے ’ لاگ آؤٹ‘ کے آپشن پر کام کر رہا ہے اور یہ فیچر بھی مستقبل میں دستیاب ہوگا۔ آج بھی واٹس ایپ نے اس سیکشن کو دوبارہ اپ ڈیٹ کیا ہے جو کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس میں ملٹی ڈیواسز فعال ہونے کے بعد دستیاب ہوگا۔ جب کہ ملٹی ڈیوائسز استعمال کرتے ہوئے آپ کی کالز اور پیغامات ’ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ‘ ہوں گے۔

واٹس ایپ ملٹی ڈیوائسز کے بارے میں تازہ ترین معلومات یہی بتاتی ہے کہ ملٹی ڈیوائس کے پہلے ورژن کو استعمال کرتے ہوئے دوسرے موبائل کو کنیکٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اور زیر نظر اسکرین شاٹ میں واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آپ صرف ایک فون ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ وے بیٹا کے مطابق مارک زکر برگ بھی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ ملٹی ڈیوائس فیچر اگلے دو ماہ کے اندر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے استعمال کنندگان کے لیے دستیاب ہوگا۔

دبئی: ٹوئنٹی20ورلڈکپ میں کہ 16 ٹیموں میں گھمسان کے مقابلوں کا محاذ تیار ہوگیا۔

16 ٹیمیںٹورنامنٹ 17اکتوبر سے 14 نومبر تک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور مسقط میں میدان میں اتریں گی۔جبکہ فاتح ٹیم 14 نومبرکو چمچماتی ٹرافی تھامے گی ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، 2 گروپس میں تقسیم ان سائیڈز میں مجموعی طور پر 12 میچز ہوں گے جنھیں یواے ای اور اومان میں بانٹا گیا ہے،مقررہ تاریخ تک رینکنگ میں ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا پانے والی بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے ساتھ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، اومان، پاپوا نیوگنی ان ٹیموں میں شامل ہیں۔

4 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 میں باقی 8سائیڈزکو جوائن کریں گی۔ اس گروپ کے تمام30 میچزیواے ای میں ہی ہوں گے، سپر 12 مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا، ٹیموں کو 6، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،اس کے بعد 3 پلے آف گیمز ہوں گے، 2 سیمی فائنلز اور 14 نومبر کو فائنل شیڈول ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہاکہ ہمیں ایونٹ بھارت میں نہ ہونے سے مایوسی ہوئی مگر محفوظ ترین انعقاد ہماری واحد ترجیح ہے،اس فیصلے سے ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک ایسے ملک میں کرنے کا موقع ملے گا جہاں پر بائیوسیکیور ماحول میں ملٹی ٹیم ایونٹس منعقد ہوتے رہے ہیں۔

اس بار میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کوکرنا تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ حل نہ ہونے پر مجبوراً منتقلی پر راضی ہونا پڑاجس کے بعدبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی ن ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کی تصدیق کر دی تھی البتہ میزبانی کا حق بدستور بھارت کے پاس ہی رہے گا۔

آئی سی سی پہلے ہی یواے ای کو متبادل وینیو قرار دیتے ہوئے تیار رہنے کا کہہ چکی تھی بعد ازاں حتمی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے نئے وینیوز کا اعلان کردیا، جس کے بعد اومان بھی یواے ای کے ساتھ میزبانی میں شامل ہوگا۔