جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: طلبا کے احتجاج پروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خاموشی اختیار کرلی۔

گزشتہ کئی روز سے جاری ملک بھرمیں سوشل میڈیا اورسڑکوں پر میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے طلبا نے حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ تاحال جاری ہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے کسی بھی قسم کا رد عمل منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلبا و طالبا ت سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگ کے ساتھ #WeWantPromotion #CancelExamsSaveStudents #ShafqatMehmood #CancelallBoardExams #ShafqatMehmood_noMore احتجاج کررہے ہیں
جبکہ پشاور، اسلام آباد ، لاہور، ملتان سمیت دیگر شہروں میں طلبا کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

امتحانات کے حوالے سے طلبا کے مطالبات پر متعدد سیاسی اور شوبز شخصیات کی جانب مسئلے کاحل نکالنے کےلئے شفقت محمود کو باور بھی کرایا گیا لیکن اب تک وفاقی وزیر تعلیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

تاہم آئی بی سی سی نے گزشتہ روز نئی ہدایت جاری کردی ہے کہ امتحانات کسی بھی صورت منسوخ نہیں ہونگے ۔

اسلام آباد: طلباوطالبات کابورڈ امتحانات کی منسوخ کرنےکامطالبہ تاحال جاری ہے۔

حتجاجی طلبا نے سوشل میڈیاپر 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

واضح رہے 5 اور 10جولائی سے ملک بھرمیں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے جسکے خلاف طلبا سراپا احتجاج ہیں ۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہناہے کہ کورس نامکمل ہے امتحانات کی تیاری کیسے کریں۔

طلبا کی جانب سے کئے جانے احتجاج پر متعدد شخصیات نے ردعمل کااظہار کیا ہے۔

یاد رہے رواں سال کووڈ کے باعث امتحانات تاخیر کا شکار ہیں جبکہ امتحانات صرف اختیاری مضامین کےلئے جانے ہیں۔

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےتحت ڈپلومہ پروگرامزکےسالانہ امتحانات کا آغازکردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئےپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم ایل آئی ایس ، ایم بی اے /ایم پی اے اور ایم ایڈ)اولڈ( پروگراموں کے فائنل امتحانات 4جولائی سے شروع ہونگے جو 11 جولائی تک جاری رہیں گے ۔ یاد رہے امتحانات آن لائن منعقد کئے جارہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے چار/سینٹر آف ایکسی لینس/ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جن میں سیرت النبی، صوفی ا سٹڈیز،مسلم افکار کے لئے اقبال چیئراور دانشوروں کی آرکائیوز شامل ہیں۔

کراچی: ہائریجوکیشن کمیشن ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخرکرنےپررضامندہوگیا۔جس کانوٹیفیکیشن جلدجاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والےملک بھر کی سرکاری ونجی جامعات کے وائس چانسلرزکےمنعقدہ اجلاس میں ایچ ای سی نے ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخر کرنے رضا مندی ظاہرکی ہے

اس اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کررہے تھے جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کےبعد قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تصدیق کی کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے دلائل پرایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی ایک سمری تیار کرکے سرکولیشن کے ذریعے کمیشن ممبران کو بھیجے گی اوراراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا انھوں نے واضح کیا کہ کمیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکے تحت نویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کاآغاز 5 جولائی سے ہورہاہے۔

اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نےگزشتہ روز اپنے دفتر میں امتحانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ناظم امتحانات سید محمد علی شائق، ڈپٹی کنٹرولر طارق کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار 249طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ 438 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکول شامل ہیں۔طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

رواں سال نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔ اسی طرح جنرل گروپ کے امتحانات میں 37ہزار 680 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کو کہاکہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران کووڈ19کی وباء کے باعث ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں،امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کے حوالے سے تمام ہدایات آویزاں کی جائیں، طلباء و طالبات ماسک کا استعمال لاز می کریں۔امتحانی سینٹروں پر معمور سینٹر سپرنٹنڈنٹ، سینٹر کنٹرول آفیسرکو کووڈ ویکسین لگوانے کی ہدایات گورنمنٹ آف سندھ پہلے ہی جاری کر چکی ہے ہم نے بھی اس حوالے سے تمام امتحانی سینٹروں پر لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔

۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر سینٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔چیئرمین سید شرف علی شاہ نے نے بتایا کہ تمام ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں

۔ چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے، انہوں نے طلبہ کو متنبہ کیا کہ امتحانات کے دوران موبائل فون ہر گز اپنے ہمراہ نہ لائیں خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

لاہور: لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےسالانہ امتحانات کی رول نمبر سلپس جاری کردی۔

لاہوربورڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایچ ایس سی سی پارٹ ٹو پرائیوٹ و ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کردی ہے۔

 لاہور نے انٹرسال دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

ریگولر امیدوار اپنی پرچی اپنے متعلقہ اداروں سےحاصل کرسکتے ہیں

جبکہ پرائیوٹ امیدوار اپنی پرچی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

روالپنڈی: بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےسالانہ امتحان 2021 کے رول نمبر سلپس اپلوڈکردیئے۔

بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے ایچ ایس سی سی پارٹ ٹو پرائیوٹ و ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کردی ہے۔

پرائیوٹ امیدوار اپنی پرچی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ریگولر امیدوار اپنی پرچی اپنے متعلقہ اداروں سے
حاصل کرسکتے ہیں۔

 واضح رہےراولپنڈی بورڈ کے تحت انٹرسال دوم کے سالانہ امتحانات کاآغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

اسلام آباد: انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی نے واضح ہدایت جاری کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری  امتحانات کے حوالے سےافواہوں پر آئی بی سی سی کا کہناہے کہ طلباءامتحان کی تیاری جاری رکھیں نویں سےبارہویں جماعت تک کےامتحانات اعلان کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہوں گے۔

آئی بی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ طلبا جعلی کہانیوں یا افواہوں پر کوئی دھیان نہ دیں، امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد: احتجاج کرنے والےطلبا پرپولیس کی کارروائی پر سیاسی رہنما احسن اقبال نے امتحانات میں توسیع کرنے کامطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹرپر انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات مختصر نوٹس اورنصاب مکمل کروائے بغیر امتحانات لینے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں-حکومت ان پر تشدد کر رہی ہے-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانات کو 30-45 دن کے لئے ملتوی کیا جائے چونکہ انٹر کے امتحانات کا تعلیمی سفر میں اہم ترین مقام ہوتا ہے-گرفتار طلبہ کو فورا رہا کیا جائے-

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی ، متعدد طلبا کو گرفتار کرنے پر سیاسی رہنما مونس الہٰی کا رد عمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے ٹوئیٹر پر انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ جب 75فیصد کورس بھی نہ پڑھائے گئے ہوں، آن لائن سہولت طالب علموں کی غالب اکثریت کو میسر نہ ہو،سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ کا کورونا بحران میں کوئی پرسان حال نہ ہو،تو پھربورڈ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے بچے سچے ہیں۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے ! #WeWantPromotion #CancelAllBoardExams کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔