جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وفاقی وزیرشفقت محمودنےامتحان ملتوی کی حمایت کرنےوالےسیاسی رہنمائوں کوتنقیدکانشانہ بناڈالا۔

گذشتہ روز ٹوئیٹرپر انہوں نے ٹوئیٹ کیاکہ ن لیگ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست کر رہی ہے ۔سعد رفیق اور احسن اقبال کو علم ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں امتحانات ہو چکے اس لئے باقی طلباء کو کیسے چھوٹ دی جا سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی رہنما جانتے ہیں کہ امتحانات کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیاجس میں آزاد جموں کشمیر میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت شامل ہےوہ یہ بھی جانتے ہیں کہ طلباءکو پروموٹ کرنے کی کوئی بنیاد موجود نہیں کیونکہ گزشتہ برس امتحانات نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق ،احسن اقبال اگر تعلیم یافتہ ہیں تو انہیں علم ہونا چائیے کہ امتحانات طلباء کی قابلیت جانچنے کے لئے کتنے ضروری ہیں بالخصوص 12گریڈ کیلئے کیونکہ ان طلباء نے یونیورسٹیوں پروفیشنل کالجز میں جانا ہے محنت کرنے والے طلباء کے خلاف تفاوت کیوں کی جائے؟۔

لیگی رہنما جانتے ہیں کہ18th ترمیم کے بعد 30 امتحانی بورڈز میں سےصرف ایک فیڈرل بورڈ فیڈرل گورنمنٹ کےماتحت ہے لیکن وہ ایسے اظہار کر رہےتھےجیسےوفاقی حکومت سے ایک حکم سے امتحانات روکے جا سکتے ہیں یہ سستی سیاست کی ناکام کوشش ہے۔

 

پشاور: خیبرپختونخواہ میں بھی میٹرک بورڈامتحانات کاآغازہوگیا۔

اس حوالے سےوزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان تاراکزئی نےاپنے ٹوئیٹراکاونٹ پرپیغام جاری کیاہےجس میں انکاکہناہےکہا امتحان کادباؤ معمول ہے،اس سے بہت جلد آپ نکل جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ آپ کے روشن مستقبل اور آپ کی بہتری کے لئے ہےاس کے لئے آپ بعد میں میرا شکریہ ادا کریں گے

اسلام آباد: اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کےمختلف صوبوں میں امتحانات کاآغازہوگیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے طلبا کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پران کاکہناتھاکہ امتحان میں شرکت کرنےوالےطلبا وطالبا کےلئے دعا گو ہیں انشاءاللہ سب بہتر ہوجائے گا۔

امتحانات ملتوی ے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرکےان بچوں کوکیوں سزا دی جائےجو امتحانات کےلئےتیار ہیں جن طلباء کو امتحانات کی تیاری میں وقت کی کمی کی شکائیت ہے وہ دو سے تین ماہ بعد تمام بورڈز کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ضمنی امتحانات لے سکتے ہیں۔

کراچی: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارسماجی رہنما عبدالستارایدھی کودنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔

عبدالستارایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہربانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالاجو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزارروپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑگئے کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔
ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فائونڈیشن کواپنے والد کے اندازسے ہی چلا رہے ہیں۔ عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔

ان کی سماجی فلاحی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا بلکہ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا جبکہ انکی تدفین کے موقع پر19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام تارکزئی کاکہنا ہے کہ طلبا امتحانات کی تیاری کریں دوسروں کی باتوں میں نہ آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شاہرام تارکزئی نے کہا ہے کہ چند بے خبراور کنفیوزڈسیاستدان ہمارے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں کہ امتحانات نہیں ہونے چاہیےلیکن میں پھر زور دے کہ کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

رواں سال انٹر اور میٹرک کے صرف اختیاری مضامین کے امتحان لئے جائیں گے۔

اس طرح کےلوگوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہمارےبچوں کےمستقبل سے دور رہیں اور کم از کم تعلیم میں سیاست کو شامل نہ کریں

 

لاہور: سیاسی رہنما خواجہ سعد رفیق نےطلبا کے حق میں اہم مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پرکہا کہ کوروناکے باعث گزشتہ ایک سال سے ملک بھر میں اسکول اور کالج بند پڑے ہیں اور طلبا کلاسز لینے سے قاصر ہیں۔

سلیبس مختصر کرنے کے باوجود طویل لوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ سپیڈ سےمسائل کے باعث آن لائن کلاسز کے ذریعے بھی طلبا یہ مختصر سلیبس بھی پورا نہیں پڑھ سکےاور حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اِس سال میٹرک اور انٹرکےطلبا کو صرف اختیاری مضامین کا امتحان دینا ہو گا۔
موجودہ حالات اورگزشتہ سال میں طلبا کی پڑھائی کی تناظر میں یہ ایک غیردانش مندانہ فیصلہ ہے۔ اِس حوالے سے چند غورطلب نکات پیش نظر رکھےجائیں

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:

1: صرف اختیاری مضامین کے امتحان کےنتائج سے کسی طالب علم کی کسی لازمی مضمون میں قابلیت کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے بالخصوص جبکہ پرائیویٹ امتحان دینے والےطلبا کی اکثریت انگریزی میں فیل ہو جاتی ہے۔

2: داخلہ کے وقت یونیورسٹی انتظامیہ اِن کے میرٹ کا تعین نہیں کر سکتی مثلاًجس بچے نے انٹر میں انگریزی کا امتحان دیا ہی نہیں، اوراِس مضمون میں BS میں داخلہ لینے چاھتا ھےتو یونیورسٹی داخلے کی اھلیت کاتعین کیسے کریگی؟

3۔ صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینےکےنتیجےمیں ذہین طلبہ کے پاس پروفیشنل ڈگری پروگرام میں داخلہ کیلئے اپنی مکمل مارکس شیٹ ہی نہیں ہو گی

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

May be an image of text that says 'HSC Part (Home Economics) Date Sheet For Annual Examinations 2021 (Only For Fresh Students) July 5. 2021 DATE 26-july-2021 SUBJECT PAPER 28-july-2021 Physics 30-july-2021 Family Clothing Problems 31-july-2021 Family Relation & Child Development 02-August-2021 Home Management 04-August-2021 Chemistry Meal management & Food Prevention'No photo description available. May be an image of text that says 'HSC Part (Special Students) Date Sheet For Annual Examinations 2021 (Only For Fresh Students) july 6, 2021 DATE 27-July-2021 SUBJECT PAPER 29-July-2021 Ilamic Studies 31-July-2021 Outlines of Home Economics 03-August-2021 Fine Arts 04-August-2021 Health& Physical Education Computer Science'

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ نے تما م گروپس) پر ی میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولرو پرائیوٹ، آرٹس ریگولر و پرائیوٹ، خصوصی امیدوار اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے

May be an image of text that says 'HSC Part (Science) Date Sheet For Annual Examinations 2021 (Only For Fresh Students) july 6. 2021 DATE 26-july-2021 Subject/ Paper 28-july-2021 Physics 30-july-2021 Chistry Statistics 31-july-2021 Mathematics 02-August-2021 Botany Economics Zoology Computer Science'May be an image of text that says 'HSC Part (Commerce) Date Sheet For Annual Examinations 2021 (Only For Fresh Students) July 5, 2021 DATE 26-july-2021 SUBJECT PAPER 28-july-2021 Accounting 30-july-2021 Commercial Commercial Geography 02-August-2021 Statistics Principle of Commerce'May be an image of text that says 'HSC Part (Humanities Arts) Date Sheet For Annual Examinations 2021 (Only For Fresh Students) July 2021 DATE SUBJECT PAPER 27-July-2021 Education Islamic History/ Geography Outlines of Home Economics Braille 29-july-2021 Civics Sociology Statistics Nursing 31-July-2021 Fine Arts Health & Physical Education Computer Science Logic /Library Science 03-August- 2021 Economics Islamic Studies General History Psychology 04-August- 2021 Urdu (Advance) Arabic Persian Sindhi (Elective) English (Elective) Mathematics'

جس کے مطابق انٹرسالانہ امتحانات کاآغاز 26 جولائی سے ہوگا۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اورHuawei پاکستان کے اشتراک سے”Huaweiپاکستان انٹیلی جنٹ ایجوکیشن سمٹ 2021“کاانعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کلاس رومز کا ہونا،پاکستان کی تعلیمی اور آٹی ٹی انڈسٹری میں انقلابی قدم ثابت ہوگا، انٹیلی جنٹ سمٹ 2021پاکستان ہی کا نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بہترین آٹی ٹی کمپنی Huaweiکا پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونی ورسٹی این ای ڈی کے اشتراک سے منعقدہ یہ سمٹ پاکستان کی آٹی ٹی انڈسٹری میں انقلابی قدم ثابت ہوگا۔
طالب علموں سے خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سمٹ پاکستان ہی کا نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کو تبدیل کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل اور ان کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقعے پر کمپوٹر کو دنیا کی دوسری بڑی ایجاد کہتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ اس سمٹ کے ذریعے اسمارٹ کلاس رومز کے تصوراور ورچوئیل لرننگ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں کے لیے Huawei کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی مفت فراہم کی جارہی ہے، اس کے لیے جامعہ ان کی شکرگزار ہے۔

ایم ڈی ہوآوے کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کررہاتاکہ کووڈ19 جیسی صورتِ حال میں بھی تعلیم متاثر نہ ہو۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کا کہنا تھا کہ آن لائن طریقہ تعلیم میں مزید بہتری کے لیے ہوآوے کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

اس موقعے پرایجوکیشن ورچوئیل Huawei پاکستان کے اکاونٹ ڈائریکٹرنیاز علی شاہ رخ، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر نوید طاہر سمیت ڈائریکٹر آئی ٹی اسد عارفین نے اسمارٹ کلاسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد:11 نکاتی ایجنڈے پر قومی اسمبلی کےاجلاس آج شام 30:4 بجے ہوگا۔
اجلاس میں انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات کےمعاملے کو اٹھایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میںطلبا کی جانب سے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے پر مسلم لیگ (ن نے ایوان بالا میں تبادلہ خیال اورحل کرنے کے لئے 8 جولائی کےقومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے آج کالنگ توجہ کا نوٹس جمع کرادیا ہے ۔

جسے قومی اسمبلی نے منظور کرتے ہوئے آج کے ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کااٹھایاجائے گا۔

پشاور: خیبر پختونخواہ میں میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

وزیر تعلیم کےپی کے نےامتحانی ہال میں انتظامات کا جائزہ لینےکے لئے دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر تعلیم نے انتظامی امور کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10جولائی سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات شروع ہونے جارہے ہیں شفاف طریقے امتحانات  لینے کے بارے میں مکمل تسلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امتحانات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔تمام امتحان سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئیے گئے ہیں اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ موبائل اور دیگر آلات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی

۔ نقل کرنے والے اور نقل فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔ نقل کرنے والے اور نقل فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

وہاں پرچوں کے دوران موبائل کے ذریعے ریکارڈنگ کی جائے گی جو کسی وقت بھی چیک کیا جا سکے گی۔

یاد رہے رواں سال انٹر اور میٹرک کے صرف اختیاری مضامین کے امتحان لئے جائیں گے۔