جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

فیصل آباد: ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے میٹرک سال اول و دوم اور انٹرمیڈیٹ سال اوّل و دوم کی سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر سال دوم کے امتحانات 10 جولائی اور سال اول کے سالانہ امتحانات 12 اگست سے شروع ہونگے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تمام پیپرز شارٹ سلیبس کے ماڈل پیپرز(پرانے پیٹرن) کے مطابق صرف اختیاری مضامین کے دو گروپس میں ہونگے ۔

پہلےگروپ کا امتحان صبح 30:8 بجے جبکہ دوسرے گروپ کاامتحان 30:1 بجے ہوگا جبکہ کسی بھی مضمون کا عملی امتحان نہیں ہوگا۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےصوبےمیں میٹرک اورانٹرکےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔

پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات کے حوالے سے تین تجاویز آئی ہیں، سعید غنی

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لیے جائیں گے۔

امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے ۔

جو بھی بچہ ان مضامین میں فیل ہوگا اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے

اس کے علاوہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔

میرپور: انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے ایس ایس سی سال اول و دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق فزکس کیمسٹری، ریاضی سائنس گروپ، جنرل ریاضی آرٹس گروپ، اسلامیات اختیاری اورمبادیات ہوم اکنامکس کے مضامین کاامتحان دو مختلف گروپوں میں ہوگا۔

بقیہ مضامین کا امتحان ڈیٹ شیٹ میں درج وقت کے مطابق ہوگا۔ امیدواران کو معروضی پرچے پہلےاورانشائیہ بعدمیں جاری کیے جائیں۔

صبح کا پرچہ 30:8 بجے دوپہر کا پرچہ 30:1 بجے دن میں ہوگا جبکہ جمعۃ المبارک کے دن پرچہ 30:2 بجے شروع ہوگا۔

نویں جماعت کے امتحانات28 اگست 2021 جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات29 جولائی کو ہوگا۔

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم 24جون2021تک (علاوہ ہفتہ،اتوار) صبح9سے شام5 بجے تک جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/pv پر آن لائن پر کئے جاسکتے ہیں۔

بی اے، بی کام(سال اول و دوم) کی امتحانی فیس4600سو روپے اوربی اے اور بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس 6800سو روپے ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان 15 جون2021کوپاکستان کے سرکاری صحت کے مراکز میں نئی طرز پر بنیادی صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے مقصد سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

پنک پاکستان ٹرسٹ کی صدر ڈاکٹر زبیدہ قاضی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے وائس چانسلر آفس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے اس تقریب میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جے ایس ایم یو کا انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن پنک پاکستان ٹرسٹ کے ساتھ مل کر بیسک ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے طبی عملے کی تربیت کرے گا تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام تک باآسانی پہنچائی جا سکیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر سید محمد طارق رفیع نے انسٹیٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈریڈز اور انکی ٹیم کی اس کوشش کو سراہا اور انہیں اس مقصد میں کامیابی کے لیے یوقنیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر پنک پاکستان کے ٹرسٹی ابراہیم ساجد ملک اور رضاکار مس مفرہ ملک بھی موجود تھے۔ صدر پنک پاکستان ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے بات کرتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے ہیلتھ کیئر میں بہتری لانے کے لیے کاوشوں کو بیان کیا۔

مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں پرنسپل ایس ایم سی پروفیسر غلام سرور قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئر پرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ ، انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر تابندہ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ امبرین، ڈاکٹر فوزیہ، اور لیکچرر ڈاکٹر صدف بدیع الزمان، ڈاکٹر کرن ذیشان، اور ڈاکٹر طیبہ بھی موجود تھے

اسلام آباد: فیڈرل ایجوکیشن منسٹرشفقت محمود کی شریک صدارت پاکستان کی سرکاری / نجی میڈیکل یونیورسٹیز میں ایف ایس سی (پری میڈیکل) اور اے 2 کیمبرج کے طلباء کے داخلے کو یقینی بنانے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائےصحت فیصل سلطان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں طلبہ کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئےایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ کے حوالے سے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔
جس میں رواں سال اکتوبر میں منعقدہ اے لیول کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیاکہ تعلیمی سال کو بچانے کےلئے 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 ء تک ہونےوالےMDCATٹیسٹ میں شریک ہوسکیں گے۔

جامعات کو عارضی بنیادوں پر اے لیول کے طلبا کو داخلے کی اجازت دیں گے

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ پی ایم سی انڈرگریجویٹ ایجوکیشن ریگولیشنز 2021 کے مطابق میڈیکل / ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہش مند تمام طلبا ایم ڈی سی اے ٹی امتحان دے سکتے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ابھی تک ایف ایس سی پری میڈیکل یا اےلیول کے امتحانات نہیں دیئے ہوں۔

اس فیصلےسے نہ صرف طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ جائےگابلکہ ملک بھر کی سرکاری / نجی میڈیکل یونیورسٹیزمیں ان کے بروقت داخلے ہوسکیں گے

میڈیکل / ڈینٹل کالجوں میں پی ایم سی ریگولیشن کے مطابق داخلہ 15 جنوری 2022 تک حتمی شکل میں لینا ہے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اکتوبر میں ان کے اے لیول کے امتحانات دینے والے طلباء کو ایڈجسٹ کرنے اور جنوری 2022 میں متوقع نتائج کےلئے ، ہر میڈیکل / ڈینٹل کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ درخواست گزاروں کے برابر نشستوں پر داخلہ کو حتمی شکل نہ دیں  بلکہ جنہوں نے اکتوبر میں اپنی اے لیول لیا ہے اورنتائج کے منتظر اور جنوری 2022 میں نتائج دستیاب ہونے کے بعد ان نشستوں پر داخلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس مقصد کے لئے پی ایم سی کالجوں کو 10 فروری 2022 تک ان خصوصی زمرہ کی نشستوں پر داخلے کو حتمی شکل دینے کی اجازت دے گا۔

نائب صدر پی ایم سی نے وفاقی وزیر تعلیم اور ایس اے پی ایم صحت سے بھی درخواست کی کہ وہ استعمال کرنے کے معاملے پر غور کریں

 صرف انتخابی مضامین کے لئے ہونے والے ایف ایس سی امتحانات کے پیش نظراس سال سرکاری کالجوں میں میرٹ تخلیق کے لئے صرف اختیاری مضامین کے نتائج کوترجیع دی جائےگی جس کے لئے پی ایم سی پہلے ہی نجی کالجوں کے لئے ان خطوط پر پالیسی پر غور کر رہا ہے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات(ایس ٹی ای)جاری ہیں

جوابی کاپیاں متعلقہ ٹیوٹرکو 20جون 2021ء تک موصول ہوجانی چاہئیں،بصورت دیگر طالب علم کو غیرحاضرتصورکیاجائے گا ۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رول نمبر سلپ والی آپشن میں سوالنامے (امتحانی پرچے )، ٹیوٹرز کے ایڈریسزاورایک بیان حلفی بھی موجودہےجسےطلبہ نےلازمی پر کرکے جوابی کاپیوں کے ساتھ منسلک کرنا ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی زیر صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کے لئے آج پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے اعلی عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس آج ہوا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم نےاعلان کیا ہے کہ اے 2 طلباء کو ای سی اے ٹی اور انجینئرنگ کالج داخلہ ٹیسٹوں میں شرکت کی اجازت ہوگی اور عارضی نتائج کی بنیاد پر انہیں داخلہ دیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اعلی عہدیداروں اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیوں کو طلباء کو جنوری میں ان کے آخری امتحان کے آخری نتائج کے مطابق عارضی داخلہ دینے کی اجازت ہوگی۔

ایچ ای سی اے لیول کے طلبا میں عارضی طور پر داخلے پر متفق ہے

گذشتہ ماہ ، ہائر ایجوکیشن آف کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے ان کے امتحانات ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وہ جامعات کو عارضی بنیادوں پر اے لیول کے طلبا کو داخلے کی اجازت دیں گے۔

عہدیداروں کاکہناہے کہ یہ فیصلہ ایچ ای سی اور کورونا وائرس مانیٹرنگ کمیٹی نے ایک اجلاس میں کیا ہے۔ کمیٹی میں ملک کی تمام اقسام کے وائس چانسلرز شامل ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا ، "عارضی داخلہ دینے کا فیصلہ اس لئے لیا گیا تھا کہ طلباء کا سال ضائع نہ ہو۔"

کراچی : آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجز ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے مسائل ومعاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سندھ بھر کے تمام طلبہ وطالبات کے حق میں بہترین فیصلے کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں۔

مورخہ 16 جون 2021 اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ کے بعد اہم ترین اور تعلیم دوست فیصلے کرنے پر وزیر تعلیم سندھ محترم سعید غنی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری کالج ایجوکیشن، سیکریٹری یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز، چیئرمین بورڈز ، ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، ڈائریکٹرز اسکولز اور دیگر ممبران اسٹیرنگ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے شکرگزار ہیں کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مسائل و معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سندھ بھر کے تمام طلبہ وطالبات کے حق میں بہترین فیصلے کیے اور خصوصیت کے ساتھ سندھ کی اکثریت پرائیویٹ اسکولز ایسوسیشنز کے سربراہان کی مشاورت اور متفقہ پیش کیے جانے والے تجاویز پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کی خصوصی دلچسپی اور توجہ سے انتہائی اہم اور اتنے زیادہ فیصلے ممکن ہوئے۔
ان کا مزید کہا ہے کہ

1۔ امسال موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہونگی جولائی کے مہینے میں امتحان اور پری سیشن کلاسز لی جائینگی۔
2۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد ہونگے ۔
3۔ پریکٹیکل امتحانات اسکولز اور کالجز خود منعقد کریں گے۔ 4۔ 5 جولائی سے میٹرک ( دہم ) کے امتحان شروع ہونگے۔
5۔ نویں دسویں کے طلباء کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی مارکس دیئے جائینگے۔
6۔ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل بروز منگل 15 جو ن سے شروع ہو چکا ہے جبکہ نرسری سے پنجم کی فزیکل کلاسز 21 جون سے شروع ہونگے۔
7۔ کلاس اول تا کلاس ہشتم کے امتحان اسکول اپنے طے کردہ شیڈول کے مطابق لے سکتے ہیں۔
8۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے والے بچوں کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کیا جائے گا
9۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کو ٹوٹل نمبر کا 5 فیصد جبکہ نہم اور گیارہویں جماعت کے بچوں کو 3 فیصد اضافی نمبر دیئے جائینگے۔ 10۔ امپرومنٹ اور مخصوص مضامین کے امیدواروں کی عدم اطمینان کی صورت میں الگ سے خصوصی امتحان بھی لیا جائے گا۔

راولپنڈی :راولپنڈی نےنہم،دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےنہم،دہم، گیارہویں اور بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف چیئرمین کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان 10جولائی سے دسویں جماعت کے امتحانات29 جولائی سے شروع ہونگے

جبکہ گیارہویں اور نویں جماعت کےامتحانات اگست میں منعقد ہونگےنویں جماعت کے امتحانات28اگست اورگیارہویں12 اگست سےشروع ہونگے۔