ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی یونیورسٹی نےبی اےاوربی کام پرائیوٹ کےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی.

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسیدظفرحسین کےمطابق بی اے, بی کام پرائیوٹ سال اول,دوئم, سال اول ودوئم باہم,  بی اوایل اورامپرومنٹ آف ڈویژن کےلئےامتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23فروری 2021 تک توسیع کردی گئی ہے. 

تفصیلات کےمطابق بی کام سال اول ودوئم کےامتحانی فارم 6050روپے فیس کےساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کےامتحانی فارم 10200فیس کےساتھ جمع کرائےجاسکتے ہیں. 

بی اےسال اوّل ودوئم کےامتحانی فارم 4850روپےفیس کےساتھ جبکہ بی سال اول ودوئم باہم کےامتحانی فارم 8450روپےفیس کےساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں.طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل, یوبی ایل, نیشنل بینک آف پاکستان, ایم سی بی, الفلاح بینک اور سندھ بینک کےکسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں. 

امتحانی فارم اورواؤچر یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کراسکتے ہیں. واضح رہے کہ ایسےطلبہ جو2014یااس سے قبل کی رجسٹریشن کےحامل ہیں انہیں امتحانی فیس کےعلاوہ 3000روپےاضافی چارجز بھی جمع کرائیں گے .

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا ریفارم سپورٹ یونٹ کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ صوبے بھرکے43ہزار سےزائد پرائمری,  سیکنڈری اور مڈل اسکولز کومکمل جی پی ایس ذریعے گوگل میپ پرلوکیٹ کردیاگیا ہے.

صوبوں کےتمام ڈسٹرکٹ کےسرکاری اسکولوں کویونین کونسل اور یونین کمیٹی کی سطح پر کلسٹرکردیاگیا ہے. اورآئندہ 3سالوں کےاندر اندر ورلڈبینک اور دیگر اداروں کےاشتراک سے صوبوں میں ہریونین کونسل اور یونین کمیٹی میں دوکلومیٹر کےاندرآنےوالے اسکولوں میں ایک اسکول کو ایلیمنٹری اسکول کادرجہ دیاجائے گا.

اس سلسلےمیں پہلے3سالوں کےدوران پہلے مرحلے میں ایک ہزار اسکولز کو ایلیمنٹری اسکولز بنائیں جائیں گے جبکہ دوسرےمرحلے میں یہ تعداد بڑھاکر 2ہزارکردی جائےگی. 

ہرایلیمنٹری اسکول کاہیڈ ماسٹر ہی کلاسٹرمین آنےوالے تمام اسکولوں کاانتظامی و مالی اموردیکھےگا اس کا مذکورہ کمیٹی اورعلاقےسے ہو تاکہ وہ اس علاقے کی جغرافیائی,  ثقافتی اورسماجی معمالات سےآگاہی رکھتاہو. اوروہ اپنے وہ اپنےکلسٹر کی اسکولوں میں بچوں کوداخلہ لینےمیں اہم کردار ادا کرے.

انہوں نےمزید کہاکہ ہم تعلیمی میدان میں انقلاب کےخواہ ہیں اورہماری کوشش ہےکہ جس طرح ہم نےدیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی انقلابی اقدامات کویقینی بنائیں گےاور دنیامیں بھی کووڈ کےباعث جوتعلیمی نقصان ملک بلخصوص سندھ کوہوا ہےاسکا ازالہ کیا جائےگا. 

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے آن لائن امتحانات نہ لیتے ہوئے آن کیمپس امتحانات ننعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے. 

انتظامیہ کےمطابق یوای ٹی  میں بی ایس سی انجینئرنگ اورنان انجینئرنگ کےتمام شعبےجات کےتمام امتحانات آن کیمپس منعقد کرائےجائیں گے.

یو ای ٹی میں 2فروری شروع ہونے والے امتحانات 20فروری تک جاری رہیں گے. 

 

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کااجلاس ہوا.

اجلاس میں موجودتعمیرشدہ اسکولز کےلئےSEIMS CODE .پردوبارہ غورکیاگیا.

اجلاس میں سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ اس پالیسی پرسالانہ اسکولزکی مردم شماری کومدنظررکھتےہوئےکیاجارہاہے.

انہوں نےمزیدبتایاکہ تمام اسکولزکو گوگل میپ پرلوکیٹ کردیاگیا ہے جس کےذریعےدیکھاجاسکتاہےکہ دوکلو میٹرز رقبےپر کتنے اسکولزقائم ہیں اوراس سےباآسانی اس کابھی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکس اسکول کواپ گریڈ کیاجائےگا.تاکہ اس علاقے کےاسکول سےبچوں کونکلنےسےروکاجاسکے.

 اجلاس میں صوبائی وزیرنےافسران کوہدایت جاری کرتےہوئے کہا کہ غیرضروری اسکولوں کوعلاقے میں اسکولوں میں ضم کیا جائے 

وزیرتعلیم سندھ غنی نےمزیدکہاکہ ایسے تمام گھوسٹ اسکولز کوسسٹم سےنکال دیا جائےتاکہ انہیں ملنےوالےوسائل دوسرے اسکولوں کےلئےبروئےکار لایا جاسکے.  

اسلام آبا: یکساں قومی نصابی تعلیم پالیسی کے حوالے سے تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق د وفاقی وزیر شفقت محمود کی ہدایت پر وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے آج ایک واحد قومی نصاب نصابی کتاب پالیسی کے حوالے سے تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

وزارت کی سنگل نیشنل کوریکولم(ایس این سی )ٹیکسٹ بک پالیسی کے مطابق ، نجی پبلشروں کو ایس این سی کے ذریعہ مقرر کردہ اسٹوڈنٹ لرننگ آبجیکٹویز(ایس ایل اوز )کے ساتھ مل کر یہ نصابی کتب تیار کرنے کی اجازت ہوگی

اس سلسلے میں نجی پبلشرز ، صوبائی / علاقہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعہ این او سی کی ضرورت کرتے ہیں تاکہ بورڈز کو پاکستان مخالف ، مذہب مخالف یا کسی بھی دوسرے نفرت انگیز مواد کو شامل کرنے کی جانچ کی جاسکے۔

وفاقی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے تمام صوبائی / علاقہ ٹیکسٹ بک بورڈز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرنے کے لئے مستعدی سے مشق کریں کہ نجی پبلشرز ایس این سی کے مقاصد اور مندرجات کے مطابق درسی کتابیں تیار کررہے ہیں۔
وزارت نے درسی کتب کے بورڈوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ریڈ ٹیپزم کے بغیر این او سی کے طریقہ کار میں آسانی پیدا کرے اور بوجھل انتظامی پیچیدگیوں سے گریز کرے۔

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے بھی متعلقہ حکام کو آگاہ کیا کہ مئی / جون میں ہونے والی امتحانات کی تاریخوں میں نظربندی اور 2020/21 کے تعلیمی سال میں اسکولوں کی طویل بندش کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن اب اگست 2021 میں شروع ہوگا۔

وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے صوبائی / علاقائی حکومتوں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سنگل قومی نصاب (SNC) پہلے سے لے کر گریڈ 5 تک تیار کیا ہے جس کے بعد آئندہ سے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے پاس شرکت کی جائے گی۔

تعلیمی سال. وزارت کی ہدایت پر ، قومی نصاب کونسل نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ، ایس این سی کے ذریعہ پیش کردہ ایس ایل اوز کے ساتھ منسلک ماڈل نصابی کتب کو بھی تیار کیا ہے ، جو پہلے سے لے کر گریڈ 5 تک ہیں

کراچی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ، انجرڈ شاداب خان کی کمی پوری کرنے کیلیے ڈومیسٹک پرفارمر زاہد محمود کو شامل کیا جائے گا،دورہ نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان، ان فارم عثمان قادر برقرار رہیں گے،۔

ابتدائی فہرست میں، ذیشان بٹ، شرجیل خان، صہیب مقصود،، عماد بٹ، اعظم خان اور عامر یامین کے نام بھی شامل ہیں۔

سینئر پیسر وہاب ریاض کو آرام دے کر حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر متوقع ہے۔

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اب تکپاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ 121 کے اسکور پر اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 94 قیمتی رنزجوڑے۔

اظہر علی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد فواد عالم کا ساتھ دینے کےلئے محمد رضوان میدان میں اترے۔

دونوں نے محتاظ انداز میں اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ، اسی دوران فواد عالم نے اپنی نصف سنچری اسکور کی، 176 کے اسکور پر محمد رضوان 33 رنز آؤٹ ہوگئے ۔

رضوان کے بعد فواد عالم اور فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی ، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی۔ 278 رنز پر فواد عالم آؤٹ ہوئے انہوں نے 109 رنز بنائےجبکہ 295 رنز پر فہیم اشرف 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یادرہےگزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیاز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے،

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

 

لاہور:ایم ایس میں داخلے کے لئے ڈگریوں میں ایک سمسٹر کی مدت میں اضافے نے مشکلات کھڑی کردی۔

اسلامی یونیورسٹی کے انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس میں ایم ایس اکنامکس اینڈ فنانس اور ایم ایس اکنامکس میں یکم فروری سے شروع ہو نے والے سمسٹر کے داخلوں کیلئے ایک بھی داخلہ نہ ہو سکا

ایم ایس اکنامکس کیلئے صرف14طلبہ اور ایم ایس اکنامکس اینڈ فنانس کیلئے صرف چار طلبہ نے درخواستیں دیں جنہیں بلایا گیا لیکن داخلہ نہیں دیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس ڈاکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے طلبہ کی ڈگریوں میں ایک سمسٹر کی مدت بڑھانا بھی داخلے نہ کر نے کی ایک وجہ ہے ۔

دوسری طرف انہوں نے خود ہی اپنی بات کی تردید کر تے ہوئے کم درخواستیں آنے کی وجہ سمر سمسٹر کو قرار دیا ۔

لاہور: جامعات کی درجہ بندی جاری کرنیوالے عالمی ادارے کیو ایس نے جامعات کی درجہ بندی2021 جاری کردی۔

درجہ بندی میں نسٹ (NUST) سو کی فہرست میں 76 نمر پر آئی ہے جبکہ لمز121، یو ایم ٹی 175، کامسیٹس 146 پر آئی ہے

  یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی آئی ہے

پہلی ہزار جامعات میں پاکستان کی 7 جامعات شامل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی اور یو ای ٹی کی درجہ بندی میں بہتری ہونے کی بجائے تنزلی ریکارڈ کی گئی ۔

دیگرجامعات میں پشاور یونیورسٹی 217، آغازخان یونیورسٹی 231 پر موجود ہے۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کےمطابق ایم اے/ایم ایس سی پارٹ اول کا سالانہ امتحانات ، 2020 کا آغاز 05-03-2021 سے ہوگا۔