ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک :معاروف موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے فیس بک کےساتھ ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی. 

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ نے صارفین کی شدید تنقید کےبعد ڈیٹاشیئرنگ میں 8 فروری سے بڑھاکر 15 مئی تک توسیع کردی ہے. 

واٹس ایپ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کئ شدید تنقید اور متبادل ایپس دگنا اور ٹیلی گرام پر منتقل ہونے کے باعث کیاگیا ہے. 

واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ پالیسی میں صارفین کو نظرثانی اورقبول کرنے کوکہاجائےگا پالیسی پر نظرثانی کےلئے صارفین کئ رائے بھی شامل کی جائے گی. 

یاد رہے اس سے قبل واٹس ایپ نے صارفین کو 8 فروری تک پالیسی قبول کرنے کی مہلت دی جائے گی بصورت دیگر انکا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا. 

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے 18 جنوری سے صوبےبھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا. 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرڈاکٹرمراد راس نے اپنےٹوئیٹ میں کہاہے کہ پنجاب بھر کے ہائی اسکولز 18 جنوری سےکھول دیئے جائیں گے جبکہ ایلیمنٹری کلاسز اور ہائر ایجوکیشن کی کلاسز یکم فروری سےشروع کئ جائیں گی. 

انہوں نےمزیدکہا کہ کورونا کئ صورتحال کاروزانہ کی بنیادپر جائزہ لےرہے ہیں اساتذہ, والدین اور طلبا کی جانوں سےبڑھ کرکچھ نہیں ہے. 

اسلام آباد: ملک بھر کی جامعات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری کےحوالے سےنئی ہدایت جاری کردی. 

ذرائع کےمطابق ایچ ای سی نےملک بھرکی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سالہ ڈگری پروگرام کےامتحانات مارچ تک کرائیں مارچ کےبعدہونے والے امتحانات کےاسناد کی تصدیق ایچ ای سی نہیں کرےگا. 

ایچ ای سی کےترجمان عائشہ اکرام کےمطابق ملک بھر کی جامعات, ان کےسب کیمپسز,  الحاق شدہ اداروں میں بی اے/ بی ایس سی, اہم اے ایم ایس سی پروگرام ختم کریئے گئے ہیں 

اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا تھا کہ بی ایس سی اوربی اے کےآخری امتحانات  2020اور ایم اے / ایم ایس سی کا آخری داخلہ 31دسمبر2020 تک منعقد ہوا. 

کراچی: جامعہ کراچی نےایوننگ پروگرام میں داخلےفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی. 

جامعہ کراچی کی انچارج ڈائریکٹویٹ آف ایڈمشنز صائمہ اخترکا کہنا ہےکہ بیچلرز, ماسٹرز, ڈپلومہ اورسرٹیفکیٹ پروگرام میں داخلوں کے لئے آن لائن فارم 20 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے. 

طلبا اپنے آن لائن فارم20 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں. 

کراچی : یکم فروری سے اسکول کھولے جانےوالے صوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے فیصلے کوآل سندھ پرائیوٹ اسکول فیڈر یشن نےمستردکردیا.

چیئرمین أل سندھ پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کاکہنا ہے کہ وفاق کے پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز بند رکھنےکےفیصلے کو مستردکرتے ہیں اسکول مزید بند نہیں ہوسکتے اسکول نہ جانے والے بچے چائلڈ لیبر کاشکار ہورہی ہے. 

انہوں نےکہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 5کروڑ طلبا کاتعلیمی نقصان ازالہ نہیں ہوسکتا ,2.5 کروڑ بچے ویسے ہی تعلیم سےمحروم ہیں 

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اقوام متحدہ,  یونیسیف,یونیسکو,عالمی بنک ایڈویزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکول کھولیں جائیں بند رکھنے سےزیادہ نقصانات ہیں. 

انہوں نے وزیر اعظم, آرمی چیف , چیپ جسٹس این سی او سی سے گزارش کی ہے کہ غیرقانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں .

انہوں مزیدکہا ہےکہ اسکول بندش معاشی قتل ہے اسکول بند ہونےسے 10000اسکولزمکمل بند ہوچکے ہیں جبکہ 7 لاکھ اساتذہ بےروزگار ہوچکے ہیں.

کراچی :جامعہ کراچی نے مارننگ پروگرام میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی. 

جامعہ کراچی کی انچارج  ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشنز ڈاکٹر صائمہ اخترکےمطابق  بیچلرز, ماسٹرز,  ڈاکٹر آف فارمیسی اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 20جنوری تک توسیع کردی گئی ہے

طلبا وطالبات اپنے آن لائن پورٹل سےاپنے انرولمنٹ فارم اور فیس واؤچر پرنٹ کرنےکےبعد داخلہ فیس 18سے20جنوری تک جمانزیم ہال جامعہ کراچی میں جمع کراسکتے ہیں. 

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے تعلیمی ادارے 18جنوری 2021 سے کھولنے کی حمایت کردی.

اس حوالے سےوزیر تعلیم سیعد غنی کاکہناہے کہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کئ کلاسز یکم فروری 2021 سے ہوگی. 

انہوں نےمزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ سےدعاگو ہوں صوبہ سندھ میں کووڈ 19 کئ صورتحال بہتر رہے تاکہ اسکول اعلان کردہ تاریخوں کےمطابق کھول دیئے جائیں .

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےگزشتہ روز میڈیاسےبات کرتے ہوئے کہاکہ این سی او سی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیاہے کہ پہلےمرحلےمیں نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز 18 جنوری سےشروع کی جائیں جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کی کلاسز کا یکم فروری سے ہونگی. 

انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھرمیں کووڈ کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے  وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ چھوٹےبچوں کی کلاسز کو 18جنوری سےمشروط کیاہے  اور یکم فروری سے قبل ایک بارپھر کووڈ کاجائزہ لے کرحتمی فیصلہ کیاجائےگا. 

مانیٹرنگ ڈیسک : سام سنگ کی جانب سے اب تک کا سب سے سستا 5G گیلگسی اے 32 متعارف کروا دیا گیا ہے۔

متعارف کروایا گیا اسمارٹ فون اوپری طرف سے کم اور نچلی جانب سے زیادہ کناروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے،5Gگیلگسی اے 32 میں سیلفی کیمرے کے لیے علیحدہ نوچ (notch) جبکہ فون کے پچھلے حصے میں 4 کیمرے موجود ہیں۔

سام سنگ کا نیا فون 2 ریم، اسٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ چار مختلف رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

نئے فون کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 279 یورو (پاکستانی 54 ہزار سے زائد) اور 128 128 جی بی کے ساتھ 299 یورو (58 ہزار سے زائد ) میں متعارف کروایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی مناسب کنفیگریشن شیئر نہیں کی گئی ہیں تاہم جاری اعلامیے میں اسمارٹ فون میں موجود 3 ریم ماڈل - 4 GB ، 6 GB ، اور 8 GB کا ذکر کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی اے 32 5G چار مختلف رنگوں (خوبصورت سیاہ، خوبصورت بلیو، خوبصورت وائلیٹ اور بہترین سفید رنگ) کے ہمراہ یورپین مارکیٹس میں 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے فون کی بین الاقوامی دستیابی کے بارے میں بھی اب تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے

کراچی :  جامعہ کراچی کے شعبہ فارمیسی میں احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کی جانب سے نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب لائق تحسین ہے انہوں نےکہاکہ ایک تحقیق کے مطابق آئندہ دس سالوں میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔

بچانہوں نےکہا وں کو ابتدا ہی سے پانی کی اہمیت کے بارے میں بتاناچاہیئے تاکہ اس کے ضیاع کوروکا جاسکے۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے نہ صرف صحت بلکہ مالی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

پاانہوں نے مزید کہا نی کی مینجمنٹ کا نظام ہو نا نہایت ضروری ہے ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنا نا ہو گا اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ پانی جیسے بیش بہانعمت کو محفو ظ بنایا جاسکے

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید،پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی،چیئر مین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محمود اور دیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔

احسان ڈیولپمنٹ ویلفیئرآرگنائزیشن کے اعزازی سیکریٹری مشتاق احمد قریشی نے آرگنائزیشن کے اغراض مقاصد اور تھرپارکرکے مختلف حصوں میں کئے جانے والے فلاحی کاموں جس میں صاف پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی، تعلیم اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد شامل ہے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی صدارت میں گزشتہ روز یونیورسٹی کانفرنس روم میں میڈیا کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں شریک میڈیا کمیٹی سےخطاب کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کہا کہ یونیورسٹی کے میڈیا سینٹر میں ایک انتہائی جدیدریکارڈنگ اسٹوڈیو اور ایف ایم ریڈیو سٹیشن کی موجودگی سے اساتذہ اور طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بھرپور مواقع حاصل ہو گئے ہیں اور اب وہ تعلیمی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لیے بہترین پروگرام پیش کر سکتے ہیں جن میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جا سکتا ہے ۔

ڈاکٹر زبیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ آج کے دور میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہوچکی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ، اس لیے ہمیں اپنی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی بہتر طور پر پیش کرنا ہوگا۔

اجلاس میں میڈیا کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر غضنفر منیر، علی ناصر ، بابر سلیم، حسن آفتاب، محمد سمیع گوہر اور رومیسہ عقیل نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ماجو کے میڈیا سینٹر کو ایک ایسے مرکز کے طور پر سامنے لایا جائے جس کے ذریعہ ہم اپنی پالیسیوں اور پروگراموں کی بہترین تشہیر، جدت پسندی اور احساسات کو بہتر انداز میں پیش کرسکیں ۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہمارے طلبا کو چاہئے کہ وہ اپنی فطری صلاحیتوں کو اظہار کے لئے میڈیا سینٹر کے ذریعے اپنے آئیڈیاز کو بہتر انداز میں پیش کریں اور اس ضمن میں پہلے وہ چھوٹے قدم اٹھا کر ہی بڑے کام کر سکتے ہیں ۔

میڈیا کمیٹی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری علی ناصر نے کہا کہ ماجو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس کا اپنا ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی پروگرام ریکارڈنگ اسٹوڈیو موجود ہے جس کے ذریعے ہم نیوز، انگیجمنٹ، مذاکرے ، ٹاک شوز اور ڈاکومنٹریز فلموں کے پروگرام پیش کرسکتے ہیں جن میں شرکت کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہم نے اوپن میڈیا سنٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مممتاز صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کے عہدیداروں کو اظہار خیال کے لئے بلایا جائے گا ۔