ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: قومی کرکٹ چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئےجہاں وہ نیشنل اسٹیڈیم میں میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے جہاں وہ پہلے ٹیسٹ کے لیےجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 20 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے.

محمد وسیم نے قومی کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی، ہیڈ کوچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

بعدازاں شارٹ لسٹ 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے، پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل ہوگا، کراچی ٹیسٹ منگل سے شروع ہو رہا ہے۔

کراچی: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کےمعروف اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک چیلنج ثابت ہوگی جنوبی افریقا کےخلاف اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

یاسر شاہ کاایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سائوتھ افریقاکے خلاف نوجوان باؤلرز سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوںمجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، جتنی بھی کرکٹ رہ گئی کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار اور سود مند رہے گی، جنوبی افریقا کے اسپنر کیشف مہاراج پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسپنر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پہلے 2 دن اسپنرز کے لیے مشکلات ہوتی ہیں، گیند کے بریک نہ ہونے کے باوجود اسپنرز کی کارکردگی کا امتحان ہوتا ہے سری لنکا،آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کنڈیشن موافق نہ ہونے کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی اور زیادہ وکٹیں نہ حاصل کر سکا تاہم مسلسل بولنگ کرکے تھک جانے والے فاسٹ بولرز کی بھرپور مدد کی۔

دنیا کی بہترین ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،نوجوان اسپنر نعمان اور ساجد خان سے اچھی توقعات ہیں، انہوں نے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے متاثر کیا، ان سے بہت اچھی توقعات ہیں، اپنے دور کے بہترین اسپنر اوراین سی اے کے کوچ محمد ثقلین ٹریننگ سیشنز میں میری بھرپور مدد کر رہے ہیں اور ٹپس بھی دیتے رہتے ہیں جس سے میری کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

کراچی: آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نےآٹھویں جماعت تک کے اسکولز کو یکم فروری سے کھو لیے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نےگزشتہ روز ہونے والے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جسکے بعد سکھر میں ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہاسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں آٹھویں جماعت تک کے اسکولز کو یکم فروری سے کھو لیے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسکول پر اب دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائیگا۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرِصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس

انہوں نے وزیر تعلیم سعید غنی کا وفاق سے کرونا کے نتیجے میں متاثرہ اسکولز کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرنے کی استدعا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید و مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ بات یہیں تک نہ رہے بلکہ جلد از جلد اس پر عملدرآمد کرایا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل بچایا جاسکےکیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں بچے اسکولز بند ہوجانے کے باعث تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں

جس میں مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کے ساتھ سینیئر وائس چیئرمین محمد احمد ، سکھر ریجن کے پریذیڈنٹ جمیل احمد، آغا جبّار ، عشرت احمد ، محمد عمران، اظہر علی، مزمل جاوید، سرور بھٹی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت گزشتہ روزسندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد اسٹیرنگ کمیٹی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ سندھ بھر میں نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز کا تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں اور جامعات یکم فروری سے کھل جائیں گی لیکن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ بچوں کو 50 فیصد ایک دن اور 50 فیصد دوسرے روز کلاسز کے لئے بلائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی بنائی گئی کمیٹی آئندہ ایک ہفتہ میں موجودہ اور آئندہ تعلیمی سال، امتحانات کے شیڈول، تعطیلات اور داخلوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی، جس کے بعد 30 جنوری کو دوبارہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم اسکول و کالجز، تمام بورڈز و جامعات کے چیئرمینز، ماہرین تعلیم، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر شریک ہوئے۔اور یکم فروری سے پرائمری سے آٹھویں اور جامعات کی تدریس کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی تعلیمی ادارے کے حوالے سے اکیڈمک پلان مرتب کیا گیا لیکن کوووڈ کے باعث اسے دوبارہ ریویو کرکے تعلیمی نصاب میں 40 فیصد کی کمی کی گئی لیکن افسوس کہ دوبارہ مزید 2 ماہ تعلیمی ادارے بندش کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سال بغیر امتحانات کے تو کسی کو دوسری کلاسز میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ 60 فیصد نصاب کو مکمل کرائے بغیر امتحانات بھی نہیں لئے جائیں گے چاہے اس کے لیئے ہمیں امتحانات ایک سے دو ماہ کے لئے موخر کرنا پڑیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم نے اسٹیرنگ کمیٹی کی ایک کمیٹی جس میں اسکول و کالج کے سیکرٹریز، تمام جامعات اور بورڈز کے چیئرمیز ممبران ہیں اور انہیں یہ بھی اختیار ہے کہ وہ کسی کو ممبر منتخب کرنا چاہیں تو کرلیں یہ کمیٹی آئندہ ایک ہفتہ کے اندر اندر تعلیمی پلان موجودہ و آئندہ سال یعنی 2020-21 اور 2021-22 کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانات، چھٹیوں، جامعات اور بورڈز کے امتحانات اور ان میں داخلوں سمیت دیگر کی رپورٹ مرتب کرے گی اور اس کے بعد 30 جنوری کو ایک بار پھر اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ان کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وفاق سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں بالخصوص چھوٹے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے فراہم کرے اور اگر کوئی سود بھی ہو تو وہ وفاق ادا کرے، جیسا کہ وفاق نے مختلف کاروباری اور صنعتوں کو فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کا سینسیس کیا جائے گا تاکہ ان کی تعداد اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد کا معلوم ہوسکے اور ہمیں صوبے میں لٹریسی کا حقیقی ریٹ معلوم ہو۔

نجی اسکولوں کی فیسوں میں رعایت کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر فیسوں میں 20 فیصدرعایت کا اعلان کیا تھا اور چونکہ اب لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے اور معمولات زندگی مکمل بحال ہے تو اس رعایت کو ختم کردیا گیا ہے البتہ جتنے ماہ رعایت دی گئی اس کو اسکول پابند ہے کہ وہ دے گا اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو ہم اس کے خلاف کارروائی بھی کررہے ہیں۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے خاتمے کے لئے ہم نے سندھ اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کروائی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہوں کہ وہ ان طلبہ یونین کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں، جس کی وجہ سے یہ پابندی لگی تھی اور اس حوالے سے بھی ہم کام کررہے ہیں۔

جامشور: سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو آئندہ چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا

جسکی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دے دی ہے۔ قائم تلاش کمیٹی نےجامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدوں کیلئے وزیر اعلی سندھ کو تین ناموں کی سفارش کی تھی

ان میں ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر صدیق کلہوڑو اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل تھے۔

یاد رہے کہ ساڑھے چار سال قبل تلاش کمیٹی نے سندھ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر صدیق کلہوڑو کو اول اور ڈاکٹر فتح برفت کو دوسرے نمبر پر رکھا تھا تاہم اس وقت ڈاکٹر فتح برفت کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا لیکن فتح برفت اور وزیر اعلی کے مابین تعلقات اچھے نہ رہنے کے باعث ڈاکٹر فتح برفت کو عہدے سےمعطل کیا گیا مگر عدالت نے انھیں بحال رکھا۔

ڈاکٹر صدیق کلہوڑو جامعہ سندھ کے پرو وائس چانسلر تھے اور جب ڈاکٹر فتح برفت کو معطل کیا گیا تھا تو انھیں قائم مقائم وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا

کراچی: جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کو مکمل تنخواہ کی عدم ادائیگی حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے خیبر پختونخوا کی سب سے قدیم اور بڑی جامعہ کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو حکومت کی نااھلی قرار دیا ھے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ پشاور کے اساتذہ و ملازمین کی مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کو فی الفور ممکن بنایا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت تعلیم و صحت سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے لہذا سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے ایسے حالات پیدا کیے جارھے ہیں کہ ان کا وجود ھی خطرے میں پڑ جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی قوم بھی تعلیم کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی لیکن بدقسمتی ھے ھمارے حکمرانوں کی ترجیح میں کبھی بھی تعلیم نہیں رھی لہذا ترقی معکوس کا سفر جاری ہے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خیبرپختونخواہ کی جامعات کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائے اور ان کی مالی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

کراچی: جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ24 جنوری کو ہوگا

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز ایوننگ پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس ایس ای، بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ کا انعقادکل ہوگا۔

تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈکردیئے گئے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل سے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکتے ہیں جس پر امتحانی مرکز،کمرہ نمبر اور مقررہ وقت درج ہے۔

 آن لائن کلاسز کی صورت میں امتحان بھی100فیصد آن لائن لیا جائے گا 

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ19 ایس اوپیز کے مطابق صبح 10:00 بجے ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں صرف ان امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں شعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا انتخاب کیا ہے،اس کے علاوہ تمام شعبہ جات میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اورکسی شعبہ کے لئے داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔بیچلرز،ماسٹرز،ڈپلومہ اورسرٹیفیکٹ پروگرام کی داخلہ فہرستیں 31 جنوری 2021 ء کو جاری کی جائیں گی۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی بھر کے ایم بی بی ای کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن کے مطابق یونیورسٹی میں اوپن میرٹ پر منتخب ہونے والے 400 طلبہ کے انٹرویو ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ انٹرویوز کل بروز ہفتہ کو بھی لیئے جائیں گے جن میں ڈینٹل کالجوں کے داخلہ انٹرویوز بھی شامل ہیں۔

کامیاب طلبہ وطالبات کو ان کی خواہش کے مطابق کالجوں میں نشستیں دی گئیں۔

داخلہ پالیسی کے اگلے مرحلے کے لیے تمام کامیاب ہونے والے طالب علموں کو کل 23 جنوری 2021 دوپہر 12بجے تک فیس واؤچر مقررہ بینک کی مقررہ برانچ میں جمع کرانے ہوں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایت پر یونیورسٹی کے اندر انٹرویوز کا انعقاد کرونا وائرس کی تمام تر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
واضح رہے تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ پہلے ہی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی تھی۔

 

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2021ء کے داخلوں کے پہلے مرحلہ میں میرٹ بیسڈ (فیس ٹو فیس) تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

پہلے مرحلہ میں پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس، ایم ایس سی آنرز اور بی ایس سطح کے پروگرام شامل ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ میاں ریاض کے مطابق داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ  www.aiou.edu.pk  پر دستیاب ہیں۔ طلبہ14فروری تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

میٹرک/ ایف اے ، اے ٹی ٹی سی سرٹیفکیٹ اور اوپن ٹیک کورسز 

داخلہ ٹیسٹ ۱۷تا ۲۴فروری کے درمیان ہوں گے

 تعلیمی پروگرامز 2021 کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں کااعلان

پہلی میرٹ لسٹ۲۵فروری، دوسری۳مارچ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی ۔

کلاسز اسلام آباد میں مین کیمپس میں منعقد ہونگی۔

لاہور: یپسما پنجاب اور بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے نیشنل کریکلم کے ایشو پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں کاشف ادیب جاودانی، سابق وزیر تعلیم میاں عمران، ابرار احمد، ڈاکٹر نعیم، محمد فواز، محمد جاوید، محمد اویس، اعجاز خان، سعید چیمہ، عثمان شاہ، محمد حسنین کا مشترکہ طور پرکہا کہ یکساں نصاب کی بنیاد پرصرف پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کی پرنٹ شدہ کتب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا قبول نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کا یکم اگست سے تعلیمی سیشن کو شروع کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف فورمز پر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پورے ملک کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں کریکولم کو نافذ کریں گے، ہمارے دیئے ہوئے فریم ورک کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کتب پرنٹ کی جائینگی۔